01/03/2021
Bright future Accademy tajori
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bright future Accademy tajori, Education, Al Falah Market Tari khel Adda tajori, Lakki Marwat.
01/03/2021
انسان کی حیثیت اور اس کا غرور😄 سائنسدانوں کے مطابق اس کائنات میں اب تک 250 ارب گیلیکسیز دریافت ہوچکی ہیں. ان میں سے ایک گیلیکسی وہ ہے جسمیں ہم رہتے ہیں اور اس کو میلکی وے کہتے ہیں. میلکی وے میں تقریباً 300 ارب ستارے ہیں جن میں ایک درمیانی درجے کا ستارہ ہمارا سورج بھی ہے. سورج سے تقریباً ایک سکنڈ میں 50 کروڑ ایٹم بموں کے برابر توانائی نکلتی ہے اور یہ سلسلہ 15 ارب سال سے جاری ہے. سورج کو اگر اندر سے خالی کردیں تو اسمیں تقریباً 6 لاکھ زمینیں آسکتی ہیں. اس زمین کی حثیت کائنات کے مقابلے میں ایسی ہے جیسے بہت بڑے صحرا کے مقابلے میں ریت کے ایک زرے کی حثيت. اس زمین پر حضرت انسان رہتا ہے جسکی حثیت زمین کے مقابلے میں ایسی ہے جیسے بہت بڑے صحرا کے مقابلے میں ریت کے ایک چھوٹے سے زرے کی یا شاید اس سے بھی کم. اس حضرت انسان کو اپنے جسم کے بہت سے حصوں کی خبر تک نہیں رہتی. ایک مچھر کامقابلہ نہیں کرسکتا. دنیا کے اکثر جانداروں سے ڈرتا رہتا ہے. لیکن بے وقوف اتنا ہے کہ کبھی کبھار اس کائنات کے پیدا کرنے والے کے سامنے بھی ڈٹ جاتا ہے. یہاں تک کے خالق حقیقی کے وجود سے بھی انکار ی ہو جا تا ہے. اللہ تعالٰی کی نافرمانی کو اپنا حق سمجھتا ہے. لیکن جب گرفت میں آتا ہے تو چیخنے چیلا نے کے سوا کچھ نہیں کرسکتا. بے شک انسان بڑا ناقص العقل ہے.😪😪😪
11/04/2019
کل سے آپ انٹرنیٹ پر یہ تصویر گردش کرتے دیکھ رہے ہونگیں۔
یہ انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلیک ہول کی تصویر لی گئی ہے۔۔۔
یہ بلیک ہول ہوتے کیا ہے؟
بلیک ہول دراصل کائنات (خلاء) میں وہ مقامات ہیں جن کی کشش ثقل اس قدر زیادہ ہے کہ وہ روشنی کو بھی اپنے اندر کھینچ لیتے ہیں۔۔۔
جس چیز کی کشش اس قدر زیادہ ہو کہ وہ روشنی کو بھی اندر کھینچ لے اسکو دیکھ لینا انسان کے لیے ناممکن ہے۔۔
مگر آج انسانی تاریخ نے وہ سنگِ میل عبور کرلیا، جہاں وہ بلیک ہول کی تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا۔۔۔
اگر کسی طرح آپ کی جیب میں ایک سکے Coin جتنا بلیک ہول نمودار ہو جائے تو کیا ہوگا؟
اس سکے Coin جتنے بلیک ہول میں اتنی کشش ثقل ہوگی کہ وہ پوری کرہ ارض (زمین) کو اپنے اندر کھینچ کر نگل سکے گا۔۔۔
اس لیے آج بلیک ہول کی تصویر کو انسانی تاریخ کو بہت بڑا کارنامہ سمجھا جارہا ہے اور پورا انٹرنیشنل میڈیا اسکو Cover کر رہا ہے۔
اب ذہن میں اٹھنے والا سوال یہ ہے کہ کسی چیز کی اس قدر کشش ثقل ہو تو اسکی Picture کیسے لے گئی؟
اس پکچر کو لینے کے لیے پراجیکٹ شروع گیا جس کا نام تھا
The Event Horizon Telescope Collaboration
اس پراجیکٹ میں 200 سے زائد ریسرچرز نے حصہ لیا اور دس سال سے زائد عرصہ اس ایک تصویر کو لینے کے لیے کام کیا۔
اس پراجیکٹ میں 8 ریڈیو ٹیلی سکوپس کو زمین کے گرد خلاء میں اس طرح سے چھوڑا گیا کہ یہ 8 ٹیلی سکوپس آپس میں مل کر ایسے کام کریں کہ جیسے یہ 8 نہیں ایک ہی ٹیلی سکوپ ہے۔ ان آٹھوں ٹیلی سکوپس نے آپس میں مل کر ایک زمین جتنی بڑی ٹیلی سکوپ بن کر کام کیا اور پانچ دن میں اس بلیک ہول کی پکچر لی۔
بھلا یہ بلیک ہول ہم سے کتنی دور ہے؟؟؟
اگر اس بلیک ہول سے روشنی ہم تک پہنچنی ہو تو، اس روشنی کو پہلے 60 ہزار سال تو اپنی گلیکسی سے نکلنے میں لگے گیں، اگلے 55 ملین سال سپیس میں سفر کرے گی اور اسکے بعد ہماری زمین کے اندر داخل ہوگی۔۔۔
اب اتنی دور کسی چیز کو دیکھ کر اسکی تصویر لے لینا، کوئی معمولی Mile Stone تو نہیں ہوسکتا نا۔۔۔
یہ بلیک ہول ہمارے لیے خطرناک نہیں ہے
کیونکہ یہ ہماری گلیکسی میں نہیں ہے۔۔۔
اگر یہ ہماری گلیکسی میں ہوتا تو شاید اب ہم نہ ہوتے کیونکہ۔۔۔
جتنی آسانی سے آپ Marshmallow کا ایک چھوٹا ٹکرا اپنے منہ رکھ کر اسے کھالیتے ہیں، اتنی آسانی سے یہ تصویر والا بلیک ہول ہمارا پورا سولر سسٹم اپنے اندر کھینچ کر کھا سکتا ہے۔۔۔
مطلب ایک سورج، آٹھ سیارے اس اکیلے بلیک ہول کے لیے Marshmallow سے زیادہ حثیت نہیں رکھتے۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Al Falah Market Tari Khel Adda Tajori
Lakki Marwat