24/09/2026
مسجد الحرام سے محبت، عقیدت اور والدین کی خدمت کی ایک انتہائی دلکش ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔
وائرل ہونے والے اس منظر میں ایک سعادت مند بیٹے کو اپنی بوڑھی اور ضعیف ماں کو پیٹھ پر اٹھا کر مناسکِ عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین نے جہاں بیٹے کے اس جذبے اور ایثار کو خوب سراہا، وہیں اس خوبصورت منظر کو والدین کی خدمت اور فرماں برداری کی ایک اعلیٰ ترین مثال قرار دیا ہے۔
Disclaimer: This content is for informational and news purposes only.