Pakistan universities help desk

Pakistan universities help desk We are to guide people about admsions of specific universities which are given below.

میں نے یونیورسٹی میں کئ دوستوں سے ناول "راجہ گدھ" کا نام سنا مگر پڑھ نہ سکا ، کئ بار بازار سے لینے گیا تو نہیں ملا ،آخر ...
24/10/2024

میں نے یونیورسٹی میں کئ دوستوں سے ناول "راجہ گدھ" کا نام سنا مگر پڑھ نہ سکا ، کئ بار بازار سے لینے گیا تو نہیں ملا ،آخر کار میں نے یہ پچھلے ہفتے ملتان سے خریدا اور اسے پڑھا ۔میں نے بہت سے ناول پڑھے مگر یہ ناول ان سب سے مجھے قدرے مختلف لگا۔
آخر تک سمجھ نہیں آئی کہ آخر کہانی کا اختتام کیا ہوگا، یہ مجازی ہے کہ حقیقی ہے۔
کتابیں ہمیشہ آپ کو میلوں کا سفر کراتی ہیں ، اور ایسے ہی راجہ گدھ پڑھتے ہوئے کبھی آپ سڑک پر چل رہے ہوتے تو کبھی ویرانے کو محسوس کرتے ہیں، کبھی محلات میں بیٹھے ہوتے تو کبھی صحرا میں پہنچ جاتے۔ بانو قدسیہ لکھتے ہوئے کبھی کسی ملا کا روپ دھار لیتی ہے تو کبھی کسی پادری کا ۔ کبھی وہ جون ایلیاء کی غمگین شاعری کی طرح اداس کر دیتی ہے تو کبھی منٹو کا روپ دھار کر عورت کے حسن ، اسکے چال، اسکے جسم پر اگلے دو اضافی گوشت کے ٹکڑوں کی ہلچل ، کبھی اسکے کولہوں کے ہلنے سے پیدا ہونے والے ابھار اور اسکی اٹریکشن کو ایسے بیان کرتی ہے کہ لگتا ہے کہ منٹو کا کوئ ایک مضمون پیچ میں چھاپ دیا۔
یہ کہانی جی سی کالج لاہور میں پروفیسر کے ایک سوال سے شروع ہوتی ہے کی دیوانگی ، پاگل پن کیا ہے ؟ اور یہ کیسے انسان میں پیدا ہوتا ہے اور پھر کہانی کے مختلف کرداروں کی محبت اور جسمانی و روحانی پیار کی داستان شروع ہوتی ہے جو کہ کتاب پڑھ کر ہی اسکے مزے لیے جا سکتے ہیں مگر جتنا کچھ میں سمجھ سکا کی اسکی اصل فلاسفی جو بانو قدسیہ بیان کرنا چاہتی ہے وہ حرام اور حلال کے گرد گھومتی ہے جس میں اسکا کہنا ہے حرام کھانے والے انسان دیوانگی اور پاگل پن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ وہ اس کو کچھ سائنس تو کچھ مذہب سے جوڑتی ہے کہ جب حرام انسان کے جسم یا روح میں جاتا ہے تو وہ اسکو دیوانہ کر دیتا ہے یا پھر اسکی آنے والی نسلوں میں یہ اثر پیدا ہوتا ہے(دیوانے اور پاگل پن کی مختلف اقسام کتاب میں بتائ گئ ہیں).
یہ فلسفہ قابل بحث ہے کہ کیا حقیقی طور پر ایسا ہونا ممکن ہے کہ نہیں ، سائنس اور مذہب الگ الگ طریقے سے اسے بیان کرتے ہیں کیونکہ ہر مزہب کا شاید یہ حلال و حرام کا الگ کانسیپٹ ہے۔ خیر ایک ناول کے طور پر یہ بھی منظم طریقے سے لکھا گیا ہے ۔

جابز الرٹ۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس۔عوامی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے پولیس جابز کااشتہار ایک دفعہ پھر آگیا۔...
09/05/2024

جابز الرٹ۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس۔
عوامی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے پولیس جابز کااشتہار ایک دفعہ پھر آگیا۔
آخری تاریخ 31 مئی ۔
بے شمار سیٹس۔
تعلیم۔ میٹرک ، انٹرمیڈیٹ، گریجویشن۔
عمر۔18 سے 30 سال۔
پاکستان بھر سے مرد و خواتین اپلائی کرسکتے ہیں۔
آن لائن اپلائی۔
آخری تاریخ 31 مئی۔
آن لائن اپلائی۔

ضروری اطلاع برائے بھرتی ملتان پولیس سال 2024تمام امید واران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملتان پولیس میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹ...
20/02/2024

ضروری اطلاع برائے بھرتی ملتان پولیس سال 2024

تمام امید واران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملتان پولیس میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ ٹریفک و لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے لئے درخواست فارم کے ساتھ پولیس جنرل ویری فکیشن کا فارم لازمی ہے

جن امید واروں نے فارم جمع کرواتے وقت پولیس ویری فکیشن فارم جمع نہیں کروایا وہ امید وار اپنا پولیس ویری فکیشن فارم مورخہ 21.02.2024 تک OSIبرانچ میں جمع کروائیں

پولیس ویری فکیشن فارم جمع نہ کروانے کی صورت میں درخواست فارم REJECTکر دیا جائے گا

امیدوار اپنا جنرل ویری فکیشن فارم کسی بھی قریبی پولیس خدمت مرکز یا پولیس موبائل خدمت مرکز سے حاصل کر سکتے ہیں

By the grace of Almighty Allah and my parents worthy prayers , i have been passed out in the probationer class course fr...
03/02/2024

By the grace of Almighty Allah and my parents worthy prayers , i have been passed out in the probationer class course from Police training colg Multan successfully. This duration was so tough but i was passionate to complete it at any cost, because this uniform provides protective sense to the public. We are here to serve our nation, may Allah ease my path in this regard, Pakistan zindabad . This time period was a different experience of life.overall it was a good experience to live with officer mindsets having different approaches to solve any problem. This batch of Police Officers is highly educated & is determined to bring change in the policing. Need prayers 🙏❤️

Address

Street Nmb 11
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan universities help desk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Pakistan universities help desk:

Shortcuts

Share