24/05/2024
*محترم اُساتذہ اور سکول مالکان*
مورخہ 24 مئی سے چھُٹیاں ہو رہی ہیں
*اس سے پہلے پہلے چند ہدایات پہ لازمی عمل کر لیں.*
1- اگر سکول کی کمیونٹی میں نشئی اور چور اُچکّے موجُود ہیں تو سکول میں لگی LCD ,پنکھے اُتار کر packکر یں اور کِسی معزز کمیونٹی ممبر کے گھر رکھوا دیں.
2-دروازوں کے تالے کمزور ہیں تو فی الفور مضبُوط اور معیاری کمپنی کے تالے خرید کر لگائیں.
3-کمروں کی چھتوں کو پُوری طرح دیکھ لیں,
کہیں کوئی دراڑ تو نہیں.
اگر ہے تو اِسے فی الفور مرمت کروا دیں.
اس کے علاوہ تسلی کر لیں کہ آیا پرنالوں کے منہ مکمل طور پہ کُھلے ہوئے ہیں.
دیواروں کے ساتھ کِسی بھی قسم کا شگاف یا ڈھلوان جگہ ہےتو لازمی اِسے مٹی ڈلوا کر بھر دیں. ڈھلوان دیواروں سے مخالف سمت میں ہونی چاہئیے تاکہ دیواروں میں پانی داخل نہ ہو.
4-گاہے گاہے سکول کا چکر لگاتے رہیں.اور درج بالا تمام ہدایات پہ عمل کرتے رہئیے.
5-تمام قیمتی کاغذات جس میں مختلف رجسٹر وغیرہ شامل ہیں جن کی آپ کو چھٹیوں میں کسی بھی قسم کی ڈاک کے حوالے سے ضرورت پڑ سکتی ہے وہ اپنے ساتھ لے جائیں
6-کل چھٹی کے وقت کمرہ جات کو بند کرنے سے پہلے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ اندر کوئی طالب علم یا پرندہ وغیرہ نہ ہو تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے.
کمیونٹی ممبرز سے بھی کہیں کہ وہ کِسی بھی قسم کی غیر معمولی سرگرمی پہ نظر رکھیں.
کیونکہ سکول قوم کی امانت ہیں اور ہم اِن کے مُحافظ .... !
موسم برسات کی بارشیں اِنہیں شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں.
آپ کی ذرا سی توجہ اِن عمارتوں کی عُمر کئی سال بڑھا سکتی ہے.....!
منقول