14/06/2024
ترجمہ: ابو ثابت یا ابو سعید یا ابو ولید سَہْل بِنْ حُنَیْف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جو کہ بدری صحابی ہیں ان سے مروی ہے کہ شہنشاہِ خوش خصال، پیکرِ حُسن وجمال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’جو شخص سچے دل سے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے شہادت کا سوال کرے اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے شہداء کے مرتبے پر فائز فرمائے گااگر چہ وہ اپنے بستر پر ہی فوت ہو ۔ ‘‘