15/10/2025
ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 جاری کردی گئی ہیں جن میں 115 ممالک اور علاقوں کی 2,191 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ یہ درجہ بندی دنیا بھر میں طلبہ، اساتذہ، پالیسی سازوں اور ماہرینِ صنعت کے لیے سب سے معتبر یونیورسٹی رینکنگ سسٹم کے طور پر جانی جاتی ہے۔
پاکستان کی کل 99 یونیورسٹیاں اس سال کی رینکنگ میں شامل ہیں۔ ان میں سے 48 یونیورسٹیوں کو باضابطہ رینک دیا گیا ہے جبکہ باقی یونیورسٹیوں کو رپورٹر کا درجہ حاصل ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ اس درجہ بندی کے جائزہ عمل میں شامل تھیں لیکن انہیں باضابطہ نمبر نہیں دیا گیا۔
رینکنگ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان میں پہلے نمبر پر اور پوری دینا میں 401 سے 500 میں شامل ہے۔ ائیر یونیورسٹی دوسرے نمبر پہ جبکہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی تیسرے نمبر پہ ہے۔