17/04/2026
جمعیت طلباء اسلام پاکستان
یونٹ پہاڑ خیل تھل کے زیرِ اہتمام منعقدہ تربیتی پروگرام بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوگیا۔
اس بابرکت پروگرام میں مہمانِ خصوصی مفتی علی رحمن صاحب اور مولانا شہزاد صاحب نے شرکت فرمائی اور طلباء کو قیمتی نصائح اور رہنمائی سے نوازا۔
پروگرام کا مقصد دینی شعور اجاگر کرنا، اصلاحِ کردار اور تنظیمی تربیت فراہم کرنا تھا، جس میں طلباء نے بھرپور دلچسپی لی
یہ تربیتی سلسلہ جاری رہے گا۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس محنت کو قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین 🤲