Prof Dr Muhammad Iqbal Nakyana
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Prof Dr Muhammad Iqbal Nakyana, Education Website, 20/C Johar Town PIA Road Lahore, Pakistan, Lahore.
فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ
14/11/2025
#والد کا مقام
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" رِضَا الرَّبِّ فِي رِضَا الْوَالِدِ، وَسَخَطُ الرَّبِّ فِي سَخَطِ الْوَالِدِ"۔ [سنن ترمذی:1900]
#ترجمہ
عبد الله بن عمرو رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”رب کی رضا والد کی رضا میں ہے اور رب کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں ہے۔
#والدین #والدہ #باپ #ماں #خاندان #إسلاميات #إسلام #اسلامک #اسلام #اسلاميات #حديث #حدیث
14/11/2025
سب سے بہترین دن #جمعہ کا ہے
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی الله عنه يَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ. فِيْهِ خُلِقَ آدَمُ وَفِيْهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَفِيْهِ أُخْرِجَ مِنْهَا. [مسلم : 854]
#ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنه بیان کرتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا: سب سے بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے جمعہ کا دن ہے، (کیوں کہ) اسی دن حضرت آدم علیه السلام پیدا کیے گئے اور اسی دن حضرت آدم علیه السلام جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن وہ جنت سے (زمین پر) اُتارے گئے۔
#جمعةمباركة #جمعه #جمعة #جمعةمباركةوطيبة #اسلاميات #حديث #حدیث #اسلام
14/11/2025
بے برکتی کیوں ہوتی ہے؟
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَقَرَّبَ طَعَامًا، فَلَمْ أَرَ طَعَامًا كَانَ أَعْظَمَ بَرَكَةً مِنْهُ، أَوَّلَ مَا أَكَلْنَا، وَلَا أَقَلَّ بَرَكَةً فِي آخِرِهِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ هَذَا؟ قَالَ: «إِنَّا ذَكَرْنَا اسْمَ اللَّهِ حِينَ أَكَلْنَا، ثُمَّ قَعَدَ مَنْ أَكَلَ وَلَمْ يُسَمِّ اللَّهَ تَعَالَى فَأَكَلَ مَعَهُ الشَّيْطَانُ» [شمائل ترمذي:187]
#ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر تھے کہ آپ کے حضور کھانا پیش کیا گیا۔ کھانے کے آغاز میں جو #برکت تھی از روئے برکت کے ایسا کھانا میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا، اور اسی کھانے کے آخر میں جو بے برکتی تھی وہ بھی میں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ ہم نے عرض کیا: یا رسول الله! یہ کیا کیفیت ہے؟ ارشاد فرمایا: ”جس وقت ہم نے کھانا شروع کیا تھا تو ہم نے الله تعالیٰ کا اسم مبارک لیا تھا، پھر ایک شخص کھانے کے لیے بیٹھا اور اس نے الله تعالیٰ کا اسم پاک نہیں لیا، پس اس شخص کے ساتھ شیطان نے بھی کھانا کھایا۔
#إسلاميات #إسلام #اسلامي #اسلامک #اسلام #اسلاميات #حديث #حدیث #اسلامی
10/11/2025
#کھانا #کھانے کے بعد کی #دعا
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم جب کھا لیتے تو یہ دعا پڑھتے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ [سنن ابن ماجه:3283]
#ترجمہ
حمد و ثناء ہے اس الله کی جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا۔
#إسلاميات #إسلام #اسلامي #اسلامک #اسلام #اسلاميات #حديث #حدیث #اسلامی
10/11/2025
#موت اور #تلاوت # #قرآن
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَذِهِ الْقُلُوبَ تَصْدَأُ كَمَا يَصْدَأُ الْحَدِيدُ» قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا جِلَاؤُهَا؟ قَالَ: «ذِكْرُ الْمَوْتِ وَتِلَاوَةُ الْقُرْآنِ»
#ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک یہ دل زنگ آلود ہو جاتے ہیں جس طرح لوہا زنگ آلود ہو جاتا ہے۔“ عرض کیا گیا: الله کے رسول! اس کی چمک (کا ذریعہ) کیا ہے؟ فرمایا: ”موت کو کثرت سے یاد کرنا اور تلاوت قرآن۔“ [مسند الشهاب:1178]
#إسلاميات #اسلام #اسلاميات #قران #قرآن #حديث #حدیث
09/11/2025
فردہ بن نوفل کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے سوال کیا کہ مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جس کی رسول الله صلی الله علیہ وسلم #دعاء کرتے رہے ہوں؟ وہ بولیں: رسول الله صلی الله علیہ وسلم کہا کرتے تھے:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ. [سنن نسائی: 5529]
#ترجمہ
اے الله! میں اس عمل کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو میں نے کیا ہے اور جو نہیں کیا ہے۔
#إسلاميات #إسلام #اسلامي #اسلامک #اسلام #اسلاميات #حديث #حدیث #اسلامی
09/11/2025
#صبح #شام #حفاظت کی #دعا
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو کوئی بندہ ہر دن صبح اور شام تین بار یہ کہے:
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ [سنن ابن ماجه:3869]
#ترجمہ
اس الله کے نام سے جس کے نام لینے سے زمین اور آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے، وہ سمیع و علیم (یعنی سننے اور جاننے والا ہے)۔
تو اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی“
راوی کہتے ہیں: ابان کچھ فالج سے متاثر ہو گئے تو وہ شخص انہیں دیکھنے لگا، ابان نے اس سے کہا: مجھے کیا دیکھتے ہو؟ سنو! حدیث ویسے ہی ہے جیسے میں نے تم سے بیان کی، لیکن میں اس دن یہ دعا نہیں پڑھ سکا تھا تاکہ الله تعالیٰ اپنی تقدیر مجھ پر نافذ کر دے۔
#إسلاميات #إسلام #اسلامي #اسلامک #اسلام #اسلاميات #حديث #حدیث
09/11/2025
ایک عظیم رہنما جسے اس کی قوم نے بھلا دیا
حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال برصغیر کی ان جلیل القدر ہستیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اسلامیانِ ہند میں جداگانہ قومیت کا احساس اجاگر کیا اور ان کی منزلِ مراد کو متعین کیا۔ شاہ ولی الله کے بعد برصغیر پاک وہند میں اقبال وہ شخصیت ہیں جنھوں نے تہذیبی سطح پر وہ شعور دیا جو قوموں کی زندگی، بقا اور تسلسل کے لیے ضروری ہے۔ تیرھویں صدی میں جو کام مولانا روم نے اپنی مثنوی کے ذریعے انجام دیا۔ آپ نے اسے بیسویں صدی میں اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے آگے بڑھایا۔ آپ کا فکری انقلاب تصور پاکستان کی تشکیل پر منتج ہوا۔
#اقبال #اقبالیات #شاعر #پاکستان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
20/C Johar Town PIA Road Lahore, Pakistan
Lahore
54782