29/04/2026
یہ کوئی عام گلی نہیں…یہ تین بھائیوں کے ایک ہی گھر کے تین الگ راستے ہیں۔
ایک وقت تھا جب یہ سب ایک ساتھ بیٹھتے تھے،
ایک ہی دروازے سے آتے جاتے تھے…
ہنسی بھی ایک تھی، اور دکھ بھی ایک۔
پھر نہ جانے کیا ہوا…
دلوں میں دیواریں بن گئیں،
اور ان دیواروں نے راستوں کو بھی تقسیم کر دیا۔
آج حالت یہ ہے کہ
ان تنگ راستوں سے ایک جنازہ بھی نہیں گزر سکتا…
سوچو… جب ماں یا باپ کا جنازہ اٹھے گا،
تو کون سے راستے سے جائے گا؟
یا پھر… کیا دل اتنے تنگ ہو چکے ہیں
کہ کندھے بھی الگ الگ ہو جائیں گے؟
یہ صرف اینٹوں کی دیواریں نہیں…
یہ ٹوٹے رشتوں کی کہانی ہے۔
اللہ ہمیں جوڑے رکھے…
کیونکہ گھر دیواروں سے نہیں،
دلوں سے بنتے ہیں۔ ❤️"