ILAAF Association of Quranic Education

ILAAF Association of Quranic Education

Share

ILAAF is an independent, certified and not-for-profit association established with a view to promoting Quranic Arabic education.

The basic purpose of ILAAF is to give grounding for the conception and translation of the Quran (Holy Book) so that everyone remains keep in relation with Quran (Holy Book) at every stage of his life.

28/01/2020

The Best among you are those who learn and Teach the Holy Quran. A complete Quranic Education Series for Schools. Nursery class to Eight Class.

28/01/2020

ILAAF is an independent, certified association established with a view to promoting Quranic Arabic education.
Our Aim is to provide the platform for schools to get their students brighten from understanding of The Holy Quran.

07/01/2018

خود کو قرآن مجید میں ڈھونڈیں. انتہائی​ دلچسپ اور سبق آموز

ميں قرآن ميں کہاں ہوں ؟
-------
ایک جليل القدر تابعی اور عرب سردار احنف بن قيس ايک دن بيٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے يہ آيت پڑھی
لَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (سورۃ انبياء 10)
(ترجمہ) ”ہم نے تمہاری طرف ايسی کتاب نازل کی جس ميں تمہارا تذکرہ ہے، کيا تم نہيں سمجھتے ہو“۔
وہ چونک پڑے اور کہا کہ ذرا قرآن مجيد تو لاؤ۔ اس ميں، ميں اپنا تذکرہ تلاش کروں، اور ديکھوں کہ ميں کن لوگوں کے ساتھ ہوں، اور کن سے مجھے مشابہت ہے؟
انہوں نے قرآن مجيد کھولا، کچھ لوگوں کے پاس سے ان کا گزر ہوا، جن کی تعريف يہ کی گئی تھی
كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ o وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ o وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ِ (الذريٰت-17،18،19)
(ترجمہ) ”رات کے تھوڑے حصے ميں سوتے تھے، اور اوقات سحر ميں بخشش مانگا کرتے تھے، اور ان کے مال ميں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا“۔
کچھ اور لوگ نظر آئے جن کا حال يہ تھا،
تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (السجدہ۔ 16)
(ترجمہ) ”ان کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہيں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُميد سے پکارتے ہيں۔ اور جو (مال) ہم نے ان کو ديا ہے، اس ميں سے خرچ کرتے ہيں“۔
کچھ اور لوگ نظر آئے جن کا حال يہ تھا،
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا (الفرقان۔ 64)
(ترجمہ) ”اور جو اپنے پروردگار کے آگے سجدہ کرکے اور (عجز وادب سے) کھڑے رہ کر راتيں بسر کرتے ہيں“۔
اور کچھ لوگ نظر آئے جن کا تذکرہ اِن الفاظ ميں ہے،
الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاء وَالضَّرَّاء وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (اٰل عمران۔ 134)
(ترجمہ) ”جو آسودگی اور تنگی ميں (اپنا مال خدا کي راہ ميں) خرچ کرتے ہيں، اور غصہ کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہيں، اور خدا نيکو کاروں کو دوست رکھتا ہے“۔
اور کچھ لوگ ملے جن کی حالت يہ تھی،
وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (الحشر۔ 9)
(ترجمہ) ”(اور) دوسروں کو اپنی جانوں سے مقدم رکھتے ہيں خواہ ان کو خود احتياج ہی ہو، اور جو شخص حرص نفس سے بچا ليا گيا تو ايسے ہی لوگ مُراد پانے والے ہوتے ہيں“۔
اور کچھ لوگوں کی زيارت ہوئی جن کے اخلاق يہ تھے،
وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ (الشوريٰ۔ 37)
(ترجمہ) ”اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حيائی کی باتوں سے پرہيز کرتے ہيں، اور جب غصہ آتا ہے تو معاف کر ديتے ہيں“۔
اور کچھ کا ذکر یوں تھا،
وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (الشوريٰ۔ 38)
(ترجمہ) ”اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہيں اور نماز پڑھتے ہيں، اور اپنے کام آپس کے مشورہ سے کرتے ہيں اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمايا ہے اس ميں سے خرچ کرتے ہيں“۔
وہ يہاں پہنچ کر ٹھٹک کر رہ گئے، اور کہا : اے اللہ ميں اپنے حال سے واقف ہوں، ميں تو ان لوگوں ميں کہیں نظر نہيں آتا!
پھر انہوں نے ايک دوسرا راستہ ليا، اب ان کو کچھ لوگ نظر آئے، جن کا حال يہ تھا،
إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ o وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوا آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ (سورہ صافات۔ 35،36)
(ترجمہ) ”ان کا يہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئي معبود نہيں تو غرور کرتے تھے، اور کہتے تھے، کہ بھلا ہم ايک ديوانہ شاعر کے کہنے سے کہيں اپنے معبودوں کو چھوڑ دينے والے ہيں؟
پھر اُن لوگوں کا سامنا ہوا جن کی حالت يہ تھی،
وَإِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ (الزمر۔45)
(ترجمہ) ”اور جب تنہا خدا کا ذکر کيا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ايمان نہيں رکھتے انکے دل منقبض ہو جاتے ہيں، اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کيا جاتا ہے تو اُن کے چہرے کھل اُٹھتے ہيں“۔
کچھ اور لوگوں کے پاس سے گزر ہوا جن سے جب پوچھا گيا،
مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ o قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ o وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ o وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ oوَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ o حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ (المدثر۔ 47-42)
(ترجمہ) ”کہ تم دوزخ ميں کيوں پڑے؟ وہ جواب ديں گے کہ ہم نماز نہيں پڑھتے تھے اور نہ فقيروں کو کھانا کھلاتے تھے اور ہم جھوٹ سچ باتيں بنانے والوں کے ساتھ باتيں بنايا کرتے اور روز جزا کو جھوٹ قرار ديتے تھے، يہاں تک کہ ہميں اس يقيني چيز سے سابقہ پيش آگيا“۔
يہاں بھی پہنچ کر وہ تھوڑی دير کے لئے دم بخود کھڑے رہے۔ پھر کانوں پر ہاتھ رکھ کر کہا: اے اللہ! ان لوگوں سے تيری پناہ! ميں ان لوگوں سےبری ہوں۔
اب وہ قرآن مجيد کے اوراق کو ا لٹ رہے تھے، اور اپنا تذکرہ تلاش کر رہے تھے، يہاں تک کہ اس آيت پر جا کر ٹھہرے:
وَآخَرُونَ اعْتَرَفُواْ بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُواْ عَمَلاً صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا عَسَى اللّهُ أَن يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (التوبہ۔ 102)
(ترجمہ) ”اور کچھ اور لوگ ہيں جن کو اپنے گناہوں کا (صاف) اقرار ہے، انہوں نے اچھے اور برے عملوں کو ملا جلا ديا تھا قريب ہے کہ خدا ان پرمہربانی سے توجہ فرمائے، بے شک خدا بخشنے والا مہربان ہے“۔
اس موقع پر اُن کی زبان سے بے ساختہ نکلا، ہاں ہاں! يہ بے شک ميرا حال ہے !!
تو ہم کن لوگوں میں سے ہیں..؟؟؟
سوچئے

25/12/2017

*درس قران* *Dars Quran*

*▁▂▃▄▄﷽▄▄▃▂▁ *
📗 *درس* *قرآن*📗

*سورہ* *الحج*

*۝۰ۭ أَعُوذُ باللَّهِ مِنَ الشَّيْطانِ الرَّجیم*

🔘 *میں پناہ میں آتا ہوں اللہ تعالٰی کی شیطان مردود کی شر سے بچنے کیلئے*

*۝۰ۭ ﺑِﺴْﻢِ ٱﻟﻠَّﻪِ ٱﻟﺮَّﺣْﻤَٰﻦِ ٱﻟﺮَّﺣِﻴﻢِ*

🔘 *اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے*

🔘 *ﺃَﻟَﻢْ ﺗَﺮَ ﺃَﻥَّ ٱﻟﻠَّﻪَ ﺃَﻧﺰَﻝَ ﻣِﻦَ ٱﻟﺴَّﻤَﺎٓءِ ﻣَﺎٓءً ﻓَﺘُﺼْﺒِﺢُ ٱﻷَْﺭْﺽُ ﻣُﺨْﻀَﺮَّﺓً ۗ ﺇِﻥَّ ٱﻟﻠَّﻪَ ﻟَﻄِﻴﻒٌ ﺧَﺒِﻴﺮٌ*

📗 *کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور اس کی بدولت زمین سرسبز ہو جاتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ لطیف و خبیر ہے (22:63)*

۝ *ﻟَّﻪُۥ ﻣَﺎ ﻓِﻰ ٱﻟﺴَّﻤَٰﻮَٰﺕِ ﻭَﻣَﺎ ﻓِﻰ ٱﻷَْﺭْﺽِ ۗ ﻭَﺇِﻥَّ ٱﻟﻠَّﻪَ ﻟَﻬُﻮَ ٱﻟْﻐَﻨِﻰُّ ٱﻟْﺤَﻤِﻴﺪُ*

📗 *اُسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے بے شک وہی غنی و حمید ہے (22:64)*

۝ *ﺃَﻟَﻢْ ﺗَﺮَ ﺃَﻥَّ ٱﻟﻠَّﻪَ ﺳَﺨَّﺮَ ﻟَﻜُﻢ ﻣَّﺎ ﻓِﻰ ٱﻷَْﺭْﺽِ ﻭَٱﻟْﻔُﻠْﻚَ ﺗَﺠْﺮِﻯ ﻓِﻰ ٱﻟْﺒَﺤْﺮِ ﺑِﺄَﻣْﺮِﻩِۦ ﻭَﻳُﻤْﺴِﻚُ ٱﻟﺴَّﻤَﺎٓءَ ﺃَﻥ ﺗَﻘَﻊَ ﻋَﻠَﻰ ٱﻷَْﺭْﺽِ ﺇِﻻَّ ﺑِﺈِﺫْﻧِﻪِۦٓ ۗ ﺇِﻥَّ ٱﻟﻠَّﻪَ ﺑِﭑﻟﻨَّﺎﺱِ ﻟَﺮَءُﻭﻑٌ ﺭَّﺣِﻴﻢٌ*

📗 *کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اُس نے وہ سب کچھ تمہارے لیے مسخر کر رکھا ہے جو زمین میں ہے، اور اسی نے کشتی کو قاعدے کا پابند بنایا ہے کہ وہ اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے، اور وہی آسمان کو اس طرح تھامے ہوئے کہ اس کے اِذن کے بغیر وہ زمین پر نہیں گر سکتا؟ واقعہ یہ ہے کہ اللہ لوگوں کے حق میں بڑا شفیق اور رحیم ہے (22:65)*

🌳🌳🌳🌳🌳🌳
🌷🌹 *درس* *حدیث*🌹🌷

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم* نے فرمایا: قریب ہے کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں تو ایک کہنے والے نے کہا: کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ تم اس وقت بہت ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کے مانند ہو گے، اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہارا خوف نکال دے گا، اور تمہارے دلوں میں «وہن» ڈال دے گا تو ایک کہنے والے نے کہا: اللہ کے رسول! «وہن» کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دنیا کی محبت اور موت کا ڈر ہے ۔
*سنن ابی داؤد 4257*

🌹🌺🌻🌷🌼🌸💐🍄🍂🍁🌹
🌟💖🌟💖🌟💖
*✨✨✨ تقویـــمِ یـــوم ✨✨✨*
~🕌 ________________________ 🕌~
🌙 *06 ربیع الثانی *🌹⛈ 1439ھ*
~🕌 ________________________ 🕌~
📆 *مطابق 25 ⛈ دسمبر ⛈ 2017ء*⛈
~🕌 ________________________ 🕌~
*🌤بـــروز ⛈ پیر ⛈*
~🕌__________________

Photos 06/07/2017

P.B.U.H

Photos 06/07/2017
Photos from ILAAF Association of Quranic Education's post 03/06/2017
27/05/2017

*🌹آج کا سبق، ترجمه قرآن مجید🌹*
*((سورة المرسلات مكية: 15-8))*
🌹أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم.🌹
اردو:
میں شیطان مردود سے اللہ(ﷻ) کی پناہ میں آتا ہوں.
English:
I seek refuge with Allah from Shaitan (Satan), the outcast (the cursed one).
🌹بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ.🌹
اردو:
اللہ (ﷻ) کے نام سے (شروع کرتے ہیں) جو رحمان و رحیم ہے.
English:
In the Name of Allah, the Most Beneficent, the Most Merciful.
🌹📖 فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ.8⃣
اردو:
پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.
English:
Then when the stars lose their lights;
🌹📖 وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ.9⃣
اردو:
اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا.
English:
And when the heaven is cleft asunder;
🌹📖 وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ.🔟
اردو:
اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.
English:
And when the mountains are blown away;
🌹📖 وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ.1⃣1⃣
اردو:
اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا.
English:
And when the Messengers are gathered to their time appointed;
🌹📖 لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ.2⃣1⃣
اردو:
کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟
English:
For what Day are these signs postponed?
🌹📖 لِيَوْمِ الْفَصْلِ.3⃣1⃣
اردو:
فیصلے کے دن کے لیے.
English:
For the Day of sorting out (the men of Paradise from the men destined for Hell).
🌹📖 وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ.4⃣1⃣
اردو:
اور آپ کو کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
English:
And what will explain to you what is the Day of sorting out?
🌹📖 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ.5⃣1⃣
اردو:
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے ہلاکت ہے.
English:
Woe that Day to the deniers (of the Day of Resurrection)!.💐💎

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


20FF, Hadia Haleema Centre, Gazni Street Urdu Bazar
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00