Dr. Mufti Muhammad Umair Aslam

Dr. Mufti Muhammad Umair Aslam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Mufti Muhammad Umair Aslam, Tutor/Teacher, Gulbarg, Lahore.

Dr. M***i Muhammad Umair Aslam is an internationally recognized Islamic scholar, researcher, public speaker, and educator dedicated to the dissemination of authentic Islamic teachings through education, research, da‘wah, and intellectual development.

ماہ ربیع النور کی بابرکت ساعتوں میں،مرکزی جامع مسجد غوثیہ نشتر کالونی لاہور میں روزانہ بعد نماز فجر منعقد ہونے والے والی...
19/08/2026

ماہ ربیع النور کی بابرکت ساعتوں میں،
مرکزی جامع مسجد غوثیہ نشتر کالونی لاہور میں
روزانہ بعد نماز فجر منعقد ہونے والے والی
محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی پانچویں مجلس کے مناظر۔
"حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی
مدینہ منورہ آمد پر اہل مدینہ کی محبتوں، عقیدتوں اور خوشیوں کا عالم" کے عنوان پر گفتگو۔
بروز بدھ 19اگست 2026ء

جامع مسجد حنفیہ غوثیہ گلبرگ لاہور میں استاذ الحفاظ والقراء قاری مختار احمد صدیقی سیالوی صاحب کی زیر سرپرستی منعقدہ محفل ...
18/08/2026

جامع مسجد حنفیہ غوثیہ گلبرگ لاہور میں استاذ الحفاظ والقراء قاری مختار احمد صدیقی سیالوی صاحب کی زیر سرپرستی منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مناظر۔

ان شاءاللہ العزیز
13/08/2026

ان شاءاللہ العزیز

اہلسنت کی عظیم دینی درسگاہ، مادرِ علمی جامعہ غوثیہ رضویہ سوکنونڈ، پسرور، سیالکوٹ میں حزبِ غوثیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام ط...
11/08/2026

اہلسنت کی عظیم دینی درسگاہ، مادرِ علمی جامعہ غوثیہ رضویہ سوکنونڈ، پسرور، سیالکوٹ میں حزبِ غوثیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام طلباء کرام کے لیے ماہانہ ایک خصوصی علمی، فکری و نظریاتی
تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
یہ پروگرام ان شاءاللہ العزیز طلباء کرام کی علمی و فکری تربیت، نظریاتی پختگی اور دینی شعور کی بیداری کے حوالے سے ایک اہم کاوش ہوگی۔
قرب و جوار سے علماء کرام، مشائخ عظام، اساتذہ کرام، طلباء اور احباب سے خصوصی شرکت کی دعوت ہے۔
تشریف لائیے، اس علمی و تربیتی نشست کو اپنی شرکت سے رونق بخشئے۔
منجانب: حزب ِ غوثیہ پاکستان

الحمدللہ۔ پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مرکز ابو ہریرہ، چائنہ سکیم لاہور کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے پہلے سالانہ جلسۂ دستارِ ...
09/08/2026

الحمدللہ۔ پی ایچ ڈی کی تکمیل پر
مرکز ابو ہریرہ، چائنہ سکیم لاہور
کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے پہلے سالانہ جلسۂ دستارِ فضیلت و عرسِ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ میں مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
یہ لمحات میرے لیے ایک گراں قدر اعزاز کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ یہ شیلڈ مجھے ان عظیم اور شفیق شخصیات کے دستِ مبارک سے عطا ہوئی جن کی علمی، روحانی اور تربیتی سرپرستی میرے لیے ہمیشہ سرمایۂ افتخار رہی ہے:
والدِ گرامی، استاذ الحفاظ والقراء سیدی حافظ محمد اسلم ہمدمی صاحب
ناظمِ اعلیٰ، جامعہ غوثیہ رضویہ سوکن ونڈ، سیالکوٹ
استاذ الحفاظ والقراء، حافظ و قاری محمد نذیر ہمدمی صاحب
صدرِ مدرس، شعبۂ حفظ، جامعہ غوثیہ رضویہ سوکن ونڈ، سیالکوٹ
استاذ العلماء والمحققین، مصنف کتب کثیرہ ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان صاحب
چیئرمین، امتحانی بورڈ، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان
استاذ العلماء، مناظرِ اسلام مفتی محمد عبد الکریم نقشبندی صاحب
خلیفۂ مجاز، آستانۂ عالیہ شرقپور شریف
ان شخصیات کی محبت، شفقت، رہنمائی اور دعاؤں نے میرے علمی سفر میں ہمیشہ حوصلہ اور استقامت عطا کی ہے۔
میں علامہ مفتی محمد شفاقت علی ہمدمی صاحب اور مرکز ابو ہریرہ چائنہ سکیم لاہور کی پوری انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری علمی کاوش اور پی ایچ ڈی کی تکمیل پر اس محبت اور عزت افزائی کا اظہار فرمایا۔
اللہ تعالیٰ اس محبت اور حوصلہ افزائی کو میرے لیے مزید علم، عمل، اخلاص اور خدمتِ دین کا ذریعہ بنائے، اور مجھے اپنے اساتذہ، والدین اور اکابر کی توقعات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین۔

حضور مصلحِ امت، استاذ العلماء، شیخ الحدیث، محدث و مفتی، عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر ابوالخیر سید حسین الدین شاہ کاظمی سلط...
08/08/2026

حضور مصلحِ امت، استاذ العلماء، شیخ الحدیث، محدث و مفتی، عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر ابوالخیر سید حسین الدین شاہ کاظمی سلطانپوری رحمۃ اللہ علیہ
(سرپرست اعلی تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان | بانی ومہتمم گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی(
کا وصال بلاشبہ عالمِ اسلام کے لیے ایک عظیم سانحہ، ناقابلِ تلافی علمی نقصان اور روحانی خلا کا باعث ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت ایسی شخصیت سے محرومی ہے جس نے اپنی پوری زندگی علمِ دین کی ترویج، سنتِ رسول ﷺ کی اشاعت، اصلاحِ امت، تربیتِ نسلِ نو اور مسلمانوں کی دینی و روحانی رہنمائی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

حضرت پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنے عہد کے ان جلیل القدر علماء میں شمار ہوتے تھے جن کے اندر علم، عمل، تقویٰ، اخلاص، تدریس، تصنیف، دعوت، اصلاح اور روحانیت کا حسین امتزاج موجود تھا۔ آپ صرف ایک عالم یا شیخِ طریقت ہی نہیں تھے بلکہ ایک ایسی جامع شخصیت تھے جنہوں نے ہزاروں تشنگانِ علم کو سیراب کیا، بے شمار دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کیا اور نسلوں کی علمی و اخلاقی تربیت فرمائی۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ نے کئی دہائیوں تک درس و تدریس، حدیثِ رسول ﷺ کی تعلیم، فقہ و شریعت کی ترویج اور اسلامی علوم کی نشر و اشاعت کا فریضہ نہایت اخلاص اور استقامت کے ساتھ انجام دیا۔ آپ کی علمی مجالس اور دروس سے ہزاروں علماء، طلبہ اور اہلِ علم نے استفادہ کیا۔ آپ کے تربیت یافتہ علماء آج دنیا کے مختلف خطوں میں دینِ اسلام کی خدمت، تعلیم و تدریس، دعوت و تبلیغ اور اصلاحِ معاشرہ میں مصروفِ عمل ہیں۔ یوں آپ کا علمی فیض صرف آپ کی حیاتِ ظاہری تک محدود نہیں بلکہ آپ کے تلامذہ اور تربیت یافتہ نسلوں کے ذریعے مسلسل جاری و ساری ہے۔

حضرت پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو اصلاحِ امت اور فکری و روحانی تربیت تھا۔ آپ نے اپنے وعظ، تدریس، تصنیف اور عملی کردار کے ذریعے مسلمانوں کو قرآن و سنت سے وابستگی، محبتِ رسول ﷺ، اتباعِ شریعت، حسنِ اخلاق، تزکیۂ نفس اور خدمتِ خلق کا درس دیا۔ آپ کی زندگی اس حقیقت کی عملی تصویر تھی کہ حقیقی عالم وہ ہے جو اپنے علم کو کردار، عمل اور اصلاحِ معاشرہ کا ذریعہ بنائے۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ کی علمی و دینی خدمات کا ایک روشن باب دینی و تعلیمی اداروں کا قیام اور سرپرستی بھی ہے۔ آپ نے مختلف ممالک میں متعدد دینی و تعلیمی مراکز کے قیام اور فروغ میں بنیادی کردار ادا کیا اور انہیں علم و تربیت کے مراکز بنانے کے لیے اپنی صلاحیتیں اور توانائیاں صرف فرمائیں۔ آپ کی ان عظیم علمی یادگاروں میں جامعہ رضویہ ضیاء العلوم، راولپنڈی ایک نمایاں اور قابلِ ذکر ادارہ ہے، جہاں آج بھی ہزاروں طلبہ دینی علوم کے ساتھ عصری علوم سے بھی استفادہ کر رہے ہیں۔ یہ ادارے درحقیقت آپ کے لیے صدقۂ جاریہ اور علمی صدقۂ جاریہ کی زندہ علامتیں ہیں۔
آپ کی سب سے بڑی علمی و روحانی میراث آپ کے تلامذہ، خلفاء، علماء، مریدین اور تربیت یافتہ افراد ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے آپ کے شاگرد اور وابستگان آپ کے مشن، فکر اور علمی و روحانی فیض کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہی وہ زندہ کارنامہ ہے جو اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو صرف اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ایک وسیع امت کی علمی و روحانی تربیت کے لیے منتخب فرمایا تھا۔

حضرت پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا وصال اگرچہ اہلِ اسلام کے لیے ایک گہرا صدمہ اور عظیم محرومی ہے، لیکن اہلِ علم کے لیے یہ تسلی کا مقام بھی ہے کہ جن نفوسِ قدسیہ نے اپنی زندگی علم و دین کی خدمت میں گزار دی ہو، ان کا فیض ان کے وصال کے بعد بھی ان کے شاگردوں، تصانیف، اداروں اور تربیت یافتہ نسلوں کے ذریعے جاری رہتا ہے۔

آج ہم حضرت پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے وصال پر ان کے اہلِ خانہ، متعلقین، تلامذہ، خلفاء، مریدین اور تمام سوگواران کی خدمت میں دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی جدائی کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ بلاشبہ ایک شفیق استاد، مخلص مربی، عظیم عالم، صاحبِ نسبت بزرگ اور روحانی رہنما کا اٹھ جانا ایسا خلا ہے جسے مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔

زیرِ نظر تصاویر ان یادگار اور سعادت بھری لمحات کی حسین یاد ہیں جب حضور مصلحِ امت، استاذ العلماء، شیخ الحدیث، حضرت پیر ابوالخیر سید حسین الدین شاہ کاظمی سلطانپوری رحمۃ اللہ علیہ سے پہلی اور آخری ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
یہ سعادت حضرت سیدنا الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری، المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 977ویں عرسِ مبارک، بمطابق 8 اکتوبر 2020ء، کے موقع پر جامع مسجد داتا دربار، لاہور میں حاصل ہوئی، جہاں حضرت پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی دست بوسی اور ان کی شفقت بھری دعاؤں سے فیض یاب ہونے کا موقع ملا۔
یہ چند لمحات بظاہر مختصر تھے، مگر میرے لیے ہمیشہ کے لیے ایک قیمتی روحانی اور قلبی سرمایہ بن گئے۔ حضرت پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی زیارت، دست بوسی اور دعاؤں کی یہ سعادت آج ان کی جدائی کے موقع پر ایک ایسی یاد بن کر سامنے آ رہی ہے جس کی قدر و اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ان مبارک لمحات کو ہمارے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور حضرت پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے علمی و روحانی فیض سے ہمیشہ وابستہ رکھے۔
بارگاہِ الٰہی میں عاجزانہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت پیر ابوالخیر سید حسین الدین شاہ کاظمی سلطانپوری رحمۃ اللہ علیہ کی جملہ دینی، علمی، تدریسی، تصنیفی اور روحانی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبول عطا فرمائے، ان کے درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، انہیں جوارِ حبیبِ اکرم ﷺ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبرِ انور کو نور و راحت سے معمور فرمائے، ان کے تمام علمی و دینی منصوبوں کو جاری و ساری رکھے، ان کے تلامذہ و خلفاء کو ان کے مشن کا سچا امین بنائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔

06/08/2026



Address

Gulbarg
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Mufti Muhammad Umair Aslam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category