02/10/2022
’یہودی طالبان‘: مبینہ جنسی استحصال میں ملوث یہودی فرقہ ’لیو طہور‘ کیا ہے؟ - BBC News اردو
Online QURAN Education Center
02/10/2022
’یہودی طالبان‘: مبینہ جنسی استحصال میں ملوث یہودی فرقہ ’لیو طہور‘ کیا ہے؟ - BBC News اردو
مجھے ایک دوست کی جدوجہد کی داستان نے حد درجہ موٹیویشن دی۔۔۔
عبدالرزاق سے میرا تعلق زمانہ طالب علمی کا ہے سوات کا یہ طالب علم انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔۔۔ والد فوت ہونے کے بعدعبدالرزاق بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے گھر کا اکلوتا واحد کفیل ہوگیا۔۔۔ کافی سالوں کے بعد فیس بک کے توسط سے رابطہ ہوا جان پہچان ہوئی حال احوال ہوئے تو اس کے بارے میں تفصیلاً معلوم کرنے کے بعدمیں نے اس کو راولپنڈی آنے کا مشورہ دیا۔۔۔
عبدالرزاق سوات کےخوبصورت علاقہ گبین جبہ کا رہنے والا ہے اس کی والدہ نے کافی تعداد میں پیور دیسی مرغیاں پالی ہوئی تھی۔۔۔ گاؤں سے راولپنڈی کے لئے رخصت ہوتے وقت والدہ کے پاس صرف چند سو روپے اور تقریباً 30 درجن کے قریب دیسی انڈے تھے جو والدہ نے بہت عمدہ طریقے سے پیٹی میں پیک کر کے عبدالرزاق کو دئے کہ راستے کے خرچ اور ضرورت کے وقت کام آئیں گے۔۔۔ پرانے زمانے میں جب کوئی گھر سے طویل سفر کے لئے نکلتا تو والدین اپنی انگوٹھی، گھڑی یا کوئی قیمتی چیز دیتے کہ اس کو فروخت کرکےاپنا گزربسر کرلینا۔۔۔
یہ 2015کی بات ہے وہ راولپنڈی میرے پاس آیا اس وقت میں چوہڑ چوک میں اسامہ مسجد کا نائب امام اور سیکنڈ ٹائم بچوں کو پڑھاتا تھاعبدالرزاق جب میرے پاس آیا تو اس کے پاس دو عدد پیٹیوں میں 30 درجن سے کچھ زیادہ پیور دیسی انڈے تھے۔۔۔ عبدالرزاق کا کوئی پلان نہیں تھا بس یہی ذہن میں تھا کہ کہیں چوکیداری یا کسی قسم کی ملازمت مل جائے گی تو کام چل پڑے گا۔۔۔ عبدالرزاق کی کل متاع اور جمع پونجی فقط 30 درجن انڈے تھے۔۔۔
میں نے چوہڑ بازار کے ایک دوکاندار سے بات کی کہ چند دن کے لئے باہر تھڑے پر چھابڑی رکھنے کی اجازت دے دیں۔۔۔ عبدالرزاق نے انڈے ایک ٹوکری میں عمدہ طریقے سے سجائے ایک بوڑدپرلکھاکہ"سوات کے پیور دیسی انڈے180روپے درجن" صرف دو دن میں عبدالرزاق نے 30 درجن سے زیادہ انڈے فروخت کر لئے تھے جن سےتقریباً 5500 روپے آمدن ہوئی۔۔۔ انہی 5500 روپے کو دوبارہ انویسٹ کیا سبزی کے کام میں چونکہ عبدالرزاق کا والداور بڑا بھائی سبزی کے کام سے منسلک تھے تو اس کو سبزی کے کام میں دلچسپی تھی اور کام کا کچھ تجربہ بھی تھا اور یقین تھا کہ اس کام میں فائدہ ہوگا۔۔۔ عبدالرزاق نے100 روپے یومیہ کرایہ پر چوہڑ پلی کے پاس نیچے زمین پر بیٹھنے کی تھوڑی سی جگہ لی ،صبح تہجد کے وقت سبزی منڈی سے ایک من آلو اور ایک من پیاز سے اپنے کاروبار کابسم اللہ سےجدوجہد کا آغاز کیا۔۔۔ کچھ عرصہ میں کام اچھا چل نکلا تھا گاؤں سے ایک قریبی کزن کو بھی بلا لیا اپنےٹھیئے پر اس کزن کو بٹھایا اور عبدالرزاق نے ایک کھوتی ریہڑی لے لی اور روزانہ کے 2 سے 3 من آلو اور اتنے ہی پیاز گلی محلوں میں آواز لگا کر فروخت کرنے لگا۔۔۔ عبدالرزاق صبح سویرے سبزی منڈی سے آلو پیاز لاد کرویسٹرج، چوہڑ، مصریال روڈ، چاکرہ،مکرم ٹاؤن،فرینڈز کالونی،آفیسر کالونی، چاکرہ، سہام، ڈھوک مستقیم، رینج روڈ،شالے ویلی، افشاں کالونی ، پیپلز کالونی کے علاقوں میں گھوم پھر کر تقریبا 3،4 بجے تک سب کچھ فروخت کردیتا۔۔۔
کچھ ہی عرصہ بعد عبد الرزاق مزید دو ریہڑیاں اور ٹھیہ لے چکا تھا اور سبزی کا کام مزید بڑھ چکا تھا۔۔۔ ابھی چند دن قبل عبدالرزاق سے 2 سال بعدملاقات ہوئی اس نے بتایا کہ اپنے گاؤں کے 7،8 لڑکوں کو پارٹنر شپ پرسبزی فروٹ کے کاروبارکے ذریعےروزگار دلاچکا ہے۔۔۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے علاقہ سے بیروزگار لڑکوں کو لاتا ہے، چند دن لڑکوں کو اپنے ساتھ رکھ کام سکھا تا ہے اور اس کے بعددکان، ریڑھی، ٹھیہ یا پھر پھٹے کرایہ پر یا اپنا لے کر دیتا ہے۔۔۔ اس وقت عبدالرزاق کا اپنا بکرا منڈی میں بہترین سبزی فروٹ کا ٹھیہ ہے اور اس کے علاوہ مزید 5 سبزی فروٹ کے ٹھیئے بنا چکا ہےجو چوہڑ بازار،ٹینچ بھاٹا، 22 نمبر، پیپلز کالونی اور ویسٹرج میں موجود ہیں۔۔۔ عبدالرزاق صبح سویرے سبزی منڈی جاتا ہے اپنی پک اپ پر سبزی لاکر تمام ٹھیوں اور دکانوں پر پہنچاتا ہے اور روزانہ رات کو سب سے حساب لے کر دوسرے دن اسی روٹین پر کام کرتا ہے۔۔۔ عبدالرزاق سے جب پوچھا کہ دن کے کتنے کما لیتے ہو تو ہنس کر جواب دیا کہ ایک وقت تھا میری کل کائنات اور جمع پونجی 30 درجن انڈے تھے اور آج ایسا وقت ہے کہ تمام خرچے اخرجات نکال کر بھی 30 درجن انڈوں کی قیمت سے ڈبل رقم منافع حاصل ہوجاتا ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
ہم بعض کاموں کو اپنی توہین سمجھتے ہیں"لوگ کیا کہیں گے" اس جملے کی وجہ سے بہت سارے کاموں سےکتراتے ہیں۔۔۔لیکن ہمیں معلوم ہی نہیں کہ بعض چھوٹے اور کمتر دکھنے والے کاموں میں کتنی برکات اور سوچ سے زیادہ اچھی انکم ہے۔۔۔دنیا کے ہر کام میں منافع برکت اور ترقی موجود ہےبس شرط یہ ہےکہ ایمانداری، محنت، لگن اور استقامت سے جم کر کام کیا جائے۔۔۔سبزی فروٹ کے بزنس سے منسلک لوگوں تحقیق کریں تو پتہ چلے کہ یہ کتنا زبردست بزنس ہے۔۔۔
کچھ کرنا ہے تو آج سےہی اپنی عزم ، شوق اور ہمت سے جدوجہد کا آغاز کردیں۔۔۔کوئی بھی کام کرنا ہےتو اس کی بھرپور پلاننگ کریں، مکمل معلومات اور تجربہ حاصل کریں، اس کام کے ماہر اور تجربہ کار لوگوں سے مثبت منفی پہلوؤں پر غور کریں، کچھ عرصہ اس کاروبار میں سیکھنے کی غرض سے لگائیں اور پھر اللہ کا نام لے کر کام شروع کر دیں ان شاء اللہ العزیز گارنٹی کے ساتھ سوچ سے زیادہ اچھی آمدن حاصل کریں گے۔۔۔
یاد رکھیں۔۔۔ دنیا کا کوئی بھی کام چھوٹا اور حقیر نہیں ہوتا جس تجارت اور کام سے گھر کا چولہا جل رہا ہو اس کام کی قدر کرنی چاہئے اور کبھی اپنے وسیلہ رزق کی توہین اورناشکری نہیں کرنی چاہئے۔۔۔ نشر مکرر
حامد حسن
16/08/2021