11/09/2026
چونیاں (خصوصی رپورٹ) ممتاز دانشور ماہر تعلیم اور انجمن اساتذہ پاکستان کے بآنی رکن سابق مرکزی صدر پروفیسر حضرت محمد حفیظ جنجوعہ رحمۃ اللہ علیہ کا چوتھا عرس مبارک و محفل میلاد النبی چونیاں میں ڈاکٹر سید حیدر کرار کی صدارت میں ھوئی تلاوت کلام مجید حافظ مولانا محمد نواز حنفی نے کی شیریں لسان محمد ذوالفقار حبیبی،محمد امین عابد ،یوسف شاکر،علی رضا،
وقاص علی،حافظ رضوان نےبارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیا پروفیسرعل نورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ جنجوعہ صاحب سچے عاشق رسول اور محب وطن پاکستانی تھے انہوں نے ملکی استحکام و سربلندی کے لئے نوجوان نسل کو ہمیشہ حصول علم و پاکستان دوستی کا درس دیا انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے انڑنیشنل کوڈ 92 کی مناسبت سے جب پاکستان کو92سال ہونگےتو پوری دنیا پاکستان کی مرہون منت ہوگی جمعیت علماء پاکستان کے راہنما پروفیسر محمد اکرم جاوید نورانی نے کہا کہ حفیظ جنجوعہ صاحب نے پوری زندگی فروغ تعلیم اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وقف کر رکھی تھی اور ہزاروں طلباء کو اپنی شفقتوں کےسائے میں پروان چڑھایا آپ مملکت خداداد پاکستان کو خوشحال،خوددار فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے
انہوں نے ملک بھرکے دورے بھی کئےاور عشق پاکستان کی فضاء پروان چڑھانے کی کوشش کی ،انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ارشد حسین گیلانی نے پروفیسر حفیظ جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ آپ عظیم روحانی،دینی،سماجی شخصیت تھے انکا فیض انجمن اساتذہ پاکستان کی صورت میں موجود ھےجس کی بدولت تعلیمی اداروں میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ و
سلم جاری ہوئی اسکے ساتھ قومی،صوبائی اسمبلی وسینٹ پاکستان میں نعت کی خوشبو پھیلی ھے،اوکاڑہ سے انجمن اساتذہ پاکستان کے ممتاز راہنماء ریٹاٹرڈ پرنسپل حافظ محمدء ارشاد علی قادری اشرفی نےکہا کہ موجودہ نسل کی بنیاد عشق ومحبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ش شمع روشن کرکے مضبوط کی جاسکتی ھےاس لئےکے انجمن
پاکستان کے اراکین کوشاں ہیں اور یہ کریڈٹ بھی پروفیسر حفیظ جنجوعہ کے بلندی درجات کا باعث بنے گا اس موقع
پراسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرآصف علی سدھو،جمعیت علمائے پاکستان کے راہنما رشید ظفر ایڈووکیٹ مہمان خاص تھے میزبان صاحبزادہ محمد عاصم جنجوعہ نے عرس مبارک و محفل میلاد النبی کے شرکاء کاشکریہ کہاساتھ اپنے والد پروفیسر حفیظ جنجوعہ کے مشن کو جاری رکھنے کاعہد کیا
حضرت علامہ بہاول شیر قادری نے ہدیہ درود وسلام ختم فاتحہ پڑھی حضرت علامہ مفتی محمد عرفان نقشبندی نے
پروفیسرمحمدحفیظ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کروائی آخر میں حاضرین کی مصطفائی لنگر سے تواضع کی