13/11/2025
شاید کبھی کسی گزرگاہ پہ یا کسی مرقد پر، یا شاید کبھی مسجد کہ کسی کونے میں ...
یا شاید شہر کی کسی گلی میں ...
مولا عج آپ میرے پاس سے گزرے ہو اور میں نے آپ کو نہ پہچانا ہو...
آپ نے مجھے پکارا ہو اور میں نے نہ سنا ہو...
اے عزیز زھرا س فرض کریں کہ میں نے آپ کو دیکھا اور پہچان بھی لیا، میں کس رو سے آپ کی طرف دیکھوں گی؟
آپ سے کیسے عذرخواهی کروں گی؟
اصلا میرے پاس کہنے کےلیے ہے ہی کیا آپ سے کہنے کےلیے اپنے گناہوں پر ندامت کے لیے ؟
اور وہ نیک کام جو کر سکتی تھی مگر انجام نہیں دئیے ؟
اور وہ وعدے اور قول جو توڑ دیئے ؟
ان سب گناہوں اور سرکشیوں کے باوجود اپنا سر شرمندگی سے جھکا کر اعتراف کرتی ہوں کہ میں اب بھی تہ دل سے آپ کی زیارت کی آرزو مند ہوں...
میری آخری خواہش بھی آپ کی زیارت ہوگی ...
چاہے خواب میں ...
ـــــ 🫀
منتظر میمانم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
#انتظار
#مھدویت
#امامزمان
#مولامھدی
#ظہورمہدی