Alquresh Law Chamber Session Cort LHR

Alquresh Law Chamber Session Cort LHR Qanooni msail ka hal..Fojdari or crime dono type ke cases ka hal..kisi b idaray ka msla ho hal krwaye

09/03/2026

🥰🥰🥰🥰

آج یونین کونسل میں ایک ڈائیورس نوٹس بھیجتے دیکھا۔کاغذ کا ایک ٹکڑا تھا… مگر اس کے پیچھے کتنے خواب، کتنی امیدیں اور کتنی ی...
04/03/2026

آج یونین کونسل میں ایک ڈائیورس نوٹس بھیجتے دیکھا۔

کاغذ کا ایک ٹکڑا تھا… مگر اس کے پیچھے کتنے خواب، کتنی امیدیں اور کتنی یادیں ہوں گی، یہ صرف وہی جانتے ہیں جن پر گزرتی ہے۔

رشتے جو ہنستے کھیلتے شروع ہوتے ہیں، کبھی کبھی اسی خاموشی سے ختم بھی ہو جاتے ہیں۔

اللہ سب کے گھروں میں محبت، صبر اور آسانیاں عطا فرمائے۔ 🤲

Session Cort lahore
26/02/2026

Session Cort lahore

Duty time
14/02/2026

Duty time

انصاف کی امید ہی قوموں کو زندہ رکھتی ہے،اور یقین ہے کہ بہتری کا سفر جاری ہے۔ ⚖️✨
13/02/2026

انصاف کی امید ہی قوموں کو زندہ رکھتی ہے،
اور یقین ہے کہ بہتری کا سفر جاری ہے۔ ⚖️✨

12/02/2026
11/02/2026

کلائنٹ وکیل کے پاس بیٹھی ہے
کیونکہ بعض جنگیں جذبات سے نہیں،
قانون، دلیل اور صبر سے لڑی جاتی ہیں۔
جہاں سچ مضبوط ہو،
وہاں وکیل صرف نمائندہ نہیں
بلکہ حوصلہ، امید اور انصاف کی آواز ہوتا ہے۔
کچھ فیصلے عدالت میں ہوتے ہیں،
اور کچھ فیصلے خود پر یقین رکھنے سے۔ ⚖️✍️

صدر ٹرمپ کا اہم بیان ا گیا
04/02/2026

صدر ٹرمپ کا اہم بیان ا گیا

یہ فائل صرف کاغذ نہیں، ایک عام آدمی کی امیدیں، وقت اور صبر سمیٹے ہوئے ہے۔ہر پیشی پر نئی تاریخ، ہر تاریخ پر نیا انتظار۔سا...
29/01/2026

یہ فائل صرف کاغذ نہیں، ایک عام آدمی کی امیدیں، وقت اور صبر سمیٹے ہوئے ہے۔
ہر پیشی پر نئی تاریخ، ہر تاریخ پر نیا انتظار۔
سائل عدالت کے دروازے پر کھڑا ہے اور نظام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
انصاف اگر وقت پر نہ ملے تو ناانصافی بن جاتا ہے۔
کاش کوئی پوچھے کہ اس تاخیر کی قیمت کون ادا کرتا ہے؟
#انصاف #عدالت #سائل

ایک فون کال جو پولیس کو کروڑوں کے فراڈ کے ملزم تک لے گئییہ ایک معمول کی کال تھی،ہم شاید روزانہ ایسی درجنوں کالز کرتے ہیں...
23/01/2026

ایک فون کال جو پولیس کو کروڑوں کے فراڈ کے ملزم تک لے گئی

یہ ایک معمول کی کال تھی،ہم شاید روزانہ ایسی درجنوں کالز کرتے ہیں، مگر یہ کال آنے والے دنوںمیں کتنی اہمیت اختیار کرے گی اس کا نہ کال کرنے والے کو علم تھا اور نہ کال سننے والوں کو، کال کی گئی سنی گئی اور پھر چند ہی گھنٹوں بعد پولیس کال کرنے والے دروازکے باہر کھڑی تھی۔
یہ داستان ہے لاہور کے اچھرہ فراڈ کے مرکزی ملزم شیخ وسیم اختر کی گرفتاری کی،شہری نے جب دروازہ کھولاتو سامنے پولیس کو دیکھ کر وہ ششد ر رہ گیا کہ پولیس کی اتنی بھاری نفری اس کے دروازے پر کیوں کھڑی ہے؟ پولیس نے وہی اس سے موبائل فون مانگا تو شہری نے بتایا کہ یہ موبائل تو اس نے چند روز قبل دوکان سے خریدا ہے اور اس کی رسید بھی موجود ہے،پولیس نے نوجوان سے کہا ہمیں تک پہنچا دیں،پولیس چند ہی لمحات کے بعد اس دوکان کے باہر کھڑی تھی جہاں سے چند روز قبل دو موبائل فون خریدے گئے تھے۔دوکاندار نے بتایا کہ یہ موبائل تو چند ہفتے قبل فروخت ہوئے ،رسید،سی سی ٹی وی سب موجود ہے ،پولیس نے فوری سی سی ٹی وی ریکارڈ نکلوایا تو تصدیق ہوگئی کہ موبائل فون فروخت کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ لاہور کے علاقہ اچھرہ کی گولڈ مارکیٹ کے تاجروں اور اپنی سوتیلی والدہ سے فراڈ کرنے والا ملزم شیخ وسیم اختر ہے۔پولیس کو جہاں رسی کا ایک سرا ملا مگر بدقسمتی یہ تھی کہ یہ رسی بہت چھوٹی تھی اور ملزم اسوقت کہاں ہے وہاں تک نہیں پہنچارہی تھی،اس دوران دوکاندار نے پولیس کو بتایا کہ شہری نے دو موبائل فروخت کئیے تو دو خریدے بھی تھے یہ سنتے ہی پولیس افسر کی آنکھیں دوبارہ ایسے کھلیں جیسے اندھیرے میں کسی چیز کو دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔پولیس کو لگا کہ معاملہ اب سلجھ گیا ہے پولیس نے فوری طور پر ان موبائل فون نمبرز کے IMEI نمبرز حاصل کئیے اور پھر ان نمبرز کی بدولت پولیس اگلے چند روز میں مرکزی ملزم شیخ وسیم اختر کے دروازے کے باہر کھڑی تھی۔ملزم کے خلاف لاہور کے تھانہ اچھرہ میں فراڈ اور غبن کے دس مقدمات درج ہیں،ملزم اپنی والدہ سمیت سونے کے تاجروں سے 16 کروڑ سے زائد کا فراڈ کرکے فرار ہوا تھا اور پولیس گزشتہ دو ماہ سے اسے تلاش کررہی تھی۔


Source Fb post

Address

Canteen Stop
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alquresh Law Chamber Session Cort LHR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share