25/09/2026
روزمرہ زندگی میں درخواست لکھنے کی مہارت ایک اہم عملی اور تعلیمی صلاحیت ہے، لیکن روایتی اردو نصاب میں شامل بہت سی درخواستیں آج کے عملی حالات سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ اسی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے جماعت پنجم تا ہشتم کے طلبہ کے لیے “عملی زندگی سے متعلق اردو درخواستیں” پر مبنی یہ خصوصی نوٹس تیار کیے گئے ہیں۔
اس مواد میں بجلی کے زیادہ بل کی درستگی، گیس اور پانی کے مسائل، گٹر اور صفائی کی شکایات، خراب Street Lights، سڑکوں اور گلیوں کی مرمت، پارک کی سہولیات، گم شدہ اشیاء کی اطلاع، سرکاری دستاویزات میں غلطیوں کی درستگی، ٹریفک اور عوامی مسائل سمیت مختلف حقیقی زندگی کی صورتِ حال سے متعلق درخواستیں شامل ہیں۔
اس کا مقصد طلبہ کو صرف درخواست کا روایتی فارمیٹ یاد کروانا نہیں بلکہ انہیں یہ سکھانا ہے کہ کسی حقیقی مسئلے کی صورت میں متعلقہ ادارے یا افسر کو مؤثر، واضح اور باقاعدہ درخواست کیسے لکھی جاتی ہے۔ یہ مواد اردو اساتذہ، طلبہ اور والدین کے لیے تدریس، کلاس ورک، ہوم ورک اور امتحانی تیاری میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
مکمل نوٹس PDF کی صورت میں دستیاب ہیں، جنہیں طلبہ جماعت پنجم تا ہشتم کے اردو مضمون میں عملی درخواست نویسی کی مشق کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔