25/05/2026
قوموں کے زوال کی ایک نشانی یہ بھی ہوتی ہے کہ لوگ اصولوں کے بجائے شخصیات کے اسیر ہوجائیں۔
ابن خلدون لکھتے ہیں کہ جب عقل کی جگہ اندھی عقیدت لے لے،
جب اختلافِ رائے کو غداری سمجھا جانے لگے،
جب سچ صرف اپنے گروہ کا اور جھوٹ صرف مخالف کا نظر آئے،
جب گالم گلوچ، افواہیں اور جذبات دلیل پر غالب آجائیں،
تو معاشرہ اپنا فکری توازن کھونے لگتا ہے۔
قومیں صرف ظلم سے نہیں گرتیں،
بلکہ اس وقت بھی کمزور ہوجاتی ہیں جب لوگ سوال کرنا چھوڑ دیں۔
اندھی مخالفت جتنی خطرناک ہے،
اندھی حمایت بھی اتنی ہی تباہ کن ہوتی ہے۔