ہر غم کی شدت کم ہو جاتی ہے لیکن
غمِ حسینؑ آج بھی تازہ ہے
Al Muntazar TV
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Muntazar TV, Educational Research Center, Jamia Tul Muntazar, H Block Model Town, Lahore, Lahore.
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر اہلِ بیتؑ کی تعلیمات اور شیعہ مسلک کی بنیاد پر ایک نمایاں اسلامی ادارہ ہے۔ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یہ ادارہ قرآن، حدیث، فقہ اور علومِ اہلِ بیتؑ کی گہری معرفت کے ساتھ علماء اور طلباء کی تربیت کر رہا ہے۔ ہمارا مقصد حق، وحدت اور
25/07/2026
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
جامعتہ المنتظر ، ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور
تاریخ: 24-07-2026
پریس ریلیز
مجالس عزا کو اللہ کی طرف دعوت کا پلیٹ فارم ہونا چاہئے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
مجالس میں لوگ قرآن اور سیرت اہل بیت ؑ سیکھیں، المیہ ہے کہ ہماری قوم صرف سنتی ہے ،سمجھتی نہیں
مجالس زندگی میں تبدیلی نہ لائیں تو ہم نے فقط رسم ادا کی ہے، عزاداری کا مقصد نہیں سمجھا
اگر محرم کی مجالس سننے کے بعد ہماری زندگی میں کوئی فرق نہیں آیا تو سب بے فائدہ ہے
اچھا انسان وہ ہے خود کو کسی فرقے میں قید نہ کرے، خطبہ جمعہ
لاہور( ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاو ¿ن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ محرم اورصفر عظیم مہینے ہیں جس میں ہم اہل بیت اطہار کا تذکرہ کرتے ہیں ۔امام حسین علیہ السلام نے ایسی عظیم قربانی دی کہ جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ۔امام حسین کی اس عظیم قربانی کا مقصد اسلام کی بقا ہے۔ اسی لیے امام حسین کا آخر وقت میں کہاتھا اگر دین محمدی میری شہادت سے بچتا ہے تو اے تیرواور تلوار و آو حسین حاضر ہے۔ انہوں نے کہا اگر مجالس زندگی میں تبدیلی نہ لائیں تو ہم نے فقط رسم ادا کی ہے، عزاداری کا مقصد نہیں سمجھا۔مجالس عزا کو اللہ کی طرف دعوت دینے کا پلیٹ فارم ہونا چاہئے۔ تاکہ لوگ اللہ کے دین سے مربوط ہوں۔ لوگ قرآن اور سیرت اہل بیت ؑ سیکھیں لیکن افسوس ہماری مجالس میں اللہ کا ذکر بہت کم ہو گیا ہے ۔ جہالت کی انتہا ہے کہ ہماری قوم کے کچھ لوگوں نے اللہ کے سارے کام اہل بیت ؑکے حوالے کر دیے ہیں۔ یہ المیہ ہے کہ ہماری قوم صرف سنتی ہے ،سمجھتی نہیں۔ اگر محرم کی مجالس سننے کے بعد ہماری زندگی میں کوئی فرق نہیں آیا تو سب بے فائدہ ہے۔امام حسین کا غم ہمیشہ سے تازہ ہے، مگر آج کے دور میں عزاداری میں وہ چیزیں نہیں رہیں ،جو پرانے وقتوں میں ہوتی تھیں۔ پہلے لوگ محرم الحرام کے ایام میں ہمیشہ غمگین رہتے تھے۔ آج کل عزاداری پروفیشنل ہو چکی ہے، اچھے کھانے بنا کر پیٹ پوجا توکی جاتی ہے۔حقیقی غم ہو تو ان چیزوں کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھا انسان وہی ہے جب اس سے پوچھا جائے کہ تو کون ہے ©؟ تو کہے میں مسلمان ہوں ۔خود کو اپنے فرقے میں قید نہ کرے۔ان کا کہنا تھا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ’ الحسین منی وانا من الحسین‘ کا مقصد بھی یہی تھا کہ میرا حسین میرا دین بچا کر میرا مددگار ہوگا۔انہوںنے کہا چودہ صدیوں سے سادات کو مٹانے کی کوششیں کی گئی لیکن آج بھی دنیا کی ہر کونے میں اولاد حسین موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا امام حسین ؑنے دین کو ابدی بنا دیا ۔سات صفر المظفر امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن ہے لیکن ہم نے اسے منانا چھوڑ دیا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ کیوں ہم اپنی خواہشات کو آئمہ کے دین پر مسلط کر رہے ہیں ۔ہم اپنے رواج کے مطابق کام کریں گے تو یہ دین نہیں ہے۔
..جاری کردہ: مولاناملک محمد اشرف ۔۔۔۔۔ سیکرٹری نشرو اشاعت ۔۔۔
مولانا لعل خان توحیدی ۔۔۔۔ ناظم دفتر ۔۔۔۔
21/07/2026
💝 معاف کرنا سیکھو
سید الشہداء حضرت امام حسین ابن علیؑ
"لوگوں میں سب سے زیادہ درگزر کرنے والا وہ شخص ہے جو قدرت (اور طاقت) رکھنے کے باوجود معاف کر دے۔"
📖 الدرۃ الباہرہ، صفحہ 24
21/07/2026
شکر گزار بندہ
**حضرت امام علی زین العابدینؑ**
"بے شک اللہ تعالیٰ ہر غمگین دل کو پسند کرتا ہے، اور ہر شکر گزار بندے سے محبت کرتا ہے۔"
**📖 الکافی، جلد 2، صفحہ 99، حدیث 30**
یہ تین باتیں اپنا لیں،کامیاب ہو جائیں گے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Jamia Tul Muntazar, H Block Model Town, Lahore
Lahore
54000