Islamic Society UOSL

Islamic Society UOSL

Share

This group is for Islamic Society UOSL, our motto is to spread the knowledge of Islam. The information about the society will upload on it.

This group is for Islamic Society UOSL,Officially, our motto is o spread the knowledge of Islam.

02/10/2020
10/05/2020

اسلامی تاریخ کی پہلی جنگ۔۔۔۔
حق و باطل کی جنگ۔۔۔۔
یہ جنگ اس سلسلے کی شروعات تھی جو آج تک جاری ہے اور پوری دنیا میں اسلام کا نظام خلافت قائم ہونے تک جاری رہے گا۔ یہ جنگ صرف ایک جنگ نہیں تھی بلکہ یہ جنگ ان روایات کے خلاف تھی جس نے پوری انسانیت کو جہالت کی زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا۔ یے جنگ اس نظام کے خلاف تھی جس میں امیر کو غریب کو فوقیت حاصل تھی۔ جنگ بدر اس کوشش کا نام ہے جو انسانیت کے لئے اس دور میں پہلی بار عملی طور پر معمولی اسلحے اور صرف 313 مجاہدین کے ساتھ اس دور کے جدید اسلحہ رکھنے والے 1000 کفار کے خلاف کی گئی تھی۔ جس میں مجاہدین نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں زبردست کامیابی حاصل کی۔ 70 کفار کو قتل کیا گیا، 70 کفار کو گرفتار کیا گیا جبکہ 13 صحابہ نے جام شہادت نوش کیا۔ یہ جنگ اس قوم کی پہلی جنگ تھی جس نے خالد بن ولید، صلاح الدین ایوبی، محمد بن قاسم، ارطغرل غازی، ٹیپو سلطان اور ان جیسے لاکھوں نڈر اور بہادر مجاہد پیدا کئے۔ یے جنگ اس قوم کی پہلی جنگ تھی جس نے ایک دور میں 22 ہزار مربع میل پر حکومت کی۔آج بھی اسی جذبہ کی تلاش ہے۔ اس جنگ نے یے ثابت کیا کہ جنگیں اسلحے اور طاقت کے زور پر نہیں لڑی جا سکتیں، اس کے لئے صحیح جذبہ اور پختہ یقین کا ہونا ضروری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے ہم بھی اللہ پے یقین رکھیں، اپنی اخلاقی اقدار اور روایات کو قائم رکھیں اور اس نظام کو قائم کریں جو نظام محمدی تھا، جس میں کسی کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر کوئی فوقیت نہیں تھی۔ اس نظام کو قائم کریں جس میں خلیفہ وقت بھی عوام کی عدالت میں جواب دہ تھا، ایسا نظام عدل قائم کریں جس سے دنیا میں کوئی جرم کرنے والا باقی نا رہے۔ اگر ہم یہ سب کوششیں کریں گے تو وہ وقت دور نہیں جب کامیابی ہمارے قدموں میں ہو گی۔ اگر یہ جدوجہد نہ کی گی تو پھر ہماری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں۔اللہ تعالیٰ شہدا کی مغفرت فرمائے اور ہم میں بھی وہ جذبہ پیدا کرے کہ ہم بھی اسلام کی خدمت کر سکیں ، جہاد کو اپنا کر شہدا میں اپنا نام لکھوا سکیں اور اس قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
آمین
دعاگو : لقمان کلیم

27/09/2019

ہم کہاں اور تم کہاں جاناں
ہیں کئی ہجر درمیاں جاناں

کشمیر پر غاصب انڈیا کے کرفیو کو 53 دن مکمل۔۔ اپنی دعاؤں میں مظلومین خصوصا کشمیریوں کو ضرور یاد رکھیں

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Lahore
54000