24/10/2016
نعرہ تکبیر سے زلزلہ:
جنگ قادسیہ میں فتح حاصل ہوجانے کے بعد حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے ’’حمص‘‘ پر چڑھائی کی یہ رومیوں کا بہت ہی مضبوط قلعہ تھا۔ بادشاہ روم نے اس شہر کی حفاظت کیلئے ایک بہت ہی زبردست فوج بھیجی تھی جب حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اس شہر کےقریب پہنچے تو آپ نے اپنے لشکر کو حکم فرمایا لا الہ الا اللہ واللہ اکبر کا بلند آواز سے نعرہ ماریں‘ چنانچہ جب پوری فوج نے ایک ساتھ نعرہ مارا تو اس شہر میں اس زور کا زلزلہ آگیا کہ تمام عمارتیں ہلنے لگیں۔ پھردوسری مرتبہ نعرہ مارا تو قلعہ اور شہر کی دیواریں گرنےلگیں اور رومی فوج پر ایسی دہشت سوار ہوگئی کہ وہ ہتھیار بھی نہ اٹھاسکی بلکہ ایک گراں قدر رقم بطور جزیہ کے دے کر رومیوں نےمسلمانوں سے صلح کرلی۔ (ازالۃ الخفاء مقصد 2 ص 59)