Religion of "truth"

Religion of "truth"

Share

The concept of "Truth" forms the keynote of Islamic ideology and pervades the entire universal order

Mubbat e Saleheen. 02/04/2025

عظیم الشان "دروس قرآن وحدیث اور تربیتی نشست کے اہم موضوعات ازڈاکٹرمحمدعلی کریمی۔
پہلا لیکچر
محبت وصحبت صالحین کے فوائدوثمرات
https://youtu.be/L2wZMkJLm7Q
دوسرا لیکچر
تصوف اورعصرحاضرکےچیلنجز
https://youtu.be/F1TMPX0YTbo
تیسرالیکچر
دین اسلام میں قلب سلیم کی اہمیت
https://youtu.be/FqfTv3HzblA
چوتھا لیکچر
اسلاف شناسی اور اسکی اہمیت
https://youtu.be/IPK26oycsjk
پانچواں لیکچر
آرٹیفشل انٹیلیجنس اور مسلم انٹیلیجنس
https://youtu.be/xBUGIjujbIQ
چھٹالیکچر
سیکولرازم اورآج کا انسان
https://youtu.be/XFXJuO-CftE
ساتواں لیکچر
آداب معاشرت مع فضائل جمعۃ
https://youtu.be/8a9FFs5TZ_s
آٹھواں لیکچر
برزخ اور اسلامی احکام
https://youtu.be/HONvQxnQbM4
نواں لیکچرخودآگاہی اور خودشناسی
https://youtu.be/a27yIuQ0rl4
دسواں لیکچر
سائنسی ایجادات کے انسانی عقائد ونظریات پر اثرات
https://youtu.be/wbJ7XfXY94U
گیارہواں لیکچر
اختلاف رائے کے نبوی طریقے
https://youtu.be/IpxL8743L_4
بارہواں لیکچر
رسومات کااسلامی تصور،تزکیہ نفس اور شرح صدر
https://youtu.be/ynJQcdCZyU0
تیرہواں لیکچر
احکام نکاح،طلاق اورخلع
https://youtu.be/z8Za12u2BwM
چودہواں لیکچر
مردوزن کی حدودوقیود
https://youtu.be/4ulCVEdZBN0
پندھرواں لیکچر
حجاب قلب(دل کے پردے)
https://youtu.be/11jiy-QbP3c
سولہواں لیکچر
"ایک دن میں سات منٹ"ڈھیروں اجروثواب
https://youtu.be/gSbSoIhDOJk
ستارہواں لیکچر
الحاداوراس کاتدارک
https://youtu.be/qHTGM_BSjhE
اٹھارہواں لیکچر
تزکیہ نفس میں صوفیانہ کردار
https://youtu.be/jRLjXqy6j80
انیسواں لیکچر
اولیائے برصغیر۔۔۔
https://youtu.be/Rl3R5TTzEJY
بیسواں لیکچر
دوراندیشی اور اس کے فوائد
https://youtu.be/zlOzJRrgBjU

Mubbat e Saleheen.

15/10/2024

"Punjab Group of Colleges"
پنجاب کالجز کے حالیہ واقعہ پر ایک تبصرہ۔۔
السلامُ علیکم۔۔
ارشادباری تعالیٰ ہے۔۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ(الحجرات:6)
ترجمہ:
اے ایمان والو اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کو بے جانے ایذا نہ دے بیٹھو پھر اپنے کئے پر پچھتاتے رہ جاؤ
معلوم ہوا۔۔۔
ارشاد فرمایا:اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے جس میں کسی کی شکایت ہو تو صرف اس کی بات پر اعتماد نہ کرو بلکہ تحقیق کرلو کہ وہ صحیح ہے یا نہیں کیونکہ جو فسق سے نہیں بچا وہ جھوٹ سے بھی نہ بچے گا تاکہ کہیں کسی قوم کوانجانے میں تکلیف نہ دے بیٹھو پھر ان کی براء ت ظاہر ہونے کی صورت میں تمہیں اپنے کئے پر شرمندہ ہونا پڑے۔
حاصلات آیت۔۔۔
آیت ’’اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْا‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:

اس آیت سے چار باتیں معلوم ہوئیں :

(1)… ایک شخص اگر عادل ہو تو اس کی خبر معتبر ہے۔

(2)… حاکم یک طرفہ بیان پر فیصلہ نہ کرے بلکہ فریقَین کا بیان سن کر ہی کوئی فیصلہ کرے۔

(3)… غیبت کرنے والے اور چغل خور کی بات ہر گز قبول نہ کی جائے۔

(4)… کسی کام میں جلدی نہ کی جائے ورنہ بعد میں پچھتانا پڑسکتا ہے۔
معاشرے کو امن کاگہوارہ بنانے میں اسلام کا کردار:

اس آیت سے معلوم ہوا کہ دین ِاسلام ان کاموں سے روکتا ہے جو معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور وہ کام کرنے کا حکم دیتا ہے جن سے معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بنتا ہے ،جیسے مذکورہ بالا آیت میں بیان کئے گئے اصول کواگرہم آج کل کے دَورمیں پیش ِنظر رکھیں توہمارامعاشرہ امن کاگہوارہ بن سکتاہے کیونکہ ہمارے ہاں لڑائی جھگڑے اورفسادات ہوتے ہی اسی وجہ سے ہیں کہ جب کسی کوکوئی اطلاع دی جاتی ہے تووہ اس کی تصدیق نہیں کرتابلکہ فوراًغصہ میں آجاتاہے اوروہ کام کربیٹھتاہے جس کے بعد ساری زندگی پریشان رہتاہے ۔اسی طرح ہمارے ہاں خاندانی طورپرجوجھگڑے ہوتے ہیں وہ اسی نَوعیَّت کے ہوتے ہیں ۔چاہے وہ ساس بہوکامعاملہ ہویاشوہروبیوی کاکہ تصدیق نہیں کی جاتی اورلڑائیاں شروع کردی جاتی ہیں ۔
اہم بات۔۔۔
"غیرتصدیق شدہ بات کو پھیلانے کی ممانعت اور اسلام"
سوشل میڈیا پر گروپ بناکر کسی بات کو عام کرنا اور عوام بالخصوص نوجوانوں کے جذبات کوبڑھکانا انسان کی اخلاقی اقدار کو پست کردیتاہے،ہرایک کی یہ زمہ داری ہے کہ بغیر تحقیق کسی بات کو مزیدنہ پھیلائے،
بلا تحقیق سنی سنائی بات آگے پھیلانے کے نقصانات ۔۔۔۔

جھوٹ‘ جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانا مسلمانوں کو دھوکا دینا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دیگر مسلمان محفوظ رہیں‘‘۔ (متفق علیہ)لہذا ہر مسلمان کو بذات خود یا حکومتی و مذہبی ذمہ دار افراد یا قابل اعتماد ذرائع ابلاغ وغیرہ کے ذریعے تحقیق و تصدیق کا ٹھوس موقف اپنانا چاہئے اور کسی بھی خبر یا پیغام کو شیئر کرنے میں جلد بازی سے بچنا چاہئے کیونکہ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے:
’’اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم نادانستہ کسی قوم کا نقصان کر بیٹھو پھر تمہیں اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے‘‘۔
ایک حدیث میں ارشاد نبویﷺ ہے: ”آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات آگے پھیلا دے “( صحیح مسلم )

17/03/2024
05/11/2023

https://fb.watch/o758BDeuvc/?mibextid=Nif5oz
آج نماز عشاء کے بعد 7:20پر اس لنک پر لائیو گفتگو میں شامل ہواجاسکتاہے۔۔۔
آن لائن سوالات بھی اسی پیج پرکیاجاسکتاہے۔۔۔
خطاب
ڈاکٹرمحمدعلی کریمی
چیئرمین الکریم فاؤنڈیشن پاکستان
Invitation..دعوت نامہ۔۔۔۔۔
وَقُلْ جَاۗءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۭ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا
اور کہو کہ : ’’ حق آن پہنچا، اور باطل مٹ گیا، اور یقینا باطل ایسی ہی چیز ہے جو مٹنے والی ہے۔‘‘
گذشتہ چندسالوں سے سوشل میڈیاکے ذریعے قرآن وسنت میں مذکوراحکام ومسائل ،اجماع امت اوراس سے مستفادمعانئ متوارثہ کی تفہیم کے لیے آثارصحابہ وتابعین اور ائمہ مجتہدین وفقہاء ومحدثین کے متعین کردہ معانی ومطالب سےہٹ کرمن پسندتاویلات اورتاریخی واقعات سے عقائداسلامیہ کو ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اوراس عمل میں ایسے افرادملوث ہیں جو دین اسلام کے مسائل واحکام جاننے کے لیے بنیادی معیارات سے بھی ناواقف ہیں۔ان کے اس عمل سےکثیرافرادبالخصوص نوجوانوں کے ذہنوں میں اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات جنم لینے لگ گئے ہیں۔اور فردواحد کی تحقیق،اجماع امت سے جدامحض ش*ذ روایات کاسہارالینے سے دین اسلام میں ایک نئی طرح کی بنیاد پڑ گئی ہے۔جب Physics,Chemistry,Biologyجیسے فنون بنیادی معیاراتBasic Toolsکے بغیرنہیں سیکھے جاسکتےتو قرآن وسنت بنیادی معیارات سیکھے اورجانے بغیرکیسے سمجھے جاسکتے ہیں۔جبکہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ عربی دان وبے بدل خطیب ہونے کے سورت البقرہ بارہ سال میں سیکھتے ہیں۔تو عام شخص جو علم دین سیکھنے کے ان بنیادی اصول وقواعد کو نہیں جانتاکس طرح ان کی صحیح مرادکو پہنچے گا۔
یادرہے۔۔۔
کسی بھی چیزکے بارے میں معلومات Informationsاورچیزہے جبکہ اس کاعلم Knowledgeایک الگ چیزہے۔لہذاکسی بھی چیزکے بارے میں معلومات رکھنے والاشخص ضروری نہیں اس کا علم بھی رکھتاہو۔پس حصول علم کے لیے ایک طریقہ کار Process سے گزرناہوگا اوردین اسلام سیکھنے کے لیے ان بنیادی علوم صرف ونحو،فقہ اصول فقہ،معانی،بلاغت،حدیث واصول حدیث کاعلم سیکھناہوگا۔کسی شخص کااپنے آپ کوعقل کل سمجھنا،اور اپنی بات کو ہی فقط صحیح سمجھنااورباقی لوگوں غلط گرداننااور احقاق حق کے بات بھی اپنی بات پرڈٹے رہناجہالت کاہی ایک اندازہوتاہے۔
ان افرادکایہ رویہ انتہائی نامناسب ہے جس سے اسلام کے بارے میں توہمات اور اولیاء اللہ وعلماء کرام کے بارے میں بے ادبی وان کی پاکیزہ تعلیمات سے روگردانی کا رویہ پیداہوگیاہے،ان شکوک وشبہات کے ازالہ کے لیے ایک تعلیمی وتربیتی نشست کااہتمام کیاگیاہے۔
5نومبر،بروزاتوار،بعدازنمازعشاء
جامع مسجدطلحہ ریلوے عبدالوحیدکالونی مین سٹاپ مجاہدآباد (شالیمار لنک روڈ)مغلپورہ لاہور
پروگرام ان شاء اللہ
*نماز عشاء7:00بجے
*آغازمحفل 7:15بجے
*آغازخطاب7:25بجے
اختتام پر سوالات کی مکمل اجازت ہوگی۔
لائیو پروگرام
Facebook
Muhammad Ali Karimi
YouTube
Muhammad Ali Kareemi
میکینیکل انجینئرمحمدعلی مرزاجہلمی کی ہرزہ سرائی
اوردین اسلام کے منضبط ومربوط مسائل مع عصرحاضرمیں دین اسلام کے بارے میں پیداکیے جانےوالے شکوک وشبہات کا علمی تجزیہ
Dr Muhammad Ali Kareemi
VS
Mirza Muhammad Ali Jehlmi
ڈاکٹرمحمدعلی کریمی
بمقابلہ
محمدعلی مرزاجہلمی
الداعی الی الخیر
ڈاکٹرمحمدعلی کریمی
چیئرمین الکریم فاؤنڈیشن پاکستان
03004238629

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Main Bazar Mujahid Abad, Mughalpura
Lahore
12345