Directorate of Education and Professional Development - MQI

Directorate of Education and Professional Development - MQI A Directorate of Education under the banner of Minhaj ul Quran International.

تحریک منہاج القرآن تحصیل محمد پور کے زیرِ اہتمام 5 مراکزِ علم کے افتتاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، ا...
29/09/2026

تحریک منہاج القرآن تحصیل محمد پور کے زیرِ اہتمام 5 مراکزِ علم کے افتتاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، اساتذہ، ذمہ داران اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں دینی و اخلاقی تعلیم کے فروغ، نئی نسل کی بہتر تربیت اور قرآنِ کریم کی تعلیم کو عام کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے مراکزِ علم کے قیام کو علاقے میں دینی شعور اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

اس موقع پر شرکاء نے تحریک منہاج القرآن کی دینی و تعلیمی کاوشوں کو سراہا اور مراکزِ علم کی کامیابی، استحکام اور مزید توسیع کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

کوٹ نجیب اللہ میں ہفتہ وار مرکزِ علم کلاس کا انعقادکوٹ نجیب اللہ، محلہ کسراں میں رہائشگاہ ماسٹر عبدالقیوم صاحب کے مقام پ...
29/09/2026

کوٹ نجیب اللہ میں ہفتہ وار مرکزِ علم کلاس کا انعقاد

کوٹ نجیب اللہ، محلہ کسراں میں رہائشگاہ ماسٹر عبدالقیوم صاحب کے مقام پر ہفتہ وار مرکزِ علم کلاس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا گیا۔

کلاس میں شرکاء کو قرآنِ مجید اور بنیادی دینی علوم کی تعلیم دی گئی۔ حافظ حامد رضا قریشی، ناظم تحریکِ منہاج القرآن ضلع ہری پور، نے تدریسی فرائض سرانجام دیے۔

مرکزِ علم کے تحت جاری یہ علمی و تربیتی سلسلہ اہلِ علاقہ کو قرآن و دینی تعلیمات سے جوڑنے اور علمِ دین کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جنجوعہ ہاؤس، چکوال میں مرکزِ علم کا سلسلہ جاریجنجوعہ ہاؤس، چکوال میں مرکزِ علم کی کلاسز تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ قرآنِ مج...
29/09/2026

جنجوعہ ہاؤس، چکوال میں مرکزِ علم کا سلسلہ جاری

جنجوعہ ہاؤس، چکوال میں مرکزِ علم کی کلاسز تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ قرآنِ مجید کی تعلیم اور دینی شعور کے فروغ کے لیے یہ علمی سلسلہ باقاعدگی سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاں شرکاء شوق و ذوق کے ساتھ علمِ دین حاصل کر رہے ہیں۔

ڈھوک قادو، چکوال میں مرکزِ علم کی کلاسز جاریڈھوک قادو، چکوال میں مرکزِ علم کی کلاسز باقاعدگی سے جاری ہیں، جہاں شرکاء قرآ...
29/09/2026

ڈھوک قادو، چکوال میں مرکزِ علم کی کلاسز جاری

ڈھوک قادو، چکوال میں مرکزِ علم کی کلاسز باقاعدگی سے جاری ہیں، جہاں شرکاء قرآنِ مجید اور بنیادی تعلیمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

مرکزِ علم کا یہ سلسلہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے اور معاشرے میں علم سے وابستگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت کاوش ہے۔

محمد پور میں مراکز علم کا باقاعدہ آغازمحمد پور مرکزِ علم نمبر 01 میں باقاعدہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا...
27/09/2026

محمد پور میں مراکز علم کا باقاعدہ آغاز

محمد پور مرکزِ علم نمبر 01 میں باقاعدہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں آج 27 ستمبر 2026ء بروز اتوار، صبح 10 بجے سے 11 بجے تک مرکزِ علم کی پہلی کلاس کا انعقاد ہوا۔

پہلی کلاس میں شرکاء کو باقاعدہ تدریس کا آغاز کروایا گیا، جبکہ معلم پرویز اختر مصطفوی صاحب نے تدریسی فرائض سرانجام دیے۔

محمد پور مرکزِ علم نمبر 01 کا یہ باقاعدہ آغاز قرآنِ مجید اور دینی علوم کی تعلیم و ترویج کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے

تحریک منہاج القران انٹرنیشنل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی زیر سرپرستی ملک بھر میں علمی ، شعوری...
22/09/2026

تحریک منہاج القران انٹرنیشنل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی زیر سرپرستی ملک بھر میں علمی ، شعوری ، فکری اور روحانی انقلاب بپا کرنے کے لیے مراکز علم کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے روح رواں علامہ حافظ سعید رضا بغدادی صاحب اپنی EPD ٹیم کے ہمراہ جملہ مراکز علم کی ملک بھر میں نگرانی کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ضلع ایبٹ آباد کی یونین کونسل ککمنگ میں بھی مراکز علم کا جال بچھایا جا رہا ہے جس میں عوام الناس کی دلچسپی قابل تعریف و تقلید ہے۔ ککمنگ کے گاؤں تلکنڈ ، کنتھیالی ، گنڈھیالہ ، ڈوگہ ، پتھر گلی ، ریالی اور ککمار میں پہلے ہی مراکز علم کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ جبکہ بتاریخ 20 ستمبر 2026 بروز اتوار گاؤں سانجہ ، کٹھیالہ ، دیولی اور بانڈی میں چار مراکز علم کا افتتاح ہوا جس کی سرپرستی جناب علامہ ڈاکٹر محمد فیاض صاحب فرما رہے ہیں۔ ان مراکز علم کو قائم کرنے میں جناب انجینیئر رفیع الدین صاحب ، چیف انجینیئر (ریٹائرڈ) سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ KPK کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر خورشید انور قریشی، کوارڈینیٹر، مراکز علم، ھزارہ زون اور علامہ محمد وقار عباسی ضیائ صاحب مہتمم دارالعلوم حسنین کریمین کنتھیالی و سمبلی (نگران تحریک منہاج القرآن PK-42 ایبٹ آباد) ، علامہ محمد امتیاز صاحب اور علامہ ضیا حسین شاہ صاحب بھی موجود تھے۔
مراکز علم کے قیام میں *علامہ محمد وقار عباسی ضیائی صاحب مہتمم دارلعلوم حسنین کریمین کنتھیالی و سمبلی (نگران تحریک منہاج القرآن PK-42 ایبٹ آباد) ، علامہ ڈاکٹر محمد فیاض صاحب ، علامہ محمد امتیاز صاحب* اور انکے معاونین کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ اللہ کریم ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔
ان احباب ذی وقار نے ککمنگ اور مضافات میں مزید مراکز علم کے قیام کا اعادہ بھی کیا۔
امید ہے واثق ہے کہ تحریک منہاج القران کے ان علمی مراکز سے عوام میں علمی اور فکری شعور بیدار ہوگا اور اس طرح ملک پاکستان میں سبز انقلاب کی راہ ہموار ہوگی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ...
20/09/2026

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (EPD) کے نئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تقریب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرمایا:

"ہر فرد کے اندر موجود صلاحیتوں کو نکھار کر سامنے لانا چاہیے، کیونکہ افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سے تحریک کا چہرہ نکھرتا ہے۔ انسان جتنا خوبصورت ہوتا ہے، اس کا اٹھایا ہوا ہر قدم بھی خوبصورت ہوتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ تحریک کے تمام دفاتر بھی اسی طرح خوبصورتی اور حسنِ انتظام کا مظہر ہوں۔"

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، ان کی پوری ٹیم اور تمام مرکزی ذمہ داران کو نئے دفتر کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔

مبارکباد دیتے ہوئے ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے ای پی ڈی کے دفتر کی تزئین و آرائش کو بے حد سراہا اور حافظ محمد سعید رضا بغدادی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔

حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے اس تحریکی سفر سے وابستگی کو اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا:

"نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے کورسز سے اب تک ہزاروں افراد استفادہ کر چکے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ EPD کے پروگرامز کو آڈیٹوریمز اور اسٹیڈیمز کی سطح پر منعقد کیا جائے گا۔"

🌸 تقریب کی دیگر تفصیلات:

تلاوتِ کلامِ مجید: قاری سید خالد حمید کاظمی

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ: شکیل احمد طاہر

شرکاء: حاجی عبدالغفور قادری، نائب ناظمینِ اعلیٰ، سربراہانِ شعبہ جات، مرکزی ذمہ داران اور EPD ٹیم۔

افتتاح مرکز علم کلاسکوٹ نجیب اللہ محلہ کسراں رہائشگاہ حافظ عبدالقیوم صاحب مرکز علم کلاس کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقر...
04/09/2026

افتتاح مرکز علم کلاس
کوٹ نجیب اللہ محلہ کسراں رہائشگاہ حافظ عبدالقیوم صاحب مرکز علم کلاس کا افتتاح کر دیا گیا
افتتاحی تقریب میں
حافظ حامدرضاقریشی ناظم۔تحریک منہاج القرآن ضلع ہری پور نے مرکز علم کی اہمیت و افادیت پر خصوصی لیکچر دیا
یہ کلاس ہر جمعہ بعد نماز مغرب کے ہو گی

#مرکزعلم
#مرکزعلمکلاس


#منہاجالقرآن









منہاج القرآن علماء کونسل اور تنظیم الاخوۃ ضلع فیصل آباد کے زیرِ اہتمام دارالعلوم نوریہ رضویہ، بغدادی جامع مسجد گلبرگ اے ...
08/08/2026

منہاج القرآن علماء کونسل اور تنظیم الاخوۃ ضلع فیصل آباد کے زیرِ اہتمام دارالعلوم نوریہ رضویہ، بغدادی جامع مسجد گلبرگ اے فیصل آباد میں 16ویں سالانہ ردِ قادیانیت کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں افتتاحی اور خصوصی لیکچر حافظ محمد سعید رضا بغدادی، ڈائریکٹر نظامتِ ای پی ڈی منہاج القرآن انٹرنیشنل نے دیا۔
حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے ’’فتنۂ قادیانیت، تاریخ، سازشیں اور نیٹ ورک‘‘ کے موضوع پر تفصیلی اور معلوماتی گفتگو کی۔ انہوں نے فتنۂ قادیانیت کے تاریخی پس منظر، اس کے آغاز و ارتقاء اور مختلف ادوار میں اس سے متعلق سامنے آنے والے فکری و نظریاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
خصوصی لیکچر میں فتنۂ قادیانیت کے پھیلاؤ کے طریقۂ کار، اس کے مختلف نیٹ ورکس اور معاشرے میں اس کے فکری اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مقرر نے اس امر پر زور دیا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے نوجوان نسل کو مستند علمی معلومات، مضبوط فکری بنیاد اور عصرِ حاضر کے چیلنجز سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے شرکائے کورس کو دعوت دی کہ وہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے علمی و تحقیقی انداز اختیار کریں اور کسی بھی فکری چیلنج کا سامنا مستند علم، دلیل اور حکمت کے ساتھ کریں۔
شرکائے کورس نے لیکچر میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ 16واں سالانہ ردِ قادیانیت کورس کا یہ سلسلہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ اور نئی نسل کی علمی و فکری تربیت کے لیے ایک اہم کاوش ہے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانولہ تحصیل نمبر 6 کے تحت مراکز علم کی افتتاحی تقریب خصوصی شرکت: علامہ انجینئر محمد سرفراز قاد...
31/07/2026

منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانولہ تحصیل نمبر 6 کے تحت مراکز علم کی افتتاحی تقریب
خصوصی شرکت: علامہ انجینئر محمد سرفراز قادری (ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت ای پی ڈی)

Address

365 M Model Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate of Education and Professional Development - MQI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Directorate of Education and Professional Development - MQI:

Shortcuts

Share

Category