11/04/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایک ایسی دنیا میں جہاں ہر طرف مصروفیات اور بھٹکاؤ ہے، انسان کو سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنے رب سے جڑ جائے... قرآن سے جڑ جائے اور اپنی زندگی کو مقصد کے ساتھ گزارنا سیکھ لے۔
Journey Towards Jannah
اسی احساس کا نام ہے
ایک ایسا سفر جو صرف علم حاصل کرنے تک محدود نہیں، بلکہ دل کی اصلاح، ایمان کی مضبوطی اور عمل کی تبدیلی کی طرف لے جاتا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ قرآن، حدیث اور اسلامی تعلیمات کو اس انداز میں پیش کیا جائے جو نہ صرف سمجھ میں آئے بلکہ زندگی کا حصہ بن جائے۔ یہاں سیکھنا صرف پڑھنا نہیں، بلکہ خود کو بدلنا ہے اپنے اندر وہ نور پیدا کرنا ہے جو ہمیں اللہ کے قریب لے جائے۔
ساتھ ہی ہم ایسے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں جہاں افراد اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں، خودمختار بن سکیں اور عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔
یہ صرف ایک ادارہ نہیں...
یہ ایک نیت ہے، ایک مشن ہے، ایک سفر ہے جنت کی طرف
آئیے، اس سفر کا حصہ بنیں
11/04/2026