InstaDeen

InstaDeen

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from InstaDeen, Education Website, Modal Town, Lahore.

📚 Diving deep into Islamic wisdom with Arslan Amjad. 🕌 Join me on a journey of spiritual enlightenment through online teaching. 🌟 #IslamicScholar #OnlineLearning

10/11/2025

حضرت علامہ حافظ محمد ایوب نقشبندی صاحب — ایک ہمہ گیر روحانی و اصلاحی شخصیت
تحریر # ارسلان امجد ارسل قادری منہاجین

حضرت علامہ حافظ محمد ایوب نقشبندی صاحب وہ نام ہے جو صرف ایک فرد نہیں، بلکہ ایک عہد، ایک کردار اور ایک مکمل نظامِ فکر کی نمائندگی کرتا ہے۔ چڑہوئی کے پہاڑی خطے میں واقع مرکزی جامع مسجد ابوبکر صدیقؓ میں آپ نے پچیس برس تک بطور امام و خطیب خدمات سرانجام دیں۔ یہ مدت محض سالوں کا شمار نہیں، بلکہ ایک نسل کی تربیت، بے شمار دلوں کی اصلاح، اور انسانوں کو اللہ اور رسول ﷺ کے قریب کرنے کا ذریعہ بنی۔ یہ تحریر اُن کی سیرت، کردار، اخلاق، خدمت، محنت، دینی وابستگی اور انسان دوستی کا انتہائی ادنیٰ بیان ہے — جو دین کے ادنیٰ طالب علم کے دل کی گہرائیوں سے لکھا جا رہا ہے۔
علامہ صاحب جب چڑہوئی کی مرکزی مسجد میں تشریف لائے توایک منزلہ عمارت پر مشتمل تھی انہوں نے فضا کو بدلا، ماحول بدلا، مسجد آباد ہوئی، محراب سے صدائے حق بلند ہوئی، اور دلوں کے اندر ایمان کی حرارت پیدا ہوئی۔ وہ صرف خطیب نہیں تھے، وہ دلوں کے مصلح تھے۔ ان کے لہجے کی مٹھاس، گفتگو کا سوز، اور انداز کی شیرینی ہر سامع کے دل پر اثر چھوڑتی۔ وہ مذہب کو مشکل نہیں بناتے تھے بلکہ آسان، زندہ اور دلوں میں اتر جانے والا دین سکھاتے۔ ان کے اسی انداز تربیت کی وجہ سے آج وہی مرکز علم و ادب اور محورِ عشقِ حقیقی تین منزلہ عمارت کے ساتھ ان کی خدماتِ دین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علامہ صاحب کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو اُن کی شیریں گفتگو اور حق گوئی ہے۔ آپ جوں ہی چڑہوئی کی حدود میں داخل ہوتے ، علاقہ بھر کے لوگوں کے دلوں میں سکون اتر جاتا۔ آپ کی نگاہ میں تکبر نہیں، عاجزی ہے۔ آپ کے انداز میں جبر نہیں، محبت ہے۔ نماز کے بعد لوگوں کا آپ کے پاس جمع ہونا معمول رہا، اور ہر شخص یہ محسوس کرتا تھا کہ آپ صرف اسی کی طرف متوجہ ہیں۔ یہ احساس۔۔۔ کہ کوئی سنے، سمجھے، اور دل سے جواب دے۔۔۔ بہت کم لوگوں کے پاس ہوتا ہے۔
آپ کی گفتگو کا سوز اور لہجے کی مٹھاس صرف ظاہری بات نہیں، یہ اُن کے باطن کی آئینہ دار۔ ان کی مجلس میں بیٹھ کر دل نرم ہو جاتا، آنکھیں نم ہو جاتیں، اور انسان خود بخود اپنے رب کی طرف متوجہ ہو جاتا۔ وہ کبھی اپنے مقام، اپنے علم، یا اپنی خدمات کا ذکر نہیں کرتے۔ اپنے کردار سے ہمیشہ اس بات کا عکس رہے:
"اصل بزرگی یہ نہیں کہ لوگ تمہیں جانیں، بلکہ اصل بزرگی یہ ہے کہ اللہ تمہیں جانے۔"
آپ کی گفتگو میں حکمت ہے، لیکن سختی نہیں؛ دلیل ہے، لیکن جارحیت نہیں؛ محبت ہے، لیکن دکھاوا نہیں۔
علامہ صاحب کے خطباتِ جمعہ صرف تقریریں نہیں ہوتے بلکہ ایک مکمل تربیتی نصاب ہوتے ہیں۔ مسلسل پچیس برس تک آپ نے مرکزی جامع مسجد چڑہوئی کے محراب و ممبر سے حق بیان کیا۔ آپ کے موضوعات زندگی کے ہر پہلو کو محیط ہوتے — عقیدہ، عبادت، سیرت، اخلاق، والدین کی خدمت، نوجوانوں کی اصلاح، اور معاشرتی بگاڑ کا علاج قرآن و حدیث کے اصولوں کے مطابق بطریق احسن فرماتے۔ آپ کا کمال یہ تھا کہ مشکل سے مشکل دینی مسئلہ بھی ایسے انداز میں بیان کرتے کہ عام آدمی سمجھ لیتا۔ قرآن و حدیث سے استدلال، سلفِ صالحین کے واقعات، اور عملی زندگی کی مثالیں — تینوں کو ملا کر آپ ایک جامع پیغام دیتے۔ بہت سے نوجوانوں نے دین کی طرف رجوع صرف آپ کے خطبات سن کر کیا۔ بے شمار گھروں کے جھگڑے صرف آپ کی نصیحت سے ختم ہوئے۔ کئی ٹوٹی زندگیاں آپ کے الفاظ سے جڑ گئیں۔
آپ کے دروس وقت اور حالات کی ضرورت کے مطابق ہوتا۔ کبھی اخلاق، کبھی عقیدہ، کبھی معاملات۔ آپ کا اخلاق یہ پیغام دیتا ہےکہ:
"علم کا فائدہ تب ہے جب وہ عمل میں ڈھل جائے۔"
آپ نے صرف مسجد کی دیواروں میں علم نہیں پھیلایا، بلکہ دلوں میں چراغ جلائے۔ یہ آپ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
علامہ صاحب صرف ایک مسجد کے امام نہ تھے؛ وہ پورے علاقے کے معتمد، مشیر اور رہنما تھے۔ ان کے فیصلے میں عدل ہوتا، بات میں حکمت، اور ارادہ میں خلوص۔ جب بھی کوئی انتظامی مسئلہ پیدا ہوتا—کسی امام کا تقرر، کسی فنڈ کی شفافیت، یا کسی تنازعے کا حل—لوگ بے ساختہ آپ کے پاس حاضر ہوتے، آپ بغیر کسی تفریق کے ہر ایک مسئلے کا بطریق احسن حل تجویز فرماتے۔
وہ کسی فریق کا ساتھ نہ دیتے بلکہ حق کا ساتھ دیتے ہیں ۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وہ کسی سے ناانصافی پر راضی ہوئے ہوں۔ مسجد کا معاملہ ہو یا کمیونٹی کا، وہ ہمیشہ اصول کے ساتھ کھڑے رہے۔
علامہ صاحب بچوں بڑوں کے ساتھ بہترین اخلاق سے پیش آتے، انتہائی نرم دل کے حامل شخصیت ہیں، دل ایسا کہ کسی کے درد پر رُک جاتا۔ کسی کے گھر بیماری ہوتی، وہ پہنچ جاتے۔۔۔ کسی کے گھر غم ہوتا، وہ اس کا بوجھ بانٹتے۔ کسی کی خوشی ہوتی تو وہ خصوصی شرکت کرتے۔
لوگ کہتے تھے:
"وہ صرف ایک مسجد کے امام و خطیب نہیں، وہ اہل علاقہ کے دلوں کے طبیب ہیں۔"
پچیس برس… ایک زمانہ… ایک پوری نسل…
یہ وہ عرصہ تھا جس میں علامہ صاحب نے صرف نماز نہیں پڑھائی، لوگوں کے دل جوڑے۔ احساس پیدا کیا۔ لوگوں کے دلوں میں اخلاص، محبت کو پروان چڑھایا، ان کے اخلاق و کردار کی جیتی جاگتی مثال یہ ہے کہ جب انہوں نے دوران خطاب یہ اعلان کیا کہ ان کا تبادلہ ہورہا ہے تو، مسجد کی فضا پر سناٹا چھا گیا۔کثیر آنکھیں نم ہو ئیں، کوئی آواز نہ رہی، صرف دلوں کی دھڑکنیں تھیں۔ ایسا لگا جیسے وقت رک گیا ہو۔
لوگوں کی نظریں محراب پر تھیں اور محراب پر خاموشی طاری تھی۔
مقتدیوں کے دل کی صدائیں تھی کہ:
’’علامہ صاحب! آپ جائیں گے تو مسجد خالی نہیں ہوگی، دل ویران ہو جائیں گے۔‘‘
بزرگوں نے سر جھکا لیے، نوجوانوں کی آنکھیں نم ہوگئیں، اہل علاقہ نے دعائیں کرنا شروع کردیں، متلاشیان علم و ادب رونے لگے۔
جہاں وہ کھڑے ہو کر صدائے حق بلند کرتے تھے، آج وہاں سے الوداع کی خوشبو اُٹھ رہی تھی۔ وہ دن ایسا تھا کہ صرف آنکھیں نہیں روئیں، دل روئے، گلیاں روئیں، مسجد، محراب و ممبراور در و دیوار روئے۔
لوگ کہتے ہیں کہ ہر شخص کی جگہ دنیا میں کوئی نہ کوئی لے لیتا ہے، لیکن علامہ صاحب کے جانے سے علاقے بھر میں جو خلا آیا یقیناً وہ کوئی پورا نہ کر سکے گا۔ کیونکہ وہ صرف نماز پڑھانے والے امام نہیں ہیں، وہ دلوں کے علاج کرنے والے طبیب ہیں۔
نماز کے بعد مسجد کے باہر جو حلقے بنتے تھے، وہ بکھر جائیں گے۔
جمعہ کی خطابت کے وہ الفاظ جو دلوں میں اتر جاتے تھے، ان کا سوز کہیں نہ ملے گا۔
عقیدے اور اخلاق کی بات فہم اور محبت سے کرنے والا کوئی نہ رہا۔
وہ ایک شخصیت نہیں تھے، وہ ایک ماحول تھے۔
وہ ایک فرد نہیں تھے، وہ ایک نظامِ تربیت تھے۔
ان کے جانے کے بعد محسوس ہوگاکہ:
’’امامت ایک منصب نہیں، ایک نسبت ہے۔‘‘
وہ گئے نہیں۔۔۔وہ دلوں میں رہ گئے۔
یا اللہ رب العزت! یہی وہ ہستی ہیں جنہوں نے زندگی تیرے دین کے لیے وقف کر رکھی ہے۔
اے پاک پروردگار!
اس عظیم علم و آشتی کے چراغ کو ہمیشہ دین کے خدمت میں استقامت عطا فرما، اور اس چراغ کی روشنی سے اگلے علاقے کو بطریق احسن مستفید ہونے کی توفیق عطا فرما۔۔۔ آمین یارب العالمین۔
اے اللہ!
• علامہ صاحب کے علم میں مزید وسعت دے۔
• علامہ صاحب کی عمر میں برکت دے۔
• علامہ صاحب کے رزق میں حلال و پاکیزہ اضافہ فرما۔
• علامہ صاحب کے دل کو نور اور سکون سے بھر دے۔
اے اللہ!
جس طرح علامہ صاحب نے ہمارے غم میں ساتھ دیا، تو ان کی مشکلوں کو آسانیوں میں بدل دے۔
جس طرح انہوں نے لوگوں کے دل جوڑے، تو ان کے حق میں اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔
آمین یارب العالمین۔

09/11/2025
27/01/2025

سورۃ الکوثر
قاری محمد مسعود نقشبندی
جشنِ انوارِ مدینہ
زیر انتظام: انوارِ مدینہ قاسمیہ تحصیل چڑہوئی

16/11/2024

ذکر الٰہی کی کثرت
Central Group of colleges Central Group of Collages Online Quran Teacher Molana Peer Rahim Uddin Chitrali Quran Classes Online Quran Quran Majeed App Central Group of Colleges Economist Point E Learning Holy Quran Australia Quran Teacher Online Central Group of Colleges Sajid Rajoka InstaDeen

17/10/2024

InstaDeen Central Group of colleges Central Group of Collages Online Quran Teacher Molana Peer Rahim Uddin Chitrali Quran Classes Online Quran Quran Majeed App Central Group of Colleges Economist Point E Learning Holy Quran Australia Quran Teacher Online Central Group of Colleges Sajid Rajoka

16/10/2024

Quran Central Group of Colleges Economist Point Sajid Rajoka InstaDeen Online Quran Teacher Molana Peer Rahim Uddin Chitrali Central Group of colleges Central Group of Collages Quran Classes Online Quran Majeed App E Learning Holy Quran Australia Quran Teacher Online Central Group of Colleges

16/10/2024

Quran Central Group of Colleges Economist Point Sajid Rajoka InstaDeen Online Quran Teacher Molana Peer Rahim Uddin Chitrali Central Group of colleges Central Group of Collages Quran Classes Online Quran Majeed App E Learning Holy Quran Australia Quran Teacher Online Central Group of Colleges

08/08/2024

متقین کی صفات
Central Group of Colleges
Economist Point
Sajid Rajoka
InstaDeen
Quran
https://wa.me/923045676661

07/08/2024

متقین کی صفات
Central Group of Colleges
Sajid Rajoka
Economist Point
InstaDeen
Online Quran Teacher Molana Peer Rahim Uddin Chitrali
https://wa.me/923045676661

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Modal Town
Lahore
54700