GHS Bhoru Chak 18 RB,Nankana Sahib

GHS Bhoru Chak 18 RB,Nankana Sahib high school

Sir Sohail Yaqub transferred to Lahore and Joined Sir Shahid Manzoor in Govt. Saint Francis High School New Anarkali Lah...
17/10/2025

Sir Sohail Yaqub transferred to Lahore and Joined Sir Shahid Manzoor in Govt. Saint Francis High School New Anarkali Lahore.

سالانہ تقریب تقسیم انعامات 🎁
31/03/2023

سالانہ تقریب تقسیم انعامات 🎁

محترم جناب ذوالفقار شاہین صاحب پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول بہوڑو  کا ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ سے عقیدت و محبت کا منفرد اند...
05/10/2021

محترم جناب ذوالفقار شاہین صاحب پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول بہوڑو کا ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ سے عقیدت و محبت کا منفرد انداز۔ اساتذہ میں گلاب کے پھول تقسیم کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹرانسفر کی بڑی لہر نے ملاپ اور جدائی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔سکول سے پانچ اہم شخصیات نے دوسرے سکولوں میں ذمہ داریاں سنبھال لی...
25/01/2021

ٹرانسفر کی بڑی لہر نے ملاپ اور جدائی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔سکول سے پانچ اہم شخصیات نے دوسرے سکولوں میں ذمہ داریاں سنبھال لی۔ ٹرانسفر ہونے والوں میں
پرنسپل جناب محمد عبدالسلام طیب صاحب جو گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول ننکانہ صاحب کے پرنسپل مقرر ہوئے۔
فزیکل ایجوکیشن ٹیچر جناب محمد عنصر چیمہ صاحب اور قاری عرفان اللّٰہ طاہر صاحب جو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں چلے گئے۔
آئی ٹی ٹیچر جناب محمد آصف منج صاحب ابوالخیر ہائی سکول شاہکوٹ میں ٹرانسفر ہو گئے
اور جونئیر کلرک جناب علی رضا صاحب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 82 میں تشریف لے گئے۔
ان تمام دوستوں کے مختصر وقت کی لازوال محنتوں کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
الوداعی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی ادائیگی باخوبی جناب توحید صاحب نے کی اور نعت رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناب شاہد منظور صاحب نے پیش کی جس کے بعد الوداعی کلمات ادا کئے گئے۔
طعام میں لزیذ کھانوں جیسے کہ وائیٹ قورمہ،سویٹ سلاد،گاجر حلوہ اور سبز چائے نےچار چاند لگا دیئے۔
آخر میں سکول،ملک و ملت اور اُساتذہ کرام کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگیں گئیں
پاکستان زندہ باد

"صدیوں تجھے گلشن کی فضا یاد کرے گی"ادارہ کے پرنسپل محترم محمد عبدالسلام طیب صاحب ادارے میں اپنی سروس کا ایک سال دو ماہ ا...
26/12/2020

"صدیوں تجھے گلشن کی فضا یاد کرے گی"
ادارہ کے پرنسپل محترم محمد عبدالسلام طیب صاحب ادارے میں اپنی سروس کا ایک سال دو ماہ اٹھارہ دن بھرپور انداز میں گزار کر آج گورنمنٹ گرونانک ہائی اسکول ننکانہ صاحب ٹرانسفر ہو گئے ہیں۔ پرنسپل صاحب نے اس دوران ایک بہت اچھے منتظم کے طور پر ادارے کو چلانے اور نکھارنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں۔ سکول کی تزئین و آرائش کے لیے آپ کی کاوشوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللّٰہ پاک محمد عبدالسلام طیب صاحب کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین

محمد عبدالسلام طیب پرنسپل (BPS-19) پچھلی دو دہائیوں سے اپنے تدریسی فرائض کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ہر پہلو پر عقابی نظر کا ع...
23/11/2020

محمد عبدالسلام طیب پرنسپل (BPS-19) پچھلی دو دہائیوں سے اپنے تدریسی فرائض کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ہر پہلو پر عقابی نظر کا عالم یہ ہے کہ صرف ایک ہی سال بعدز آمد سکول کو بہتر سے بہترین بنا دیا۔ کلاس رومز کی تزئین و آرائش ، نیا فرنیچر ، نئے رنگوں سے مزین عمارت،وال چاکنگ اور اقوالِ زریں کی نمائش، کیاریوں میں خوشبو بھرے خوش نما پھول، رَوّشوں میں پُختہ پکڈنڈیاں ، پلاٹس میں چھ ہزار سکوائر فٹ سے زائد فائن ڈھاکہ گراس کا سر سبز کارپٹ اِنکے نمایاں اور مثالی کارنامے ہیں۔ کورونا وباء کے دوران بچوں اور سٹاف کی صحت کو محفوظ بنانے کے اقدامات قابلِ قدر ہیں۔ جناب کا تعلق سٹی ننکانہ صاحب سے ہے جبکہ عرصہ دراز سے ماسٹر ٹریرز اور لیڈ ٹرینرز کی صفِ اول میں شامل ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ ادارے کو ایسے سربراہ سالوں بعد مِلتے ہیں جو بچوں اور اُستادوں سے یکساں پیار کرنے کے ساتھ ساتھ سکول کی اینٹوں سے بھی پیار کرے۔ اللہ تعالیٰ صحت میں برکت اور عُمرِدراز عطا فرمائے۔آمین

پرنسپل صاحب اور سکول سٹاف کی لگن اور ان تھک محنت  کے ثمرات آنا شروع ھوگئے۔ درجہ چہارم کے  ملازمین کی محنت اور عظمت کو سل...
20/11/2020

پرنسپل صاحب اور سکول سٹاف کی لگن اور ان تھک محنت کے ثمرات آنا شروع ھوگئے۔ درجہ چہارم کے ملازمین کی محنت اور عظمت کو سلام ۔
ہم نے عہد کیا ھے کہ گلشن میں بہار لانی ھے۔

گورنمنٹ ھائی سکول بہوڑو  میں حکومتی احکامات کے مطابق تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ھیں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ...
13/09/2020

گورنمنٹ ھائی سکول بہوڑو میں حکومتی احکامات کے مطابق تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ھیں۔
احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔
اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں ۔

سکول اسٹاف کی محنت اور لگن کی ایک عظیم مثال یہ بھی ہے کہ اس موسمِ برسات کو سکول کے لئے مزید مفید بنانے کے لئے سکول کے تم...
21/07/2020

سکول اسٹاف کی محنت اور لگن کی ایک عظیم مثال یہ بھی ہے کہ اس موسمِ برسات کو سکول کے لئے مزید مفید بنانے کے لئے سکول کے تمام پلاٹوں میں فائن ڈھاکہ کارپٹ گراس بچھا دی گئی۔ انشاءاللہ بہت جلد چھ ہزار سکوائر فیٹ کا سرسبز کارپٹ بن جائے گا۔ درجہ چہارم کے ملازمین کی محنت کو سلام۔ جی ایچ ایس زندہ باد۔

کچھ اور بڑھ گئے ہیں اندھیرے تو کیا ہوا​مایوس تو نہیں ہیں طلوعِ سحر سے ہم۔        گورنمنٹ  ھائی سکول بہوڑو .
07/04/2020

کچھ اور بڑھ گئے ہیں اندھیرے تو کیا ہوا​
مایوس تو نہیں ہیں طلوعِ سحر سے ہم۔
گورنمنٹ ھائی سکول بہوڑو .

محترم سٹاف ممبر جناب ابوذر فاروق صاحب شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ولیمہ میں شرکت کے موقعہ پر سکول کے پورے سٹاف نے نیک دعا...
01/03/2020

محترم سٹاف ممبر جناب ابوذر فاروق صاحب شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ولیمہ میں شرکت کے موقعہ پر سکول کے پورے سٹاف نے نیک دعاؤوں کا اظہار کیا۔ ریٹائرڈ اور ٹرانسفرڈ سٹاف ممبران کی شرکت نے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ خوش گپیوں نے ایک بہترین یاد رقم کر دی ۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ جناب ابوذر فاروق صاحب کی ازدواجی زندگی میں خوشیاں اور مسرتیں عطا فرمائے۔ آمین۔

1122 کی جانب سے تربیتی مشق کا انعقاد ۔تمام ا ساتذہ اور طلباءکو فرسٹ ا یڈ کے بارے میں آ گاہی دی گئی۔
19/02/2020

1122 کی جانب سے تربیتی مشق کا انعقاد ۔تمام ا ساتذہ اور طلباءکو فرسٹ ا یڈ کے بارے میں آ گاہی دی گئی۔

Address

Anarkali
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Bhoru Chak 18 RB,Nankana Sahib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHS Bhoru Chak 18 RB,Nankana Sahib:

Shortcuts

Share

Category