04/06/2026
اگر آپ اپنا بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس پیسہ نہیں ہے تو مسئلہ پیسہ نہیں ہوتا… مسئلہ سوچ ہوتی ہے۔
زیادہ تر لوگ بزنس شروع کرتے وقت بڑی بڑی غلطیاں کرتے ہیں: بڑا آفس لے لیتے ہیں، مہنگا سیٹ اپ کر لیتے ہیں، اور سمجھتے ہیں بزنس صرف چیزیں بیچنے کا نام ہے۔
لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ بزنس صرف پیسے کمانے کا نام نہیں ہے۔
بزنس کا مطلب ہے لوگوں کو ایسی ویلیو دینا جس کے بدلے وہ خوشی سے آپ کو پیسے دیں۔
اگر آپ کسی کو دھوکہ دے رہے ہیں یا کوئی ویلیو نہیں دے رہے تو وہ بزنس نہیں ہوتا۔
کامیاب بزنس تین چیزوں پر چلتا ہے: ویلیو، سسٹم اور آٹومیشن۔
اگر آپ کا بزنس صرف آپ کے ہونے سے چل رہا ہے تو وہ بزنس نہیں، وہ صرف ایک جاب ہے۔
سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ لوگ سب کو بیچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن جو سب کو بیچتا ہے وہ کبھی برانڈ نہیں بنتا۔
اصل پیسہ وہاں ہوتا ہے جہاں لوگوں کا مسئلہ ابھی حل نہیں ہو رہا ہوتا۔ جیسے خراب سروس، ٹرسٹ کی کمی یا بعد میں سپورٹ نہ ملنا۔
لوگ پروڈکٹ نہیں خریدتے… لوگ ٹرسٹ، سیفٹی اور ایکسپیرینس خریدتے ہیں۔
اصل گیم یہ ہے: مسئلہ سمجھو اور بہتر حل دو۔
جو یہ سمجھ گیا وہی بزنس میں آگے جاتا ہے۔
مطیع الرحمان