University of Child Health Sciences, The Children's Hospital, Lahore

University of Child Health Sciences, The Children's Hospital, Lahore

Share

Institution is focused for medical, nursing and allied health personnel in the field of health.

The Concept of the Children’s Hospital & the institute of Child Health, Lahore was presented in the annual meeting of Pakistan Paediatric Association in 1984, foundation stone was laid down in 1990, OPD Block was operationalized in May, 1995 and emergency services were started in October, 1996. The Children’s Hospital has been providing inpatient services since December 18, 1998. The hospital prov

Photos from University of Child Health Sciences, The Children's Hospital, Lahore's post 20/06/2026

یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں عالمی پلے ڈے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اراکین پنجاب اسمبلی عدنان چھٹہ اور عشرت اشرف، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پرو وائس چانسلر پروفیسر جنید رشید اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے تقریب کے دوران مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور بچوں کی جانب سے تیار کیے گئے تخلیقی اور خوبصورت ماڈلز کو سراہا۔ ننھے طلبہ نے اپنے تیار کردہ ماڈلز اور پراجیکٹس مہمانوں کے سامنے پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور کھیلوں کے ذریعے سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسے پروگرام بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت اور نرسنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور نرسز کی تعداد 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار تک کی جا چکی ہے۔ نرسنگ کالجز کی اپ گریڈیشن، لیبارٹریوں میں جدید آلات کی فراہمی اور بین الاقوامی معیار کی تربیت کے ذریعے نرسنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پروفیشنل نرسز کی دنیا بھر میں مانگ موجود ہے اور لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں نرسنگ یونیورسٹیز کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز کا وقار حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ ہزاروں مریضوں کی خدمت کرنے والے طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال میڈیکل کی 450 نئی نشستوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ضلعی سطح پر خصوصی مراکز کے قیام کے ساتھ نرسز کے لیے اسٹروک مینجمنٹ سمیت خصوصی تربیتی کورسز بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور پیپر لیس نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے نرسنگ سروسز اور مریضوں کی نگہداشت مزید مؤثر ہو گی، جبکہ صحت کے شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں جن سے نرسنگ کالجز، تربیتی مراکز اور ہسپتالوں کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی عدنان چھٹہ نے کہا کہ نرسنگ شعبہ صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور دنیا کا کوئی بھی جدید نظام صحت نرسنگ کے کردار کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ رکن پنجاب اسمبلی عشرت اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمتِ انسانیت میں دین بھی ہے اور دنیا بھی، جبکہ نظام صحت میں نرسنگ شعبے کی اہمیت اور افادیت مسلمہ ہے۔

Photos from University of Child Health Sciences, The Children's Hospital, Lahore's post 19/06/2026

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 16واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے انتظامی، تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر محمد ناصر رانا نے ایجنڈا کے مختلف نکات پیش کیے، جبکہ رکن پنجاب اسمبلی عدنان چھٹہ، رکن پنجاب اسمبلی عشرت اشرف، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر ساجد مقبول، ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم، ڈائریکٹر بجٹ اینڈ فنانس حماد الرب، پرو وائس چانسلر پروفیسر جنید رشید، ایم ڈی پروفیسر ٹیپو سلطان، پرنسپل کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پرنسپل کالج آف نرسنگ، محکمہ خزانہ، محکمہ قانون اور دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، اسلامک ایڈ کے محمود الحسن، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن زاہدہ اظہر، سیف اللہ سنبل اور دیگر ممبران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ سینڈیکیٹ نے 15ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لیا اور یونیورسٹی کی مرکزی عمارت کی تعمیر اور ٹریفک پلان کے حوالے سے آئی ڈیپ حکام سے جاری پیش رفت پر بریفنگ حاصل کی۔ اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ٹریژرر اور دیگر قانونی و انتظامی عہدوں پر تقرریوں اور توسیع کی منظوری دی گئی، جبکہ سیلیکشن بورڈ کے ذریعے یونیورسٹی پوسٹوں پر بھرتیوں، سیپ سافٹ ویئر چارجز کی ری سبمیشن، بجٹ الاٹمنٹ اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ میں نئی اسامیوں کی منظوری بھی دی گئی۔ سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں کالج آف فارمیسی کے قیام، بھرتیوں کے عمل اور مالی وسائل کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی، جبکہ نئے آڈیٹوریم کو پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کے نام سے منسوب کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بنگلہ دیش کے ساتھ پیڈیاٹرک نیورو آنکولوجی ٹریننگ پروگرام، ہسٹوپیتھالوجی میں ایم فل پروگرام کے آغاز، امریکن یونیورسٹی آف بیروت میڈیکل سینٹر کے ساتھ پیڈیاٹرک ہیماٹولوجی و آنکولوجی کلینیکل ٹرائل کے الحاق، پیڈیاٹرک پلاسٹک سرجری میں ایک سالہ فنڈڈ ٹریننگ اور یونیورسٹی مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ مزید برآں چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کے گردوں کی پیوندکاری کے ماڈل کی منظوری دی گئی، جسے جناح ہسپتال لاہور اور برطانیہ کے ٹرانسپلانٹ سرجنز کے تعاون سے چلایا جائے گا۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی استعداد کار میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور آئی ڈیپ کو مرکزی عمارت کی بروقت تکمیل کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پاکستان کی پہلی طبی درسگاہ ہے جو خصوصی طور پر پیڈیاٹرک نرسز تیار کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے مسائل کے حل کے لیے یکساں پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے اور سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی و طبی امور کی بہتری کے لیے طبی جامعات کے سینڈیکیٹ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے ٹیکسوں سے قائم سرکاری ہسپتالوں کو معیاری علاج گاہوں میں تبدیل کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ تمام طبی درسگاہوں کو اعلیٰ معیار کی تحقیق، جدت اور علمی ترقی کے فروغ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Photos from University of Child Health Sciences, The Children's Hospital, Lahore's post 18/06/2026

The Department of Pediatric Surgery, Children’s Hospital Lahore, proudly marked another milestone in surgical education by successfully organizing a Hands-on Workshop on Basic Surgical Skills on 13th June 2026 👶🏼

The workshop commenced with the recitation of the Holy Quran, followed by a warm welcome address for participants from various teaching institutions if Lahore. It was honored by the presence of distinguished guests Prof. Dr. Tahir Sheikh and Prof. Dr. Muhammad Saleem and Vice Chancellor of Children’s Hospital Lahore, Prof. Dr. Masood Sadiq
The academic session began with comprehensive demonstrations and discussions on the fundamentals of basic surgical practice, including:

🔹 Proper techniques of gowning and gloving
🔹 Surgical instrument handling
🔹 Surgical knot-tying techniques
🔹 Basic suturing techniques
🔹 Gastrointestinal anastomosis techniques

Participants were provided ample hands-on training opportunities, to individually practice and refine these essential surgical skills under expert supervision.

A special acknowledgment goes to Prof. Dr. Nabila Talat, the Chief Organizer of the workshop, whose vision, dedication, and leadership were instrumental in the successful planning and ex*****on of this highly beneficial academic activity.

Congratulations to the organizers Prof Fatima Naumeri, Dr Asad Malik and Dr Wajeeh Ur Rehman ,all instructors, and participants for making this workshop a remarkable success and for contributing towards the advancement of surgical education and excellence.

15/06/2026

One conference. Two ways to connect. Join APU 2026,
🏥 Onsite or 💻 Online.

Be part of the conversation shaping pediatric emergency care.

Don’t miss out—register today using the link below:
https://apu2026.uchs.edu.pk/register-now/

15/06/2026

Bringing leading experts and key topics to one stage

Don’t miss out—register today using the link below:

https://lnkd.in/d85c7948

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Ferozepur Road, Nishtar Town
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00