Dr shoaib ahmad

Dr shoaib ahmad university teacher. poet.short story writer. painter

16/09/2024
02/09/2024

وارننگ

سبھی موسمی ماہرین اس نتیجے پہ پہنچے ہوۓ ہیں
کہ جب بھی کُھلے پانیوں پر
ہوا کے دباؤ میں یک دم کمی آۓ گی تو
وہ طوفان اٹّھے گا
گرداب نگلیں گے بحری جہازوں کو
لہریں ُاچھالیں گی پانی کے کہسار
ہوائیں کسی سے کسی رُو رعائت پہ قانع نہ ہوں گی
اُڑاتی پھریں گی درختوں کے پرچم،مکانوں کے نقشے
کچھ ایسی تباہی مچے گی
کہ شائد ہی چھوٹی بڑی کوئی مچھلی بچے گی

کئی دن سے دل میں یہ اعلان ہونے لگا ہے
کہ سطحِ سمندر پہ پھیلی ہوا کا دباؤ
بڑی تیز رفتار شدت سے کم ہو رہا ہے

شعیب احمد۔۳۰ اگست ۲۰۲۴

شیدا محمدی/شعیب احمدکینگرو کی خالی جیبیں--------------میرابیٹاکینگرو ہے!بے چین ہوتوباپ کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہےوہ سم...
02/07/2024

شیدا محمدی/شعیب احمد

کینگرو کی خالی جیبیں
--------------
میرابیٹاکینگرو ہے!
بے چین ہوتوباپ کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے
وہ سمجھتاہےکہ اب وہ مکمل مرد بن گیا ہے
مجھے اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے
ماہ اسپند کے آتشدان میں
شہر کی گھومتی مشینوں اوربلندآسمانوں میں
اور نگری نگری مجھے گھماتا ہے
گھماتا ہے
اور گھماتا ہے

میرابیٹا کینگرو ہے!
مزے میں ہو تو
مجھے مکڈونلڈ لے جاتا ہے
والٹ ڈزنی،
پارک جمشیدیہ،سٹیڈیم،لاس ویگاس
وہ مجھے اپنے بیگ،کتابوں اورتمرینوں میں رکھتا ہوں
شام کووہ فٹ بال کھیلتا ہے
ہیری پورٹردیکھتا ہے
اور مجھے شطرنج کے مہرے کی طرح
اپنے خانوں میں ادھرادھرکرتا رہتا ہے

میرا بیٹاکینگرو ہے!
ناراض ہو تو
مجھے اپنی جیب سے نکال باہر کرتاہے
پرے پھینک دیتا ہے
دور کر دیتا ہے
اور میں شناختی کارڈ اور نکاح نامے کے بغیر

مختلف مردوں کی جیبوں میں پھرتی ہوں
تاکہ اُس کی ایک جھلک دوبارہ دیکھ سکوں
۔۔۔۔۔۔

سانازداوودزادہ فر/شعیب احمدہماری آنکھوں کے آہُوامن کی خاطربارودی سرنگوں سے  بھرے راستے پرکلانچیں بھریں گےشاید یہ دھماکےت...
29/05/2024

سانازداوودزادہ فر/شعیب احمد

ہماری آنکھوں کے آہُو
امن کی خاطر
بارودی سرنگوں سے بھرے راستے پر
کلانچیں بھریں گے
شاید یہ دھماکے
تمام جنگوں کا اختتام ثابت ہوں
٭※٭
میری سیاہ زلفوں پر
انار کے پھول کھلے ہیں
اس خزاں سے بُوۓ بہار آرہی ہے
※

ساناز داوودزادہ فر/شعیب احمدہماری چیخیںتختۂ دار کو عبور کر گئی ہیںاوراس کے بوسوں کے نشان ہماری گردنوں پر نقش ہیں
29/05/2024

ساناز داوودزادہ فر/شعیب احمد

ہماری چیخیں
تختۂ دار کو عبور کر گئی ہیں
اوراس کے بوسوں کے نشان
ہماری گردنوں پر نقش ہیں

عمل:شعیب احمد۵/۵/۲۰۲۴
04/05/2024

عمل:شعیب احمد
۵/۵/۲۰۲۴

معین نظامی کی سہرا نگاریمعین نظامی کو پچھلے بیس پچیس برسوں میں اپنی برادری کے بعض نوجوانوں کے سہرے لکھنے پڑے ہیں اور اپن...
14/04/2024

معین نظامی کی سہرا نگاری

معین نظامی کو پچھلے بیس پچیس برسوں میں اپنی برادری کے بعض نوجوانوں کے سہرے لکھنے پڑے ہیں اور اپنے بیٹوں کے بھی. ان میں سے کچھ فرمائشی اور رسمی سہرے تو اردو سہرا نگاری کی قدیم روایت ہی کا اچھا تسلسل ہیں، جب کہ کچھ سہرے بالکل نئی وضع قطع اور نئی فضا کے ہیں. یہ نئی طرز کے غیر روایتی سہرے، جن کی ردیفیں بھی سہرا نہیں،مختلف مفرد اور مرکب ردیفیں ہیں، بہت اہم شعری تخلیقات ہیں. ان میں غزلیہ عناصر بھی جھلکتے ہیں اورنظمیہ بھی. ان سہروں میں شامل دعائیہ اشعار بھی بہت منفرد اور مؤثر ہیں.

معین نظامی ایسی منظومات کو اپنے کسی مجموعۂ کلام میں جگہ دیں گے یا نہیں؟ سرِ دست اس ضمن میں کچھ نہیں کہا جا سکتا. البتہ یہ ضرور کہنا چاہیے کہ انھیں فی الحال کم از کم کسی مضمون میں یکجا کر دیا جائے اور ضروری تعارف، حواشی اور تعلیقات کے ساتھ شائع کیا جائے تا کہ وہ محفوظ بھی ہو جائیں اور معین نظامی کے فکر و فن کی یہ جہت بھی سامنے آ جائے.

شعیب احمد
١٤- اپریل ٢٠٢٤ء

آج لگتا ہے صفر تک جائے گا۰۰۰۰۰پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس
23/01/2024

آج لگتا ہے صفر تک جائے گا۰۰۰۰۰پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr shoaib ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category