Comprehend the Holy Quran
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Comprehend the Holy Quran, Tutor/Teacher, Lahore.
آیت غار اور شان صدیق اکبر
ازحجة الاسلام۔۔
*اذ یقول لصاحبہ لا تحزن ان اللہ معنا ۔* (سورة التوبة. 40)
اس آیت میں لفظ ,, *لصاحبه* ،، سے صدیق اکبر کا ہمدم رسول، اور حضور کا صحابی ہونا ثابت ہوا۔ اس لیے فقہاء نے تصریح کی ہے کہ ,,من انکر صحبة ابي بكر فقد كفر.
*,,لا تحزن* ،، سے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا مخلص ہونا ثابت ہوا کہ صدیق اکبر کو بے چینی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے تھی اپنی وجہ سے نہیں تھی۔
*,,معنا* ،، سے درج ذیل نکات معلوم ہوئے۔
*1* *ان اللہ معنا* ،،جملہ اسمیہ ہے، جس میں ہمیشگی اور دوام کا معنی پایا جاتا ہے ۔مطلب یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد آپ کے ساتھ دائمی ہے ۔
2 معیت رسول اور معیت صدیق اکبر کو الگ الگ الفاظ میں یوں بیان نہیں کیا ۔ ,,معی ومعک،، بلکہ ایک ہی لفظ ,,معنا،، میں بیان کیا مطلب یہ ہوا کہ جیسی اللہ تعالیٰ کی معیت و مدد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہے ایسی ہی معیت ابوبکر صدیق کے ساتھ ہے۔
3۔ ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی معیت اور نصرت کا وعدہ قرآن مجید میں مختلف اوصاف سے متصف حضرات سے فرمایا، جیسے ,, *ان اللہ مع المومنین،، ، ,,ان اللہ مع المتقین،،* ۔وغیرہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنی معیت اور مدد کو وصف ایمان و وصف تقوی کے ساتھ مربوط فرمایا ہے۔ جب تک یہ وصف ہے تو وعدہ بھی ہے جب وصف نہیں رہےگا تو وعدہ بھی نہیں رہےگا۔
لیکن اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد و معیت کو کسی وصف کے ساتھ مربوط نہیں فرمایا بلکہ لفظ ,, *معنا* ،، میں معیت و نصرت کا وعدہ ذات رسول و ذات صدیق کے ساتھ فرمایا ہے ۔
4. *معنا* کے لفظ سے ایک نکتہ یہ بھی معلوم ہوا کہ صدیق اکبر کا مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متصل بعد ہے، یعنی جہاں مقام نبوت ختم ہوتا ہے اس کے متصل بعد مقام صدیقیت شروع ہوتا ہے ۔
اس معنی کی تائید سورت النسا کی آیت نمبر 69) سے بھی ہوتی ہے ۔
*والئک مع الذین انعم اللہ علیہم من النبیین والصدیقیین۔۔* الایہ۔
*مستفاد من ,,ھدیة الش.. يعه. از حجة الاسلام ....*
انتخاب: بندہ عبد الحنان۔
امہات المومنین کے نام ۔
#القران
Assalamualaikum.
How are you 💞
Where are from??
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Culinary Team
Attire
Website
Address
Lahore