Kiran Magazine-Urdu

Kiran Magazine-Urdu

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kiran Magazine-Urdu, Educational Research Center, Lahore College Jail.road, Lahore.

Photos from Kiran Magazine-Urdu 's post 15/05/2026

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی جانب سے مجلہ کرن کی مدیر سعدیہ زاہد کے لیے رول آف آنر،ایک قابلِ فخر لمحہ

Photos from Kiran Magazine-Urdu 's post 07/05/2026

7 مئی 2026 کو شعبۂ اردو کی مجلسِ کرن (اردو) کے زیرِ اہتمام “افسانہ کیسے لکھیں” کے عنوان سے پہلا تربیتی لیکچر منعقد ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ایم ایس کی طالبہ سمیہ کنول نے حاصل کی، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سیدہ تامین نےپیش کر کے محفل کو روحانی فضا سے معطر کیا۔ مجلسِ کرن کی سیکرٹری ملائکہ نشان نے رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر مہمان مقرر محترم جمیل احمد عدیل صاحب نے افسانہ نگاری کے بنیادی اصولوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انھوں نے مضبوط پلاٹ، مؤثر کردار نگاری، منظر کشی اور اسلوبِ بیان کی اہمیت کو مختلف مثالوں کے ذریعے واضح کیا اور بتایا کہ ایک کامیاب افسانہ قاری کے احساسات اور مشاہدات سے کس طرح جڑتا ہے۔
لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں طالبات نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور افسانہ نگاری کے مختلف پہلوؤں سے متعلق سوالات کیے۔ صدرِ شعبۂ اردو ڈاکٹر ریحانہ صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایسی ادبی و تربیتی سرگرمیوں کو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انھوں نے وائس چانسلر محترمہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی صاحبہ کی ادب دوستی کو سراہتے ہوئے اس لیکچر کے انعقاد کی اجازت اور سرپرستی پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مجلسِ کرن (اردو) کی انچارج ڈاکٹر نائلہ انجم کی تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمان مقرر محترم جمیل احمد عدیل صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا اور انھیں یادگاری شیلڈ اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض صدر مجلسِ کرن سعدیہ زاہد نے ادا کیے۔سابق صدر مجلسِ کرن مریم شہزادی نے شرکت کی اور طالبات کی رہنمائی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

07/05/2026

تخیل کی روشنی، احساس کی حرارت اور لفظ کی تہذیب۔ یہی افسانے کی اصل کائنات ہے۔یہ محض واقعہ نہیں، روح کے اندر بولتی ہوئی ایک خاموش صدا بھی ہے
اسی جہانِ معنی سے آشنائی کے لیے مجلسِ کرن کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی لیکچر کی چند تصویری جھلکیاں

04/05/2026
19/02/2026

17 فروری 2026ء
ہاکی گراؤنڈ
سوسائٹی فیئر
"مجلس کرن"
طالبات کی بھرپور دلچسپی اور شرکت نے اس اہم موقع کو یادگار بنا دیا۔

14/05/2025

آپ سب کو نہایت خوشدلی سے اطلاع دی جاتی ہے کہ کرن میگزین اشاعتی مراحل کے لیے تیار ہے۔جو طالبات اپنی تحریر بھجوانا چاہیں وہ جلد از جلد بھیج دیں۔
شکریہ

16/05/2024

"🎉 Exciting news! LCWU hosted a vibrant Society Fair on May 15th, 2024, offering a platform for students to explore and join various societies. *Majlis e Kiran* proudly participated, witnessing a fantastic turnout and welcoming new members with open arms. It was a day filled with memories, valuable insights, and teamwork. Huge congratulations to our dedicated team, especially *Dr. Naila Anjum* for her outstanding leadership, and *Sadia Zahid(secretary)* for her relentless efforts.and heartfelt thanks to *Ishba Rehan* and *Manal Bukhari* for their contributions. Here's to a future filled with growth and collaboration! 🌟
Regards:
*Maryam Shahzadi*
President "Majlis e Kiran"

16/05/2024

اگر آپ ادب کی کسی بھی صنف (شعری/نثری) کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں تو آئیے مجلس کرن اردو کا حصہ بنیے۔مجلہ کرن آپ کی دلچسپ و رنگین تحریروں کو اپنے اوراق کی زینت بنائے گا۔
آپ سب کی منتظر
مجلس "کرن" اردو

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Lahore College Jail.road
Lahore
54000