Punjab University Confessions

Punjab University Confessions Students confessions of Punjab University Lahore

18/09/2026

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلْى مُحَمَّدٍ وَّ عَلْى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلْى إِبْرَاهِيمَ وَعَلْى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ○
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلْى مُحَمَّدٍ وَّ عَلْى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلْى إِبْرَاهِيمَ وَعَلْى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد○

Jumma Mubarak 🤲❤️

17/09/2026

کافی عرصے بعد پرانی پنجاب یونیورسٹی دیکھنے کو ملی 🤭👌

دیکھ کر مزہ آگیا کہ یہ روایت اور کلچر آج بھی زندہ ہے 🤩


14/09/2026

کسی انسان کو دھوکہ دینے سے اچھا ہے پڑھائی کو دھوکہ دینا 😂😁🙌

چلو اب گھر چلیں محسن, بہت آوارگی کر لی۔۔۔وہ سب مکتب کے ساتھی تھے, انھیں آخر بچھڑنا تھا۔۔اب وہ مزہ نہیں رہا 💔💔
12/09/2026

چلو اب گھر چلیں محسن, بہت آوارگی کر لی۔۔۔
وہ سب مکتب کے ساتھی تھے, انھیں آخر بچھڑنا تھا۔۔

اب وہ مزہ نہیں رہا 💔💔

12/09/2026

Freshers be like in Semester 😂😂🤭

09/09/2026

مسافر کے رستے بدلتے رہے
مقدر میں چلنا تھا چلتے رہے

عشق جامعہ پنجاب 💔💔

پنجاب یونیورسٹی سے شاید ہم سب نے بہت کچھ سیکھا، مگر سب سے بڑا سبق یہ ملا کہ کچھ دن دوبارہ کبھی واپس نہیں آتے۔پنجاب یونیو...
07/09/2026

پنجاب یونیورسٹی سے شاید ہم سب نے بہت کچھ سیکھا، مگر سب سے بڑا سبق یہ ملا کہ کچھ دن دوبارہ کبھی واپس نہیں آتے۔
پنجاب یونیورسٹی سے شاید ہم سب نے بہت کچھ سیکھا، مگر سب سے بڑا سبق یہ ملا کہ کچھ دن دوبارہ کبھی واپس نہیں آتے۔

وہ انڈر پاس، جہاں دوستوں کے ساتھ بےمقصد گھومتے ہوئے بھی وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا تھا۔ ایس ٹی سی کا وہ شور، دکانوں کے درمیان دوستوں کے ساتھ گھومنا، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ہنسنا اور پھر بغیر کسی وجہ کے گھنٹوں وہیں کھڑے رہنا… آج سب کچھ یاد آتا ہے تو دل عجیب سا بوجھل ہو جاتا ہے۔

ہاسٹل لائف تو جیسے زندگی کا وہ باب تھی جسے ختم ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔ رات گئے تک دوستوں کے ساتھ بیٹھنا، فضول بحثیں، قہقہے، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا، کبھی جیب خالی ہونا اور پھر بھی زندگی سے کوئی شکایت نہ ہونا۔ تب معلوم نہیں تھا کہ یہی معمولی سے لمحے ایک دن سب سے قیمتی یادیں بن جائیں گے۔

سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کی وہ راہداریاں، کلاسز اور دوستوں کے ساتھ گزارا ہوا وقت… آج بھی ذہن میں ویسا ہی تازہ ہے۔ جنت روڈ پر چلتے ہوئے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ایک دن انہی راستوں سے گزرتے ہوئے انسان ماضی ڈھونڈتا پھرے گا۔

فیصل آڈیٹوریم اور پی سی ڈھابہ بھی اب صرف جگہیں نہیں رہے، یہ ہماری زندگی کے وہ حصے ہیں جنہیں وقت نے ہم سے چھین لیا ہے۔

سب سے زیادہ دکھ اس بات کا نہیں کہ یونیورسٹی ختم ہوگئی…

دکھ اس بات کا ہے کہ وہ دوست، وہ محفلیں، وہ بےفکری اور وہ وقت دوبارہ کبھی اکٹھا نہیں ہوگا۔

کاش کوئی ہمیں تب بتا دیتا کہ جن دنوں کو ہم عام سمجھ کر گزار رہے ہیں،

ایک دن انہی دنوں کے لیے دل ترسے گا… اور ہمارے پاس صرف یادیں رہ جائیں گی۔

نمی دانم

ہاسٹل نمبر 17، نیو کیمپس پنجاب یونیورسٹی کی چند یادیں۔۔۔جوانی کی یادیں ویسے ہی دل کو چھو لینے والی ہوتی ہیں، مگر پنجاب ی...
06/09/2026

ہاسٹل نمبر 17، نیو کیمپس پنجاب یونیورسٹی کی چند یادیں۔۔۔
جوانی کی یادیں ویسے ہی دل کو چھو لینے والی ہوتی ہیں، مگر پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے ہاسٹل نمبر 17، حضرت عمر بن عبدالعزیز ہال کی فضاؤں میں ایک الگ ہی اپنائیت بستی تھی۔ اس کی صبحیں، ڈھلتی شامیں، سرگوشیاں کرتی راہداریاں اور بےفکری کے گونجتے قہقہے آج بھی روح کو مہکا دیتے ہیں۔
یہ جگہ محض رہنے کا ٹھکانہ نہیں تھی، بلکہ یہ زندگی کے وہ سنہرے سال تھے جنہوں نے عمر بھر کے لیے انمول رشتے اور لازوال سرمایۂ حیات عطا کیا۔ ۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلے یاد رھے گئے ۔ ہاسٹل چھوڑنے کے بعد کبھی ٹیبل ٹینس کھیلنے کا اتفاق نہیں ھوا ۔
اب پتا چلا ھے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز ہال کی شناخت چھین کر اسے لڑکیوں کا ہاسٹل بنا دیا ھے اور اس کا نام بی بی آسیہ ہال رکھ دیا۔ اگرچہ یہ ایک انتظامی فیصلہ ھو گا مگر اس تبدیلی نے ہمارے ماضی کے ایک خوبصورت باب کو گہرا صدمہ پہنچایا ھے۔
وقت کی گردش نے بہت کچھ بدل ڈالا ھے؛ کچھ پیارے دوست سوشل میڈیا کی بدولت پھر سے مل گئے ہیں اور کچھ راستے الگ ہو چکے ہیں۔ مگر دل آج بھی اسی بے نیاز دور میں لوٹ جانا چاہتا ھے— جہاں نہ کوئی فکر تھی، نہ زمانے کی الجھنیں، بس وہی دوست، وہی ہاسٹل اور وہی قہقہوں سے سجی شامیں تھیں۔
ہاسٹل نمبر 17 صرف اینٹ اور سیمنٹ کی عمارت نہیں تھا، ہماری جوانی اور سچی دوستی کی امین تھا۔ سال و ماہ گزر گئے، لیکن وہ ہاسٹل اور اس سے جڑی محبتیں آج بھی دل کے قریب آباد ہیں۔ ❤️ رانا محبوب ایڈووکیٹ

05/09/2026

😂😂

Admission notes
05/09/2026

Admission notes

Address

Punjab University New Campus Lahore
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab University Confessions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share