کچھ باتیں اَن کہی رہنے دو
کچھ باتیں اَن سُنی رہنے دو
سب باتیں دل کی کہہ دیں اگر
پھر باقی کیا رہ جائے گا
سب باتیں اُن کی سُن لیں اگر
پھر باقی کیا رہ جائے گا
اِک اوجھل بے کلی رہنے دو
اِک رنگیں اَن بنی دُنیا پر
اِک کھڑکی اَن کھلی رہنے دو
کچھ باتیں اَن کہی رہنے دو
کچھ باتیں اَن سُنی رہنے دو
Ch. Khurram Aziz Dhillon
CSP - 34th CTP IRS & Adjunct Professor of Law/ Academician
کتابیں جھانکتی ہیں بند الماری کے شیشوں سے
بڑی حسرت سے تکتی ہیں
مہینوں اب ملاقاتیں نہیں ہوتیں
جو شامیں ان کی صحبت میں کٹا کرتی تھیں' اب اکثر
گزر جاتی ہیں کمپیوٹر کے پردوں پر
بڑی بے چین رہتی ہیں کتابیں
انہیں اب نیند میں چلنے کی عادت ہو گئی ہے
بڑی حسرت سے تکتی ہیں
جو قدریں وہ سناتی تھیں
کہ جن کے سیل کبھی مرتے نہیں تھے
وہ قدریں اب نظر آتی نہیں گھر میں
جو رشتے وہ سناتی تھیں
وہ سارے ادھڑے ادھڑے ہیں
کوئی صفحہ پلٹتا ہوں تو اک سسکی نکلتی ہے
کئی لفظوں کے معنی گر پڑے ہیں
بنا پتوں کے سوکھے ٹنڈ لگتے ہیں وہ سب الفاظ
جن پر اب کوئی معنی نہیں اگتے
بہت سی اصطلاحیں ہیں
جو مٹی کے سکوروں کی طرح بکھری پڑی ہیں
گلاسوں نے انہیں متروک کر ڈالا
زباں پر ذائقہ آتا تھا جو صفحے پلٹنے کا
اب انگلی کلک کرنے سے بس اک
جھپکی گزرتی ہے
بہت کچھ تہہ بہ تہہ کھلتا چلا جاتا ہے پردے پر
کتابوں سے جو ذاتی رابطہ تھا کٹ گیا ہے
کبھی سینے پہ رکھ کے لیٹ جاتے تھے
کبھی گودی میں لیتے تھے
کبھی گھٹنوں کو اپنے رحل کی صورت بنا کر
نیم سجدے میں پڑھا کرتے تھے چھوتے تھے جبیں سے
وہ سارا علم تو ملتا رہے گا آئندہ بھی
مگر وہ جو کتابوں میں ملا کرتے تھے سوکھے پھول اور
مہکے ہوئے رقعے
کتابیں مانگنے گرنے اٹھانے کے بہانے رشتے بنتے تھے
ان کا کیا ہوگا
وہ شاید اب نہیں ہوں گے!
( گلزار)
The best moments in reading are when you come across something — a thought, a feeling, a way of looking at things — which you had thought special and particular to you. Now here it is, set down by someone else, a person you have never met, someone even who is long dead. And it is as if a hand has come out and taken yours.
, Lahore
The more you let go, the more life flows.
26/03/2026
With my son Dayyan Dhillon
, 2012
, 2026
تازہ ہیں ابھی یاد میں اے ساقی گلفام
وہ عکس رخ یار سے لہکے ہوئے ایام
وہ پھول سی کھلتی ہوئی دیدارکےساعت
وہ دل سا دھڑکتا ہوا امید کا ہنگام
امید کی لوجاگا غم دل کا نصیبہ
لو شوق کی ترسی ہوئی شب ہو گیا اخر
لو ڈوب گئے درد کے بے خواب ستارے
اب چمکے گا بے صبر نگاہوں کا مقدر
اس بام سے نکلے گا تیرے حسن کا خورشید
اس کنج سے پھوٹے گی کرن رنگ حنا کی
اس در سے بہے گا تیری رفتار کا سیماب
اس راہ پہ پھولے گی شفق تیری قبا کی
پھر دیکھے ہیں وہ حجر کے تپتے ہوئے دن بھی
جب فکر دل و جان میں فغاں بھول گئی ہے
ہر شب و سیاہ بوجھ کے دل بیٹھ گیا
ہر صبح کی لو تیر سی سینے میں لگی ہے
21/03/2026
Eid-ul-Fitr Mubarak
آج مجھے دولے شاہ کے چوہے ہر سو نظر آ رہے ہیں مگر وہ جن کے دماغوں کے ساتھ ساتھ اُن کے دل بھی چھوٹے کر دیے گئے ہیں۔ پچھلی چند دہائیوں میں ہمارے معاشرے میں ایسے چوہے پیدا کیے گئے ہیں جو تعلیم یافتہ ہیں مگر علم یافتہ نہیں۔ بہترین درسگاہوں سے فارغ التحصیل ہیں مگر اُن کے ذہن ایک مخصوص سوچ کے حامل ہیں۔ سوچ سکتے ہیں سوچتے نہیں، بول سکتے ہیں، بولتے نہیں؟ لکھ سکتے ہیں مگر۔۔۔۔۔ صحت مند ہیں مگر معذور،آگاہ ہیں مگر
بےشعور۔
یہ کیسے ہوا؟ کیوں کر ہوا؟ کب ہوا؟ محسوس تب ہوا جب عقیدے کے نام پر فرقہ واریت، مذہب کے نام پر انتہاپسندی، ایمان کے نام پر نفاق، اسلام کے نام پر کفر کے فتوے، افکار کے نام پر نفرت اور اتحاد کے نام پر تقسیم سامنے دکھائی دینے لگی۔
"Classic”: A book which people praise and don't read."
- Mark Twain
17/03/2026
A great many people think they are thinking when they are merely rearranging their prejudices.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| 17:00 - 21:30 | |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| 17:00 - 21:30 | |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| 17:00 - 21:30 | |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| 17:00 - 21:30 | |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| 17:00 - 21:30 |