Ummah Insights

Ummah Insights Ummah Insight | Ideas, awareness, and inspiration for the global Ummah.

بہنیں بوجھ نہیں، جنت کا راستہ ہیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جس شخص کی دو بہنیں ہوں، جب تک اس کی زیر کفالت رہیں اور وہ شخص ا...
23/08/2026

بہنیں بوجھ نہیں، جنت کا راستہ ہیں۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس شخص کی دو بہنیں ہوں، جب تک اس کی زیر کفالت رہیں اور وہ شخص ان سے اچھا سلوک کرے تو ان کی وجہ سے وہ شخص جنت میں داخل ہو جائے گا۔"
(صحیح بخاری: 6094)

اسلام نے بیٹی اور بہن کو رحمت بنایا ہے۔ جو بھائی اپنی بہنوں کی عزت کرتا ہے، ان کا خیال رکھتا ہے، ان سے نرمی سے پیش آتا ہے، اللہ اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دیتا ہے۔

اپنی بہنوں کی قدر کریں، یہ جنت کی چابیاں ہیں۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"اللہ کی سو رحمتیں ہیں، ان میں سے ایک رحمت جنوں، انسانوں، حیوانوں، زہر لیے جانوروں میں اتار دی جس ...
23/08/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اللہ کی سو رحمتیں ہیں، ان میں سے ایک رحمت جنوں، انسانوں، حیوانوں، زہر لیے جانوروں میں اتار دی جس کے ذریعہ وہ باہم شفقت اور رحم کرتے ہیں، اسی وجہ سے وحشی جانور اپنے بچے پر شفقت کرتا ہے، جبکہ اللہ نے ننانوے رحمتیں اپنے پاس رکھی ہیں جس کے ذریعہ وہ روز قیامت اپنے بندوں پر رحم فرمائے گا۔"
(مشکوٰۃ المصابیح: ۲۲۳۵)

اگر ایک رحمت کا یہ عالم ہے کہ جانور تک اپنے بچے سے اتنی محبت کرتا ہے تو سوچیں، وہ ننانوے رحمتوں کا کیا عالم ہوگا جو اللہ نے قیامت کے دن کے لیے رکھ چھوڑی ہیں۔

وہ رب کبھی اپنے بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ بس لوٹ آئیں اس کی رحمت کی طرف۔

اللہ کا فیصلہ کبھی کبھی ہم ایک دروازے کے بند ہونے پر اتنا روتے ہیں کہ ہمیں نظر ہی نہیں آتا کہ اللہ نے ہمارے لیے اس سے بہ...
23/08/2026

اللہ کا فیصلہ

کبھی کبھی ہم ایک دروازے کے بند ہونے پر اتنا روتے ہیں کہ ہمیں نظر ہی نہیں آتا کہ اللہ نے ہمارے لیے اس سے بہتر دروازہ کھول دیا ہے۔

اس نوجوان کی طرح ہم بھی اپنی پسند کی چیز نہ ملنے پر ٹوٹ جاتے ہیں، لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ ہماری ایک دعا کا جواب تین طرح سے ہوتا ہے۔

یا تو اللہ وہی دے دیتا ہے جو ہم نے مانگا،
یا اس دعا کے بدلے کوئی بڑی مصیبت ٹال دیتا ہے،
یا اس سے کہیں بہتر ہمارے لیے آخرت میں ذخیرہ کر لیتا ہے۔

اس لیے جب دعا فوراً قبول نہ ہو تو شکوہ نہ کرو، صبر کرو۔
کیونکہ اللہ تمہاری دعا کو رد نہیں کرتا، بس اسے تمہارے حق میں بہتر بنا دیتا ہے۔

"کبھی ہماری دعا کا جواب نہیں نہیں ہوتا، بلکہ اللہ کی طرف سے اس سے بہتر ہوتا ہے۔"

اللہ ہم سب کے دلوں کو اپنے فیصلے پر راضی کر دے۔ آمین

#توکل #صبر #دعا #یقین

چودھویں کا چاند اور دیدارِ الٰہی ﷻرسول اللہ ﷺ نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ جس طرح تم اس چاند کو صاف د...
22/08/2026

چودھویں کا چاند اور دیدارِ الٰہی ﷻ

رسول اللہ ﷺ نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ جس طرح تم اس چاند کو صاف دیکھ رہے ہو، قیامت کے دن تم اپنے رب کو اسی طرح واضح دیکھو گے۔

اور پھر آپ ﷺ نے اس عظیم نعمت کے حصول کا راز بھی بتا دیا۔
فجر اور عصر کی نماز کی پابندی۔

جو شخص ان دو نمازوں کی حفاظت کرے گا، سستی اور دنیا کی مصروفیات کو ان پر غالب نہیں آنے دے گا، تو اللہ اسے اپنی دیدار کی سب سے بڑی نعمت عطا فرمائے گا۔

سوچیں! دنیا کی سب سے حسین رات بھی اس دیدار کے سامنے کچھ نہیں۔

اللہ ہمیں فجر اور عصر کا پابند بنائے۔ آمین

صحیح مسلم: 1434

استغفراللہ... بدترین لوگ!!!رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"بدترین لوگ وہ ہیں جو چغل خوری کرتے ہیں، دوستوں کے درمیان فساد ڈلواتے ہ...
22/08/2026

استغفراللہ... بدترین لوگ!!!

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"بدترین لوگ وہ ہیں جو چغل خوری کرتے ہیں، دوستوں کے درمیان فساد ڈلواتے ہیں اور بے گناہ لوگوں کے عیب تلاش کرتے ہیں۔"
(الترغیب و الترہیب: 325/3)

آج ہم غیبت اور چغلی کو معمولی گناہ سمجھتے ہیں، حالانکہ یہ دوستیاں، رشتے اور گھر تک اجاڑ دیتی ہے۔

ایک چغل خور کی بات سُن کر ہم دوسرے بھائی سے نفرت کرنے لگتے ہیں، حالانکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔

یاد رکھیں! جو شخص آپ کے سامنے دوسروں کی برائی کرتا ہے، وہ دوسروں کے سامنے آپ کی برائی بھی ضرور کرے گا۔

اللہ ہمیں چغل خوری، غیبت اور عیب جوئی سے بچائے اور ہماری زبانوں کو سچ اور خیر پر جاری رکھے۔ آمین

#غیبت

بدنام کرنے کا انجامآج کسی کی عزت اچھالنا، جھوٹی بات پھیلانا ہمارے لیے معمولی بات بن گئی ہے، لیکن اس کا انجام کتنا خوفناک...
22/08/2026

بدنام کرنے کا انجام

آج کسی کی عزت اچھالنا، جھوٹی بات پھیلانا ہمارے لیے معمولی بات بن گئی ہے، لیکن اس کا انجام کتنا خوفناک ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص کسی کو بدنام کرنے کے لیے اُس میں ایسی برائی بیان کرے جو اُس میں نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اُسے دوزخ کی آگ میں قید رکھیں گے، یہاں تک کہ وہ اس برائی کو ثابت کردے (اور وہ ثابت نہیں کر سکے گا)۔"
(الادب المفرد، کنز العمال: 8936)

ذرا سوچیں! ایک جھوٹا الزام، ایک بہتان آپ کو جہنم کی آگ میں قید کروا سکتا ہے۔

کسی کی عزت کے ساتھ کھیلنے سے پہلے سو بار سوچ لیں، کیونکہ قیامت کے دن آپ کو اس ایک لفظ کا حساب دینا ہوگا۔

اللہ ہمیں دوسروں کی عزتوں کی حفاظت کرنے والا بنائے۔ آمین

#بہتان #

جی بھر کر مانگیں!ہم اللہ سے مانگتے ہوئے بھی کنجوسی کرتے ہیں، تھوڑا سا مانگ کر چپ ہو جاتے ہیں۔حالانکہ رسول اللہ ﷺ نے فرما...
22/08/2026

جی بھر کر مانگیں!

ہم اللہ سے مانگتے ہوئے بھی کنجوسی کرتے ہیں، تھوڑا سا مانگ کر چپ ہو جاتے ہیں۔

حالانکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جب تم میں سے کوئی دعا میں کچھ مانگے تو کثرت سے مانگے، کیونکہ وہ اپنے عظیم رب سے سوال کر رہا ہے۔"
(صحیح ابن حبان: 889)

وہ رب جس کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے، جو دینے سے خوش ہوتا ہے۔

تو پھر کیوں شرمانا؟ کیوں تھوڑے پر اکتفا کرنا؟

آج اپنی ساری حاجتیں، اپنے سارے دکھ، اپنی ساری خواہشیں کھل کر اپنے رب کے سامنے رکھ دیں۔ وہ عظیم ہے، وہ سب کچھ دے سکتا ہے۔

اللہ سے جی بھر کر مانگیں!

#دعا

رسول اللہ ﷺ نے منبر کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر فرمایا:"لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر ل...
21/08/2026

رسول اللہ ﷺ نے منبر کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر فرمایا:

"لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور وہ یقینی طور پر غافلین میں سے ہو جائیں گے۔"
(نسائی: 1371)

جمعہ صرف ایک نماز نہیں، یہ مومن کی ہفتہ وار حاضری ہے اپنے رب کے دربار میں۔
جو اسے سستی سے چھوڑ دیتا ہے، وہ اپنے دل کو غفلت کے حوالے کر دیتا ہے۔

اللہ ہمیں جمعہ کی قدر کرنے والوں میں شامل فرمائے۔ آمین 🤲

19/08/2026

قدرت کا عجیب کرشمہ! زمین کے نیچے سونے کے ذخائر بتانے والا پُر اسرار درخت! 😱🌳✨

وہی سفیدے کا درخت جسے پاکستان میں پانی چور درخت کہا جاتا ہے، آسٹریلیا میں یہی درخت اللہ پاک کی قدرت سے سونے کی تلاش میں مدد دیتا ہے!

سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اس کی جڑیں زمین میں سینکڑوں فٹ گہری جاتی ہیں اور وہاں موجود سونے کے انتہائی باریک ذرات کو اپنے پتوں تک لے آتی ہیں، جس سے زمین کے نیچے سونے کے ذخائر کا پتہ چلتا ہے۔

ایک ہی درخت، دو مختلف ملکوں میں دو مختلف کام! کسی کے لیے مصیبت اور کسی کے لیے نعمت۔

بیشک یہ اللہ پاک کے نظام کی بڑی نشانی ہے۔ سبحان اللہ! ❤️

کیا آپ کے علاقے میں بھی یہ درخت موجود ہے؟ کمنٹ میں بتائیں۔

جب بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نازل ہوئی تو کائنات میں ایک عجیب کیفیت طاری ہو گئی...بادل مشرق کی طرف ہٹ گئے، ہوائیں تھم گئیں...
19/08/2026

جب بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نازل ہوئی تو کائنات میں ایک عجیب کیفیت طاری ہو گئی...

بادل مشرق کی طرف ہٹ گئے، ہوائیں تھم گئیں، دریا پُرسکون ہو گیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنی عزت کی قسم کھا کر فرمایا کہ جس چیز پر میرا یہ نام لیا جائے گا میں اس میں ضرور برکت ڈال دوں گا۔

سبحان اللہ!

سوچیں، جس کام کی شروعات ہی اللہ کے نام سے ہو اس میں بے برکتی کیسے آ سکتی ہے؟ ہم اکثر چھوٹے کاموں میں جلد بازی میں بسم اللہ پڑھنا بھول جاتے ہیں اور پھر شکوہ کرتے ہیں کہ کام میں برکت نہیں۔

آج سے نیت کریں کہ ہر جائز کام، کھانا، پینا، چلنا، لکھنا، سب کی شروعات بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سے کریں گے۔

اللہ ہمارے ہر عمل میں اپنی برکت شامل فرما دے۔ آمین

اس خوبصورت یاد دہانی کو اپنے پیاروں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔

Address

Street 2
Lahore
54700

Telephone

+923374682632

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ummah Insights posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category