26/01/2024
🔴 ماہرین نفسیات کہتے ہیں! 🔴
✍ اگر آپ کسی ہوٹل، ریسٹورنٹ یا عوامی تقریبات میں چائے پیتے ہوئے عام طور پر گھر پر چائے پینے کی نسبت زیادہ چینی اور دودھ ڈالتے ہیں تو آپ کے بدعنوان اور کرپٹ ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
✍ اگر آپ پبلک واش روم میں گھر کی نسبت زیادہ ٹشو پیپر استعمال کرتے ہیں تو آپ کے اندر ایک چور چھپا بیٹھا ہے کہ اگر آپ کو کوئی موقع مل گیا تو آپ ضرور چوری کریں گے۔
✍ اگر آپ انہی جگہوں اور تقریبات میں اپنی پلیٹ میں بھوک اور ضرورت سے زیادہ کھانا محض اس لیے ڈالتے ہیں کہ اس کا بل کسی دوسرے جیب سے جارہا ہے تو آپ فطرتا" لالچی ہیں۔
✍ اگر راہ چلتے وقت سڑک پر ملنے والی چیزوں کو آپ اپنی ملکیت سمجھتے ہیں تو آپ میں چوری چکاری کی خصوصیات بھی موجود ہیں ۔
✍ اگر عام طور پر آپ قطار کو توڑ کر آگے جانے کی کوشش کرتے ہیں تو اگر آپ کوئی طاقت ور عہدہ دیا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے۔
✍ اگر عام طور پر ٹریفک جام میں آپ قطار توڑ کر دوسری گاڑیوں کے اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہیں تو جب آپ کو کبھی سرکاری پیسے کا رکھوالا بنایا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اس میں غبن کے مرتکب ہوں گے، کیونکہ آپ کو قوانین و ضوابط پر عمل سے نفرت ہے۔
✍ اگر ٹریفک ہدایات اور قوانین کو توڑ کر کوئی فخر محسوس کرتا ہے تو ایسا انسان اپنی ذاتی تسکین کے لئے کسی کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے-
✍ اگر آپ اپنے گھر کے گندے پانی کا بہتر انتظام کرنے کی بجائے رخ دوسرے کے گھر کی طرف کر دیتے ہیں تو آپ کو معاشرتی آداب معلوم نہیں۔
✍ اگر آپ گھر اور آفس کی فالتو لائٹس بند کرنے کے عادی نہیں ہیں تو موقع ملنے پر آپ ملکی اور قومی وسائل کو ضائع کرنے کا ارتکاب کریں گے۔
✍ اگر آپ طالب علم ہیں اور امتحان کی تیاری صرف امتحان سر پر آنے پر کرتے ہیں تو آپ کاہل اور کام چور ہیں اور آپ اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین، معاشرہ اور قوم کے بھی دشمن ہیں۔
✍ اگر آپ کا زیادہ وقت کہانیاں پڑھنے، فلمیں اور ڈرامے دیکھنے میں گزرتا ہے تو آپ خیالوں اور خوابوں کی دنیا میں رہنے والے، بےعمل انسان ہیں جو اپنے علاوہ لواحقین اور دوست احباب کا مستقبل بھی برباد کر رہے ہیں۔
✍ اگر آپ حیران ہیں کہ اس پوسٹ کو زیر بحث لانے کی کیا ضرورت ہے تو آپ بد دیانت ہیں، آپ اپنے فائدے کی غرض سے بڑی آسانی سے معاشرے میں خرابیاں پیدا کریں گے۔
🦋 آئیے جہاں بھی ہمیں موقع ملے ہم خود باکردار انسان بننے کی کوشش کریں۔ یہ زندگی عطیہ خداوندی ہے اور قوم کی امانت ہے۔ اس میں خیانت ہرگز نہ کریں...!
🦋 یاد رکھیں کرپشن، بدعنوانی اور ایسی بے شمار برائیوں کے خاتمے کی شروعات خود سے ہوتی ہیں۔ آئیے خود پہل کریں خود کو ان برائیوں سے پاک کرنے کی کوشش و محنت کریں ۔۔۔!
🦋 ایمانداری اور اچھے رویوں کا پیمانہ اپنے لئے، اپنے گھر کے لیے اور عوامی مقامات کے لئے ایک جیسا اور یکساں ہونا چاہئے ۔۔۔! شکریہ