Nadia Jaffery

Nadia Jaffery To empower educational leadership to bring positive change in society

21/09/2026

I have my "Me Time" from Tehajad to 6 am , one of the best source of inspiration in universe , I believe !

Heaving it , peace and power for the whole day

missing it , I felt the biggest loss.


بصیرت  اور سچی عاجزی  رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات انتہائی متاثر کن اور باعثِ رحمت ہوتی ہے۔ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل...
20/09/2026

بصیرت اور سچی عاجزی رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات انتہائی متاثر کن اور باعثِ رحمت ہوتی ہے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) پاکستان کے چیئرمین بریگیڈیئر ساجد کھوکھر سے ملاقات میرے لیے باعثِ اعزاز تھی۔
اس گفتگو کو جس بات نے مزید با معنی بنایا، وہ ہمارے آباؤ اجداد کی تاریخی سرزمین 'گجرات' سے جڑی ہماری مشترکہ جڑیں تھیں۔ گجرات کی دھرتی چیئرمین صاحب جیسی روشن خیال اور باوقار شخصیات سے مالا مال ہے۔
ہماری مشترکہ ثقافتی شناخت کے علاوہ، میں چیئرمین صاحب کی شفقت، مثبت سوچ اور پرعزم قیادت سے بے حد متاثر ہوئ۔ تعلیم کے شعبے میں میری ادنیٰ کاوشوں سے متعلق ان کے شفقت آمیز اور حوصلہ افزا الفاظ میرے لیے باعثِ عاجزی اور دلی اطمینان کا باعث تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریننگ ڈیٹا مس امبر سے ملاقات بھی خوب رہی۔
پنجاب بھر میں ہنر مندانہ تعلیم (Skill-based Learning) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے درج ذیل بنیادی نکات نے مجھے خاص طور پر متاثر کیا:
مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر: بزنس انگلش، کُلنری آرٹس، ہاسپیٹلٹی اور تکنیکی مہارتوں کے پروگراموں کو مضبوط بنانا۔
نوجوانوں میں روزگار و کاروبار (Youth Entrepreneurship): ایسے تربیتی ماڈلز کو وسعت دینا جو فنی مہارتوں کو ذاتی روزگار اور کاروبار کے قابلِ عمل مواقع میں بدل سکیں۔
ثقافتی و فنی ورثہ: پاکستان کی معروف 'بلیو پاٹری' (نیلی مٹی کے برتن) جیسے دستکاری کے شاہکاروں کو محفوظ بنانا اور "Creative Hands" کے اختراعی نام کے ساتھ انہیں جدید معیار سے ہم آہنگ کرنا۔ ایکسپو سینٹر لاہور کے دورے کے دوران میں اس پراجیکٹ سے پہلے ہی بہت متاثر تھی.
تکنیکی بااختیاری کے میدان میں ٹیوٹا کا عظیم ملک گیر پھیلاؤ شاندار معیار قائم کر رہا ہے:
* 41 ٹیکنیکل کالجز
* 322 ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس
* 20 سروس سینٹرز
* 5 اسٹاف ٹریننگ کالجز

بریگیڈیئر ساجد کھوکھر کی پرخلوص مہمان نوازی، ٹیوٹا کی آفیشل شیلڈ، اور ہاتھ سے نقش و نگار کیے گئے بلیو پاٹری کے نفیس تحفے پر میں ان کی تہہِ دل سے ممنون ہوں۔ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہوگی کہ میں ایجوجینس انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے ٹیوٹا کہ کام ا سکوں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چیئرمین صاحب کو دنیا و آخرت میں کامیابی، سلامتی اور خوشحالی سے نوازے۔ 🤲🏼


Connecting with leaders who combine vision with genuine humility is deeply inspiring.
It was a privilege meeting Brigadier Sajid Khokhar, Chairman of the Technical Education & Vocational Training Authority (TEVTA) Pakistan, alongside Ms. Amber, Director Training at TEVTA.
What made this exchange especially meaningful was discovering our shared roots, tracing back to the historic land of Gujrat, the land of our forefathers.
Gujrat is enriched with the enlightened souls like chairman sb.Beyond our mutual heritage, I was deeply moved by Chairman Sahab’s kindness, positive energy, and highly motivated leadership. His kind and encouraging words regarding my humble contributions to the field of education were both humbling and deeply reassuring.
I was deeply impressed to crucial avenues for modernizing skill-based learning across Punjab:
Market-Relevant Skill Sets: Strengthening programs in Business English, Culinary Arts, Hospitality, and technical skills.
Youth Entrepreneurship: Expanding training models that turn technical skills into viable self-employment opportunities.
Cultural & Vocational Heritage: Preserving artisanal mastery, such as Pakistan’s iconic blue pottery, while aligning it with contemporary standards with the innovative name of creative hands which I was already mesmerized to visit in expo centre Lahore, loved the logo and I even teach branding by giving the wonderful example of creative hands.

TEVTA’s immense nationwide footprint continues to set benchmarks in technical empowerment:
41 Technical Colleges

322 Vocational Institutes

20 Service Centers

5 Staff Training Colleges

My heartfelt thanks to Brigadier Sajid Khokhar for his gracious hospitality, the official TEVTA Shield, and the exquisite hand-painted blue pottery piece.

Wishing Chairman Sahab a great success, peace and prosperity in life and hereafter 🤲🏼

20/09/2026

والدین سے گزارش ہے کہ تمام تر ترقی اور انقلاب کے باوجود بچوں کی تربیت آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے نہیں ،آپ ہی نے کرنی ہے.

19/09/2026

Well, In the world of a Artificial Intelligence, I believe that conventional wisdom will be more valuable.

Artificial intelligence for educational leaders at Nawaz Sharif School of Eminence Suay e Asil  wonderful participation ...
04/09/2026

Artificial intelligence for educational leaders at Nawaz Sharif School of Eminence Suay e Asil
wonderful participation
great management
Awe- inspiring infrastructure
Best wishes for the team.

Allah Allah Allah

کچھ لمحے واقعی  جنت سے آتے ہیں۔۔۔۔۔میرے لیے یہ پوسٹ کسی بہت بڑے ایوارڈ سے بڑھ کر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ عزت ، سکون ا...
02/09/2026

کچھ لمحے واقعی جنت سے آتے ہیں۔۔۔۔۔
میرے لیے یہ پوسٹ کسی بہت بڑے ایوارڈ سے بڑھ کر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ عزت ، سکون اور کامیابیوں سے نوازے قاسم علی شاہ صاحب ۔
آمین

میرا تعلق گجرات کے گاؤں معین الدین پور سے ہے۔ اس گاؤں کے لوگ 540 سال پہلے خوارزم سے ہجرت کرکے یہاں منتقل ہوئے۔ یہ سب امام جعفر صادق علیہ السلام کی اولاد ہیں ۔اگر آپ کو کبھی "گجرات پیڈیا" پڑھنے کا اتفاق ہوا ہو تواس میں معین الدین پور کے متعلق لکھاہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہاں کے باسیوں کو ذہانت عنایت کی ہے اور یہ لوگ پیدائشی دانا ہوتے ہیں۔انھیں صرف سمت کی ضرورت ہوتی ہے، ایک بار انھیں راستہ مل جائے تو یہ اپنے شعبے میں چھا جاتے ہیں۔ مجھے اپنے گاؤں کی تاریخ زبانی یاد ہے۔میرے گاؤں کی کسی بہن اور بیٹی نے اگر محنت کی ہے، ترقی کی ہے اور اس کی میں مثال دینا چاہوں تو وہ میری بہت پیاری بہن نادیہ جعفری ہیں۔ میری والدہ اور نادیہ جعفری کی والدہ آپس میں فرسٹ کزن ہیں اور ایک دوسرے سے بہت پیار کرتی ہیں۔ اسی طرح میرے والد صاحب اور نادیہ جعفری کے والدصاحب کی آپس میں گہری دوستی ہے۔ میرا بچپن نادیہ کے ساتھ کھیلتے گزرا ہے۔ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی عزت، احترام اور حیا کارشتہ ہے۔نادیہ کو ہم نے گورنمنٹ کالج میں پڑھتے دیکھا۔انھوں نے وہاں سے لٹریچر میں ماسٹرز کیا۔ اس کے بعد یو ایم ٹی سے ایجوکیشن لیڈرشپ مینجمنٹ میں ایم فل کیا۔ نادیہ جعفری اس وقت صحیح معنوں میں اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پریکٹیکل اکیڈمیشن (ماہر تعلیم) بھی ہیں۔
نادیہ جعفری نے کچھ ہی عرصہ پہلے اپنی کمپنی EDU-GENs International شروع کی ہے۔ میں سمجھتاہوں کہ نادیہ جو کام کررہی ہیں، اس کی ضرورت پوری قوم کو ہے۔ نادیہ جعفری نے مختصر عرصے میں ایک ہزار کےقریب ٹیچر کو اے آئی کے حوالے سے تربیت دی ہے اور اس حوالے سے اپنی AI learning kit بھی تیار کی ہے۔ آپ کو کہیں بھی ٹیچر ٹریننگ کی ضرورت ہوتو میرے خیال میں نادیہ جعفری سے بہتر کوئی ٹرینر نہیں۔ قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن RUDA کے دیہات میں ٹیچرٹریننگ پہ کام کررہی ہے، اس سلسلے میں نادیہ جعفری بھی آئندہ دنوں میں ہمیں اپنی مشاورت اور خدمات دیں گی اور اس شعبے کی قیادت کریں گی۔میں دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ میری بہن کوڈھیروں کامیابیاں عطافرمائے۔

نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے عقیدت الفاظ میں لکھنے سے قاصر ہوں آج کا دن کہ جب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم تشریف...
26/08/2026

نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے عقیدت الفاظ میں لکھنے سے قاصر ہوں آج کا دن کہ جب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ۔۔۔امد مصطفی مرحبا ! مرحبا! اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم دونوں جہانوں کے لیے رحمت تو ہیں مگر یہ حقیقت کہ اپ ایک شفا بن کے آئے ،ایک ایسی شفا جو اج بھی ان کے ذکر سے ہماری روحوں کی تمام گندگی کو پاک کر دے ، ان کی باتوں پہ، ان کے کاموں پر عمل پیرا ہو کر اج بھی ہم اپنے پچھلے گناہ دھو سکتے ہیں ایک آپ سے نسبت ایک ایسی شناخت کی مانت ہے جس کا پاسپورٹ سیدھا جنت تک لے جاتا ہے کیونکہ اپ کی سیرت طیبہ پر عمل کرنےسے مراد اللہ تعالی کے تمام تر احکامات پر عمل کرنے کے مترادف ہے ۔
آپ کے ذکر کے بغیر اج تک میرا کوئی ٹریننگ سیشن مکمل نہیں ہوا اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کے بغیر میں اپنا علم دوسروں تک پہنچا ہی نہیں سکتی۔ کسی مشکل کا شکار ہو جاؤں تو ہمیشہ میں اور میرے بچے یہی سوچتے ہیں کہ ہماری جگہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے تو کیا کرتے !!! یہ نسب'٫ یہ تعلق' یہ عقیدت 'یہ محبت آپ کی ذات اقدس کی شفقت اور دی گئی شفا کے اگے کچھ بھی نہیں ہے۔ جس سے میری زندگی میں سکون اور بالیدگی ہے۔
سچ تو یہ ہے کہ میں صرف اپ کی قربت میں زندہ ہوں اور اسی قربت میں مر جاؤں امین۔

Words fail to express my devotion for the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). Today is the day when the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) blessed us with his arrival... Welcome, arrival of Mustafa! Welcome! While he (PBUH) is indeed a mercy to both worlds, the truth is that he came as a source of healing—a cure that, even today, purifies our souls of all impurities through his remembrance. By acting upon his words and deeds, we can still wash away our past sins today. An affiliation with you is like an identity card that serves as a direct passport to Paradise, because following your noble life example (Seerah) is equivalent to fulfilling all the commands of Almighty Allah.
To this day, not a single training session of mine has been complete without mentioning you; I simply cannot convey my knowledge to others without invoking the mention of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). Whenever I face any difficulty, my children and I always think: What would the Holy Prophet (PBUH) do if he were in our place?! This connection, this bond, this devotion, and this love are nothing compared to the compassion and healing bestowed by your sacred self, which brings peace and spiritual growth to my life.
The truth is, I only live in your closeness, and may I die in this very closeness. Ameen.

Address

Lahore

Telephone

+923074511325

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nadia Jaffery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Nadia Jaffery:

Shortcuts

Share