02/01/2025
Aslam o alikum Fazaians,
Hope you are fine. Fill out the form and tell us how was the reunion 28-Dec-24.
Thank you
Fazaia College Lahore
Fill out the form to get updates. Send this form to others via Whatsapp, SMS, or Facebook Messenger. Registration Form For The Reunion. Please provide the following data to get yourself registered.
23/12/2024
Assalam o Alaikum Respected Fazaian Alumni!
Your Contribution Date for Re-Union Grand Get Together has been extended for Two Days. Now you can pay your contribution to join us at till 25-12-2024
07/11/2023
پچیس تیس سال پرانی بات ہے کہ ہم ایک ٹیچر سے میتھس پڑھا کرتے تھے ۔میں نے ایک دفعہ ان سے عرض کی:
’’سر!... اگر مجھے فیس میں کچھ رعایت مل جائے تو میرے لیے بڑی آسانی رہے گی ۔
‘‘انہوں نے کہا :’’چھٹی کے بعد بات کریں گے۔‘‘
چھٹی کے بعد جب ہم بیٹھے تو انہوں نے کہا:
’’ اگر میں ساری فیس ہی معاف کردوں تو؟
‘‘میں نے کہا:’’ سر اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے؟
‘‘انہوں نے کہا:’’لیکن شرط یہ ہے کہ آپ نے پھر اس کو واپس کر نا ہوگا۔‘‘میں نے کہا: ’’کیاواپس کرنا ہو گا؟ ‘‘انہوں نے کہا:’’ آپ نے بھی زندگی میں کسی کو اس طرح پڑھادیناہے۔‘‘میں نے کہا: ’’بالکل ٹھیک ہے ۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور پڑھادوں گا۔‘‘
ہم اس وقت کلاس میں پانچ لڑکے تھے ۔ہمارے استاد کچھ عرصہ زندہ رہے پھر اللہ کو پیارے ہوگئے. جنازے کے وقت میں نے دیکھا تو میرے باقی چار طلبہ ساتھی بھی رورہے تھے اور ہم پانچوں کواسی دِن پتہ لگا کہ فیس ہم میں سے کوئی بھی نہیں دے رہا تھا۔
انسان کی اصل کمائی اس کی ’’یاد ‘‘ ہے جس کے ساتھ وہ دنیا میں زندہ رہتا ہے۔بحیثیت استاد ہمیں یہ نہیں پتا ہوتا کہ چند سال بعد ہماری فزکس اور کیمسٹری کسی کو یاد نہیں رہتی بلکہ وہ رویہ یاد رہتا ہے جو ہم نے کسے کے ساتھ اپنایا ہوتا ہے ۔“
___منقول
سبق : اس واقعے سے ہمیں یہ سبق بھی ملتا ہے کہ ہم بھی ایسا عمل کریں ، کہ جو آگے بھی چلتا رہے ، آپ سب بھی ایسا کیا کریں کہ کسی کے ساتھ کوئی نیکی کریں تو اسکو بھی ترغیب دیں ، اس سے کہیں کہ وہ بھی جب کسی قابل ہو تو ایسے ہی کسی کے ساتھ نیکی کرے اور اس اگلے بندے کو بھی یہ بات کہے کہ وہ بھی آگے ایسے ہی کسی کی مدد کرے ، نیکی ایسے ہی آگے چلتی ہے