04/12/2025
تحریکِ منہاج القرآن کے تاریخی علمی منصوبے “مراکزِ علم” کا افتتاح منہاج ماڈل سیکنڈری اسکول لالہ موسیٰ میں شاندار انداز سے منعقد ہوا۔
تقریب کی رونق بڑھانے کے لیے
علامہ رانا محمد ادریس صاحب (نائب ناظمِ اعلیٰ، سنٹرل پنجاب)،
میاں انصر محمود قادری صاحب (ناظمِ تنظیمات، سنٹرل پنجاب)،
حاجی اکرم صاحب (ڈویژنل صدر، ڈویژن گجرات)
اور ڈاکٹر سید ہارون بخاری صاحب (صدر، ضلع گجرات)
نے خصوصی شرکت فرمائی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی سرپرستی میں یہ تحریکی سفر اخلاقی تربیت، فکری رہنمائی اور روحانی ترقی کے فروغ کا اہم آغاز ہے۔
منتظمِ اعلیٰ سر اسرار حسین صاحب (پرنسپل منہاج اسکول) کی خدمات کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔