ISLAMIA PUBLIC SCHOOL serai gambila see more…
Islamia Public School Serai Gambila
Admission 🎟️ OPEN
25/05/2026
الحمدللہ!
آج ہمارے سکول اسلامیہ پبلک سکول سرائے گمبیلا میں سالانہ امتحانات (Annual Exam) کی کامیاب پرائز ڈسٹریبیوشن تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام نہایت خوش اسلوبی اور خیریت سے اختتام پذیر ہوا، جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
مزید خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بہت جلد اپلوڈ کی جائیں گی ان شاء اللہ۔
Yesterday scholarship test.
Short highlight.
24/05/2026
آج اسلامیہ پبلک سکول سرائے گمبیلا میں جو سکالرشپ ٹیسٹ رکھا تھا۔ الحمد للہ وہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
اس موقع پر کامریڈ پبلک ہائی سکول کے پرنسپل جناب غلام رسول صاحب نے شرکت کی جبکہ پرنسپل حاجی عبدالصمد خان صاحب نے نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
پرنسپل صاحب نے واضح کیا کہ سلیکشن مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی سفارش یا جانبداری کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
انشاءاللہ بہت جلد تمام طلباء کے نتائج فیس بک پیج پر شیئر کیے جائیں گے، جبکہ منتخب ہونے والے طلباء کو بذریعہ SMS یا کال پر آگاہ کیا جائے گا۔
تمام طلباء اور والدین کا شکریہ جنہوں نے اعتماد کے ساتھ اس عمل میں حصہ لیا۔
23/05/2026
اہم اعلان
اسلامیہ پبلک سکول سرائے گمبیلا میں کلاس ششم اسکالرشپ ٹیسٹ کل بروز اتوار 24 مئی 2026 کو منعقد ہوگا۔
تمام طلبہ جنہوں نے اپلائی کیا ہے، اُن سے گزارش ہے کہ صبح 07:30 بجے تک اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ ٹیسٹ بروقت شروع کیا جا سکے۔
ٹیسٹ کا وقت: صبح 08:00 بجے
📝ٹیسٹ English، Urdu اور Math پر مشتمل ہوگا اور گورنمنٹ بکس کے مطابق لیا جائے گا۔
شکریہ
22/05/2026
اسلامیہ پبلک سکول سرائے گمبیلا
کلاس ششم (6th Class) اسکالرشپ ٹیسٹ کے لیے اپلائی کرنے کا صرف ایک دن باقی!
ٹیسٹ کی تاریخ: 24 مئی 2026 بروز اتوار
وقت: صبح 08:00 بجے
یہ سنہری موقع اُن طلبہ کے لیے ہے جو جماعت پنجم (5th) پاس کر کے کلاس ششم میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔
ٹیسٹ صرف 3 مضامین پر مشتمل ہوگا:
English
Urdu
Mathematics
تمام ٹیسٹ گورنمنٹ بکس کے مطابق لیا جائے گا۔
اگر آپ نے ابھی تک اپلائی نہیں کیا تو آج یا کل اسکول تشریف لا سکتے ہیں۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے دیے گئے نمبر پر پرنسپل حاجی عبدالصمد خان صاحب سے رابطہ کریں۔
☎ رابطہ نمبر: 03119125288
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی رجسٹریشن کروائیں۔
20/05/2026
Scholarship Program 2026
اسلامیہ پبلک سکول سرائے گمبیلا کی جانب سے کلاس 6th کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے۔ اس اسکالرشپ کا مقصد ذہین، محنتی اور باصلاحیت طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور آگے بڑھ سکیں۔
ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی اسکالرشپ دی جائے گی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو 100%، دوسری پوزیشن والوں کو 75% جبکہ تیسری پوزیشن والوں کو 50% اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول، ٹرانسپورٹ سہولت اور دیگر مواقع بھی دیے جائیں گے۔
Scholarship Test: Sunday, 24 May 2026
Time: 8:00 AM
Last Date to Apply: 23 May 2026
مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔
0311 9125288
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
20/05/2026
✋ اہم یاددہانی برائے طلبہ و والدین✋
کلاس ششم (6th Class) اسکالرشپ ٹیسٹ کے داخلے جاری ہیں۔
طلبہ داخلے کے لیے اپنے والد، بڑا بھائی یا سرپرست کے ہمراہ سکول آ سکتے ہیں۔
آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی موجود ہے۔
داخلہ اور ٹیسٹ بالکل فری ہیں۔
داخلے کے وقت درج ذیل دستاویزات ضروری ہیں:
• طالبعلم کی 2 یا 3 تصاویر
• B-Form کی کاپی
• اگر 5th کلاس کا رزلٹ آ چکا ہے تو DMC ساتھ لانا ضروری ہے
• داخلے لینے کے لیے سکول لیونگ سرٹیفیکیٹ بھی ضروری ہوگا
ٹیسٹ کی تاریخ: 24 مئی
وقت: صبح 8:00 بجے
اسلامیہ پبلک سکول سرائے گمبیلا
📞 رابطہ: 03119125288
14/05/2026
"نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کِشتِ ویراں سے،
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی"
اسلامیہ پبلک سکول سرائے گمبیلا کی جانب سے ایسے ذہین، محنتی اور باصلاحیت طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو تعلیم حاصل کرنے کا شوق رکھتے ہیں لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے خواب پورے نہیں کر پا رہے۔
ہمارا ماننا ہے کہ ٹیلنٹ کسی امیری یا غریبی کا محتاج نہیں ہوتا۔ اگر بچے کے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ، محنت کرنے کی لگن اور کچھ بننے کا خواب موجود ہو تو اسے صرف ایک موقع کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی موقع اسلامیہ پبلک سکول سرائے گمبیلا فراہم کر رہا ہے تاکہ ہونہار طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور مستقبل میں اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کریں۔
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی اسکالرشپ دی جائے گی جبکہ دیگر طلبہ کو بھی میرٹ کی بنیاد پر رعایت دی جائے گی۔
ٹیسٹ کی تاریخ: 24 مئی
وقت: صبح 8:00 بجے
مقام: اسلامیہ پبلک سکول سرائے گمبیلا
رابطہ نمبر: 03119125288
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی رجسٹریشن کروائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Lakki Marwat