01/01/2024
We provide all types of
window blinds,
pvc wall panels
pvc/gypsum ceiling
wall papers
fiber/ pvc doors
feel free to conact us
03034129345/03197258608
Education for bright future ...
we provide quality education in this regard for all classes from prep to B.A.
(including)
*personality developers
*career counseling
*parents coaching seminars
01/01/2024
We provide all types of
window blinds,
pvc wall panels
pvc/gypsum ceiling
wall papers
fiber/ pvc doors
feel free to conact us
03034129345/03197258608
25/09/2022
سکول کا پرنسپل ایک گوشت والی بڑی شاندار شاپ میں داخل ہوا اور وہاں کاؤنٹر پر بیٹھے لڑکے سے کہا بیٹا دو کلو گوشت دینا ۔
وہاں لڑکے نے کہا جی جناب آپ بیٹھیں اور ایک کپ چائے بھی پیش کردی اور اپنے ملازمین سے کہا کہ دو کلو اچھا گوشت بنائیں ۔
گوشت بیگ میں ڈالنے کے بعد ملازمین نے خود جاکر اس کی چھوٹی سی گاڑی میں رکھ دیا۔
پرنسپل نے جب پیسے دینے چاہے تو اس لڑکے نے منع کردیا تو پرنسپل نے پوچھا بیٹا تم نے اتنی میری خدمت کی اور گوشت کے پیسے بھی نہیں لیے ، کیا تم مجھے جانتے ہو ؟
تو اس لڑکے نے کہا آپ میرے استاد ہیں ۔ یاد ہے اپکو جب میں نے کلاس میں ایک غلطی کی تھی تو آپ نے کہا تھا کہ تب تک کلاس میں تم داخل نہیں ہوسکتے جب تک تم اپنے سرپرست کو ساتھ نہ لے کر آجاؤ تو میں سکول سے بھاگ گیا اور ایک چھوٹی سے قصائی کے ہاں کام شروع کردیا تھا ۔اب الحمدللہ میرے پاس اپنی چار بڑی بڑی گوشت کی دکانیں ہیں ،ایک بڑا فارم ہے اور ایک شاندار گھر بھی میں نے لے لیا ہے ۔
تب پرنسپل نے ایک سرد آہ بھری اور کہا جی بیٹا مجھے یاد آگیا کاش میں بھی تمہارے ساتھ اس دن بھاگ جاتا 😄
18/09/2022
12/09/2022
افریقہ میں گھاس چرتے دیوہیکل بھینسے پر چھوٹی چھوٹی چونچ والی چڑیاں سوار رہتی ہیں جو کہ نا صرف ان کے بالوں میں چھپی جونکیں اور دوسرے حشرات الارض کھاتی ہیں بلکہ جب خطرہ آس پاس منڈلا رہا ہو تو یہ فوری بھانپ کر شور مچاتی اڑنے لگتی ہیں اور بھینسا ہوشیار ہو جاتا ہے آپ جتنے بڑے ہوتے جاتے ہیں قدرت بہت سے چھوٹے اور کمزور کردار آپ کے ساتھ منسلک کر دیتی ہے ہم اکثر ان کو بوجھ سمجھ لیتے ہیں لیکن یہ بوجھ نہیں ہوتا یہ قدرت کی حفاظتی شیلڈ ہوتی ہے جو کہتی ہےکہ تم میرے کمزور کو کھلاو میں تمہارا وقار و طاقت برقرار رکھوں گی۔
12/09/2022
فیصلہ آپ نے کرنا ہے
لوہے کی ایک بار کی قیمت120 روپے ہے
اس سے اگر آپ گھوڑوں کے لئے نعل بنا دیں تو اسکی قیمت 1000روپے ہو گی۔
اس سے سوئیاں بنا دیں تو اسکی قیمت30000روپے سے زیادہ ہو جائے گی۔ اور اگر اس سے آپ گھڑیوں کے لئے بیلنس سپرنگ بنا دیں تو اسکی قیمت تین لاکھ روپے ہو گی۔
آپ نے اپنے آپ کو کیا بنایا ہے یہ امر آپکی قیمت طے کرتا ہے
مٹی کو بازار میں بیچیں تو قیمت بہت کم ہوگی
لیکن اینٹیں بنا کر بیچیں تو کچھ زیادہ قیمت ہوگی
اسی مٹی سے برتن بنا کر بیچیں تو دس گنا قیمت ہوگی۔
اگر مٹی کو خوبصورت مورتی یا مجسمہ بنا کر بیچیں تو وہ لاکھوں میں بکے گی۔
آپ خود کو دنیا میں کیا بنا کر پیش کرتے ہیں؟
ایک عام ، روایتی اور منفی سوچ سے بھر پور انسان یا پھر روشن پہلو پر نظر رکھنے والے
ایک بہترین، مثبت اور پر امن محبت پھیلانے والا فائدہ مند قیمتی ترین انسان ؟
فیصلہ آپ نے کرنا ہے
ھم امید کرتے ہیں کہ آپکا فیصلہ روشن ھوگا، ھمارا ماننا ھے روشن پہلووں پر نظر رکھنے والے خیر پاتے ہیں۔ سدا بہار خوشیاں ہمیشہ آپ کا مقدر رھیں ۔
آمین یارب العالمین
11/09/2022
جب آپ کی شخصیت میں کچھ خاص پہلو شامل ہوں تو آپ کو اپنی پہچان کے لیے مہنگے مہنگے برانڈ کے کپڑے، جوتے یا گاڑی کی ضرورت نہیں ہوتی دنیا آپ کو آپ کی قابلیت سے پہچان لیتی ہے۔
اور جب آپ کی ذات میں کوئی قابلیت نہ ہو تو آپ کو اپنی پہچان کے لیے مہنگے برانڈ کے کپڑوں اور جوتوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ لہذا اپنی ذات میں قابلیت پیدا کریں دنیا آپ کو خود ہی پہچان لے گی۔
تصویر میں کھڑا ہوا شخص دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور اورگنائزیشن کا سیکرٹری جنرل ہے۔ جس کا اپنا لیول کسی بھی ملک کے صدر یا وزیراعظم سے کم نہیں ہے۔ لیکن اس کا لباس دیکھیں کتنا سادہ ہے۔
| Monday | 16:00 - 20:00 |
| Tuesday | 16:00 - 20:00 |
| Wednesday | 16:00 - 20:00 |
| Thursday | 16:00 - 20:00 |
| Friday | 16:00 - 20:00 |
| Saturday | 16:00 - 20:00 |