Native Schools Miraj Campus

Native Schools Miraj Campus

Share

Native Schools - 55 Campuses all over Pakistan

14/04/2026

کیا ہم AI کے دور کے لیے تیار ہیں؟

اگر ہم ڈیویلپڈ کنٹریز کو دیکھیں تو تصویر بالکل واضح ہے…

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق تقریباً 60% جابز اے آئی سے متاثر ہو رہی ہیں—یعنی ہر 10 میں سے 6 نوکریاں بدل رہی ہیں۔

پی ڈبلیو سی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ اے آئی استعمال کرنے والے سیکٹرز میں پروڈکٹیوٹی 4 گنا بڑھ گئی ہے، اور اے آئی اسکلز رکھنے والوں کو 50% سے زیادہ ایکسٹرا سیلری مل رہی ہے۔

میکنزی کے مطابق اے آئی عالمی معیشت میں ہر سال 2.6 سے 4.4 ٹریلین ڈالرز تک ویلیو کریئیٹ کر سکتی ہے—جو کئی ملکوں کی پوری جی ڈی پی کے برابر ہے۔

لیکن… تصویر کا دوسرا رخ بھی ہے۔

ٹیک انڈسٹری میں ہزاروں لے آفز ہو چکے ہیں،
اور جاب انسیکیورٹی بڑھ رہی ہے۔

تو حقیقت کیا ہے؟
اے آئی جابز ختم نہیں کر رہی…
بلکہ جابز کو ٹرانسفارم کر رہی ہے۔

اب سوال یہ نہیں کہ اے آئی آئے گی یا نہیں—
سوال یہ ہے کہ ہم اس کے لیے تیار ہیں یا نہیں؟

13/04/2026

“Online education is a necessity-but not a complete solution.”

“پاکستان میں آن لائن تعلیم، solution کم اور compromise زیادہ ہے۔”

11/04/2026

کیا AI بچوں کو lazy نہیں بنا دے گا؟
اگر guidance نہ ہو تو بنا سکتا ہے، لیکن صحیح تربیت کے ساتھ یہ productivity بڑھاتا ہے۔

10/04/2026

Artificial Intelligence کو اسکول لیول پر متعارف کروانے کا فیصلہ — کتنا اہم ہے؟
۔ یہ ایک futuristic اور بہت ضروری قدم ہے جو بچوں کو global level پر تیار کرے گا۔

کیا پاکستان کا تعلیمی نظام AI کے لیے تیار ہے؟
۔ابھی مکمل طور پر نہیں، ہمیں training اور infrastructure بہتر کرنا ہوگا۔
کیا بچے خود AI misuse نہیں کریں گے؟
-کریں گے اگر ہم انہیں ethics نہ سکھائیں—AI کے ساتھ ethical education لازمی ہے۔

کیا ہمارے دیہی علاقوں میں یہ سب ممکن ہے؟
-ممکن ہے، لیکن ہمیں low-tech solutions (AI TV channels , offline content) بھی ساتھ لانے ہوں گے۔

10/04/2026

1. پاکستان میں تعلیمی اداروں کی بار بار بندش — اصل مسئلہ کیا ہے؟
-اصل مسئلہ continuity کا break ہونا ہے، جس سے پورا تعلیمی نظام متاثر ہوتا ہے۔

2. اسکول بند ہونے سے طلبہ کی تعلیم اور شخصیت پر کیا اثرات پڑ رہے ہیں؟
-صرف پڑھائی نہیں بلکہ بچوں کی confidence، discipline اور social skills بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

01/04/2026

A New Chapter Begins!
At Native Schools, we are thrilled to welcome our students back for a brand-new academic session. A new year means new opportunities to explore, learn, and grow. We are committed to providing an environment where every child can excel in Study, Research, and Service.
Wishing all our students, teachers, and parents a successful and rewarding year ahead!

31/03/2026

Alhamdulillah!! With the blessings of Almighty Allah…..!
The wait is finally over! A new chapter of knowledge, curiosity, and creativity begins today. We are beyond excited to welcome all our students and parents back for another incredible year. Let’s make this one our best yet!

28/03/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“اگر قیامت قائم ہو جائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا ہو، تو اگر وہ اسے لگانے کی طاقت رکھتا ہو تو اسے ضرور لگا دے۔”
(مسند احمد: 12902)

یہ امید، عمل اور مثبت سوچ کا ایسا پیغام ہے جو انسان کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے آتا ہے۔ غور کریں… قیامت جیسے عظیم اور ہولناک لمحے میں بھی نبی کریم ﷺ ہمیں عمل سے نہیں روک رہے بلکہ امید کے ساتھ عمل کی ترغیب دے رہے ہیں۔

یہ ہمیں سکھاتی ہے کہ:
زندگی کے حالات چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، مومن کبھی ہمت نہیں ہارتا۔
وہ آخری لمحے تک خیر، بھلائی اور فائدے کے کام کرتا رہتا ہے۔

ایک پودا لگانا بظاہر ایک چھوٹا سا عمل ہے، مگر اس کے اندر ایک بڑا پیغام چھپا ہے:
امید کبھی ختم نہ کرو
حالات جیسے بھی ہوں، اپنا کردار ادا کرتے رہو
نیکی کا کوئی لمحہ ضائع نہ جانے دو

ہمیشہ یاد رکھیں…
مایوسی شیطان کا ہتھیار ہے، جبکہ امید مومن کی پہچان اور طاقت ہے۔

آج اگر آپ کے پاس موقع ہے:
کسی کی مدد کرنے کا،
کسی کو خوشی دینے کا،
یا ایک درخت لگانے کا…

تو اسے کل پر نہ چھوڑیں۔
کیونکہ کامیاب وہی ہے جو ہر حال میں خیر کا بیج بوتا رہتا ہے۔

امید رکھیں… عمل کریں… اور روشنی پھیلائیں۔

20/03/2026

🌙✨ Eid Mubarak ✨🌙

Native Schools – Miraj Campus
کی طرف سے تمام والدین، طلبہ اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

یہ مبارک دن ہمیں شکرگزاری، محبت، اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ عید آپ کی زندگی میں خوشیوں، کامیابیوں اور سکون کے نئے دروازے کھول دے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور ہمیں علم و اخلاق کی روشنی میں آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

عید کی خوشیاں آپ سب کے ساتھ.

Native Schools
Miraj Campus

11/03/2026

قرآنِ مجید کی یہ نہایت خوبصورت اور گہری آیت ہے:

“هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ”۔ (سورۃ الرحمن: 60)

“نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے؟”

انسانوں کے درمیان اخلاقی اصول۔

یہ آیت انسانوں کو ایک اخلاقی قانون دیتی ہے کہ:
• اگر کسی نے آپ کے ساتھ بھلائی کی ہے تو اس کا جواب بھلائی سے دیں۔
• احسان کو فراموش نہ کریں۔
• معاشرہ احسان کے تبادلے سے خوبصورت بنتا ہے۔

اسی لیے حضور ﷺ نے فرمایا:

“جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔”

اہلِ تصوف اس آیت کو بہت گہرائی سے سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں:
اگر بندہ اخلاص سے احسان کا راستہ اختیار کرے تو اللہ اسے اپنا قرب اور معرفت عطا کرتا ہے۔

زندگی کا ایک سنہری اصول سمجھ لیں کہ اللہ کے قانون کے مطابق:
احسان کبھی ضائع نہیں ہوتا اور اگر اخلاص کے ساتھ اللہ کے لیے( نیکی )احسان کریں تو اس کا بدلہ اللہ سے ضرور ملتا ہے۔

کبھی لوگوں کے ذریعے،
کبھی حالات کے ذریعے،
اور کبھی براہِ راست اللہ کی رحمت کے ذریعے۔

اپنی زندگی میں آسانیاں لانا چاہتے ہیں تو مخلوق میں آسانیاں تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھا لیں۔

اللہ کریم ہمیں آسانیاں تقسیم کرنے والا بناۓ۔ آمین

عاطف الرحمن۔

09/03/2026

Native Schools - Miraj Campus!!

ADMISSION OPEN FOR LIMITED SEATS!!

Call: 042 363 03206
Cell & WhatsApp : 0300 0313 206

www.native.edu.pk
10-Off Durand Road, Opp. Convent School, Shimla Hill, Lahore.

Give your child a head start by enrolling in Native Schools!

Our students have an open and creative mindset for better critical thinking skills, learning how to build strong supportive relationships, understanding between their own impulses, and developing empathy for others. Native is Encouraging them to see the world from a global perspective, our learners are taught to become independent through experiences within and beyond the classroom, whilst global learning methodology is embedded in the learning process to enhance creativity.

We warmly welcome you to visit us, learn about our holistic curriculum and experience the brilliant school life at Native School Miraj Campus.!!




Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


10 Off Durand Road, Shimla St, Shimla Hill
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 13:00
Saturday 08:00 - 13:00