24/05/2025
Assalamoalikum
Dear friends please Follow like and share my page ..This is only online Quran teaching page just for the sake of sawab..... 🙏📚💻👍
Adan Online Quran Academy
I am an international online Quran Teacher.I have an experience of seven years of teaching holy quran
24/05/2025
جب قران کریم کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے لوگوں کو سنایا تو فصاحت و بلاغت کے تاجداروں کی گردنیں جھک گئیں اور زبانیں گونگیں ہو گئیں۔
عاشق مصطفی اعلی حضرت امام احمد،فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔
تیرے آگے یوں ہیں دبے لچے فصحاء عرب کے بڑے بڑے
کوئی جانے منہ میں زباں نہیں، نہیں بلکہ جسم میں جاں نہیں
مورخہ ٢٤ مئی بروز ہفتہ ٢٠٢٥
05/02/2025
حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی ﷲ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا! جس شخص نے قرآن سیکھا اور سیکھایا اور جو کچھ قرآن کریم میں ہے اس پر عمل کیا تو قرآن کریم اس کی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے جائے گا ۔
01/02/2025
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارکِ قرآن ہو کر
قلندر لاہوری
21/01/2025
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ)9(
ترجمہ:
بیشک ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور بیشک ہم خود اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔
اِنَّ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ يَهۡدِىۡ لِلَّتِىۡ هِىَ اَقۡوَمُ)الاسراء:9(
ترجمہ:
بت شک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو بالکل سیدھی ہے۔
20/01/2025
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو قرآن میں مصروفیت کی وجہ سے میرا ذکر نہ کر سکا اور دعا نہ مانگ سکا میں اسے مانگنے والوں سے زیادہ دوں گا،اور اللہ کے کلام کی فضیلت تمام کلاموں پر ایسی ہے جیسے اللہ کی فضیلت اس کی مخلوق پر۔
)جامع الترمذی: 2926،سنن الدارمی :3357(۔
19/01/2025
گر تو می خواہی مسلماں زیستن
نیست ممکن جز بہ قرآں زیستن
اگر تم مسلمان كى زندگی گزارنا چاہتے ہو تو قرآن كريم كو زندگی کا حصہ بنائے بغير ايسا ممكن نہیں۔
شاعر مشرق قلندر لاہوری ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
18/01/2025
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
)إنَّ الذي ليس في جَوْفِهِ شيءٌ من القرآنِ كالبيتِ الخَرِبِ(
بے شک وہ شخص جس کے پیٹ )یعنی دل(میں قرآن مجید سے کوئی چیز نہ ہو وہ ویران گھر کی طرح ہے۔
اخرجہ الترمذی کتاب فضائل القرآن باب 18،الحدیث 2913
17/01/2025
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے کہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سیکھائے۔
17/01/2025
Assalamoalikum
Dear friends please Follow like and share my page ..This is only online Quran teaching page just for the sake of sawab.....
Adan Online Quran Academy
I am an international online Quran Teacher.I have an experience of seven years of teaching holy quran
14/01/2025
Adan online Quran Academy
03071481827