I Love My School G H S Niaz Beg Lahore

I Love My School G H S Niaz Beg Lahore

Share

I LOVE MY SCHOOL
ITS NAME IS GOVERNMENT HIGH SCHOOL NIAZ BEG MULTAN ROAD LAHORE CITY - 53700
IT WAS ESTABLISHED IN 1875 A. D.

07/07/2022
02/07/2022

" پہلے استاد طالب علم کو اسکا حق دے پھر اس سے اپنا حق وصول کریں"

آج ہم بات کریں گے گورنمنٹ ہائی سکول نیازبیگ کے انتہائی محنتی ، شفیق اور با اصول استاد محترم سر عبدالصمد صاحب کی جنہوں نے 1993 سے لیکر 2015 تک اس سکول میں ہزاروں طلباء کو اس قابل بنایا کے آج وہ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ نے بیش بہا ایسے پودے لگائیں جو آج تن آور درخت بن چکے ہیں۔

ٹیچنگ عبادت ہے اور اس عبادت کا جو جزبہ سر میں رہا وہ بے مثال ہے۔ آج بھی گورنمنٹ ہائی سکول نیازبیگ کی الماریوں میں پڑے درجنوں اٹینڈنس رجسٹر شاہد ہیں کہ سر نے کئ کئی سال تک ایک چھٹی بھی نہ کی۔ ہیماری ہو ، یا گھریلو معاملات، سر نے اپنی ذات پر ہمیشہ طلباء کو ترجیح دی اور یہ اسی سالہا سال کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ آج بھی سر کے کسی طالب علم کے سامنے آپکا ذکر کیا جائے تو اسکی آنکھوں اور چہرے پر اظہار تشکر نمایاں ہوتا ہے۔ ادب سے سر جھک جاتا ہے۔

سر عبدالصمد صاحب محنت، محبت اور اصول پسندی کا استعارہ ہے۔ انفرادی محنت ہو، یا ٹیم سازی، نصابی تعلیم ہو یا اخلاقی ، فیصلہ سازی ہو یا دور اندیشی ، اصول پسندی ہو یا معاملہ فہمی ، بہادری ہو یا رواداری سر تمام معاملات میں اپنی مثال آپ ہیں۔ سر کہا کرتے تھے۔ " کلاس روم میرا گھر ہے" یعنی وہ طالبعلوں کو محض طالبعلم نہیں اپنی اولاد سمجھتے تھے۔ سردی ہو یا گرمی، بارش ہو یا آندھی۔ کوئی بھی چیز سر کا راستہ نہ روک سکی۔

کلاس روم میں سر کے باربار دہراۓ جانے والے جملے آج بھی کانوں میں گونجتے ہیں اور ہم سے انکے ایک ایک لفظ کی تصدیق کرواتے ہیں۔

سر فرمایا کرتے تھے:

" محنت کرو اور پھر اللّٰہ پر چھوڑ دو وہ ایسا منصف ہے جس کے انصاف میں کوئی جھول نہیں ۔ "

" تم لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرو اور پھر دیکھوں تمہارے پاس آسانیاں کیسے آتی ہیں اگر راستے میں پتھر بھی دیکھوں تو اسکو ہٹانا تمہارے زمے ہے "

اپنی محنت پر ایسا بھروسہ تھا کہ فرمایا کرتے تھے
" جو مجھ سے پڑھ کرفیل ہو جائے وہ کم از کم تین دفعہ امتحان دیگا تو پاس ہو گا اور ہم نے یہ بات همیشه سچ ہوتے دیکھی "

آخری بار جب سر سے ملاقات ہوئی تو سر نے فرمایا کہ وہ بلکل اپنی زندگی سے مطمئن ہے۔ لکھتے ہوۓ میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر پاکستان کے سارے اساتذہ میں سر عبدالصمد سا جذبہ پیدا ہو جاۓ تو یقیناً پاکستان کا تعلیمی معیار یکسر بدل جاۓ۔ یہ کلاس رومز ہی ہیں جو ایک قوم کو سپر پاور بناتے ہیں۔

یہ تحریر پڑھنے والے اکثر سر کے سٹوڈنٹس کہیں گے کہ یہ نا کافی ہے اس بات کا مجھے بخوبی اندازہ بھی ہے کہ ایسی شخصیات کو ایک تحریر میں بیان کرنا ممکن بھی نہیں ہے۔ یہ ایک ادنی سی کوشش ہے۔ سر کے سٹوڈنٹس اس پر ضرور اپنی رائے دیں ۔

10/03/2022

1084/1100

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Lahore