Darulfalah International
Qur,aani Taeleemat Ka Froagh B Zrea Qur,aani Arabi & Arabic Grammar.
25/05/2026
رات الحمد للّٰہ "عشرہِ ذی الحجہ تربیتی کلاس" مکمل ہوئی، حاضری اگر چہ کم تھی لیکن انتظام کرنے والے ادارے کو، شرکاء کو اور معلّمین کو الحمد للّٰہ بہت فائدے ہوئے.
🌀 فائدوں میں سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ عید الاضحٰی کے بعد 15 جون کو سمر کیمپ یعنی گرمی کی چھٹیوں کی کلاس کرنے کا فیصلہ ہو گیا جو ان شاءاللہ 40 روز پر مشتمل ہو گی.
♻️ مکمل ہو جانے والی کلاس کے فوائد و اثرات اور پھر نئی شروع ہونے والی کلاس کی تفصیلات ان شاءاللہ بہت جلد آپ سے شیئر کی جائیں گی.
الحمد للّٰہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات
=================
تخصُّص4 ما شاء اللّٰہ اپنے سفر کا آغاز کر چکا اور اپنی منزل کی طرف گام زن ہے، طلبہ کی دعوتی تربیت کا آغاز تیسرے ہفتے سے ہی ہو گیا تھا، اکثر اوقات میں الحمد للّٰہ بہ قلم خود یعنی بہ موبائل خود اور ڈائریکٹر تخصُّص محترم کیلانی صاحب موجود رہتے ہیں، صحتِ الفاظ، صحتِ ادا کے ساتھ ساتھ تصحیحِ معلومات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے.
🌀 اس سال الحمد للّٰہ تخصُّص میں یہ چیزیں بطور خاص شامل ہے:
1️⃣ کمپیوٹر کے استعمال کی مشق کے ساتھ ساتھ سوفٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے.
2️⃣ قران و سنت کی جامع تعلیمات اور تربیت کے ساتھ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے، تا کہ معاشی کفالت کا سلسلہ بھی چلتا رہے.
3️⃣ اے ائی ایک ایسا ٹول ہے جو "سلاح ذو حدین" ہے، اس کی خطرناکی سے بچنے کے لیے بھی اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھی اس کا سیکھنا بہت فائدہ مند اور ضروری ہے؛ لہذا یہاں طلبہ کو ہفتے کے دوران ایک دن اس کی بھی باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی ہے.
و اللّٰہ ھو الموفّق
دارالفلاح انٹرنیشنل
02/05/2026
عبد الحنان کیلانی صاحب سے ایک مفید نشست
===================
ویسے تو اپنے ادارے کے اساتذہ اور دیگر رفقاء سے ملاقاتیں، کام کے لیے مشاورت اور دیگر معاملات پر الحمد للّٰہ گفت گو ہوتی رہتی ہے، آج ہمارے تخصُّص پروگرام کے ڈائریکٹر جناب عبد الحنان کیلانی صاحب سے تخصُّص 4 کے طلبہ، کلاس کے انتظامی و تدریسی معاملات اور اس کو بہتر سے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ علومِ اسلامیہ کی پہلی کلاس کی بہتر تربیت و تعلیم پر سیر حاصل گفت گو ہوئی۔
علاوہ ازیں منہجِ اہلِ حدیث اور فکرِ اہلِ حدیث پر بھی گفت گو ہوئی، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی علیہ الرحمہ کی تصنیف "تحریک آزادیِ فکر اور شاہ ولی اللّٰہ کی تجدیدی مساعی" کے حوالے سے بھی کئی پہلوؤں پر گفت گو ہوئی، ہمارے استاذِ گرامی "ابو الجامعہ و شیخ الجامعہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی" (حفظہ اللّٰہ و رعاہ و عافاہ) کے حوالے سے بھی تحریکِ اہلِ حدیث پر گفت گو ہوئی کہ استاذِ گرامی فرماتے ہیں:
"اہلِ حدیث ایک فکری منہاج اور ساتھ ہی ساتھ ایک طرزِ عمل کا نام ہے، یہ کسی انسانی گروہ، حزب اور جتھے کا نام نہیں."
وہ فرماتے ہیں:
"ہم عقیدے میں اہل السنہ و الجماعۃ ہیں اور اس باب میں ہمارے بالمقابل معتزلہ، اشاعرہ اور ماتریدیہ وغیرہ ہیں، جب کہ عمل میں ہم اہلِ حدیث ہیں، اور اس میدان میں ہمارے بالمقابل اہل الرائے اور اہلِ ظاہر ہیں."
شیخ محترم مزید یہ فرماتے ہیں:
"اس سب کے باوجود رواداری، میل جول، تعلقات اور مروءت ہمارا امتیاز اور پہچان رہی ہے."
ویسے یہ آخری بات تو ہمیں محدثین کی جماعت میں الحمد للّٰہ بہ درجہِ اتمّ نظر آتی ہے.
سینوں کا ہے انشراح.........
Darulfalah International
10/04/2026
الحمد للّٰہ حمدا کثیرا
اصلاحِ امت کانفرنس
11 اپریل بروز ہفتہ
ان شاء اللّٰہ
"تخصُّص فی اصول الشریعہ و الدعوہ و القضاء" میں داخلہ جاری ہے، تشنگانِ علم ان نمبروں پر رابطہ کریں:
03144477507
03214407395
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Bilal Colony Band Road Daroghawala
Lahore