23/08/2025
✨ Learn Quran Online with Al Ahsan Quran Academy!✨
📖 From beginner to advanced – we make Quran learning easy, flexible & effective, all from the comfort of your home.
🌍 Available for students worldwide (UK, USA, UAE, Saudi Arabia, Qatar, Australia & more)
📌 Our Courses Include:
✅ Nazra Quran
✅ Noorani & Madni Qaida
✅ Quran with Tajweed
✅ Hifz-ul-Quran (Memorization)
✅ Namaz Course
✅ Six Kalimas & Masnoon Duas
✅ Basic Islamic Knowledge
💡 Why Choose Us?
✔️ Expert & Qualified Teachers
✔️ One-on-One Online Classes
✔️ Flexible Timings for Kids & Adults
✔️ Free Trial Class Available
🌿 Start your Quranic journey today & feel the difference!
📲 WhatsApp us to book your free trial: 0343-4605411
\
26/06/2025
آج ایران سمیت سارے عرب میں یکم محرم الحرام 1447ہجری ہے۔ ہمارے ہاں 29ذوالحجہ ہے اور قوی اُمید ہے کل یکم محرم ہوگی۔
محرم الحرام حُرمت کا مہینہ ہے یعنی معظم معزز اور قابلِ احترام جس میں جنگ و جدل فتنہ و فساد قتل و غارت اور حرام ہیں۔
ہجری کیلنڈر کا پہلا قمری مہینہ احادیث و تاریخ سے شرعی اور تاریخی اعتبار سے بے حد اہمیت کا حامل ہے اور اس مہینہ سےصرف ایک اُمت یا اسلام ہی منسوب نہیں بلکہ باقی اُمتوں اور انبیاء علیہ السلام کے نمایاں واقعات اور اللہ کے فضل و انعام بھی اس مہینہ سے جُڑے ہیں۔۔
چونکہ آخری بڑا واقعہ یومِ عاشورہ واقعہ کربلا ہے تو ہمارے ہاں محرم کی فضیلت و اہمیت اسی واقعہ سے ہی سمجھی جاتی ہے جبکہ رسول ﷺ کی حیاتِ طیبہ میں ہی اس مہینہ اور دس محرم کی فضیلت شرعی طور پہ مسلم ثابت ہے۔
حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
''رمضان المبارک کے بعد اللہ کے مہینے محرم کے روزے سب روزوں سے افضل ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز آدھی رات (یعنی تہجد) کے وقت پڑھی جانے والی نماز ہے۔''(مسلم: کتاب الصیام: باب فضل صوم المحرم)
ایک اور جگہ صحیح مسلم ہی کی دوسری روایت میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا گیا کہ
''فرض نمازوں کے بعد کون سی نما زسب سے افضل ہے اور رمضان المبارک کے بعد کون سے روزے سب سے افضل ہیں؟ تو آپؐ نے وہی جواب دیا جو پہلی حدیث (مسلم؛ ۱۱۶۳) میں مذکور ہے۔''
حضرت علی سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ سے ایک آدمی نے عرض کیا: '' اے اللہ کے رسولؐ! اگر رمضان کے علاوہ کسی مہینے میں، میں روزے رکھنا چاہوں تو آپؐ کس مہینے کے روزے میرے لئے تجویز فرمائیں گے؟ آپؐ نے فرمایا کہ اگر تو رمضان کے علاوہ کسی مہینے میں روزے رکھنا چاہے تو محرم کے مہینے میںروزے رکھنا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔ اس میں ایک دن ایسا ہے کہ جس دن اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی اور ایک قوم کی توبہ (آئندہ بھی) قبول فرمائیں گے۔'' (ترمذی: کتاب الصوم، باب ماجاء فی صوم المحرم ؛ ۷۴۱)
چند نمایاں واقعات۔۔
(1) یوم عاشورہ میں ہی آسمان وزمین، قلم اور حضرت آدم ؑ کو پیدا کیاگیا۔
(2) اسی دن حضرت آدم ؑ کی توبہ قبول ہوئی۔
(3) اسی دن حضرت ادریسؑ کو آسمان پر اٹھایا گیا۔
(4) اس روز حضرت نوحؑ کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہوکر کوہِ جودی پر لنگرانداز ہوئی۔
(5) اسی دن حضرت ابراہیمؑ کو ،،خلیل اللہ“ بنایا گیا اور ان پر آگ گلِ گلزار ہوئی۔
(6) اسی دن حضرت اسماعیلؑ کی پیدائش ہوئی۔
(7)اس روز حضرت یوسفؑ کو قید خانے سے رہائی نصیب ہوئی اور مصر کی حکومت ملی۔
(8) اسی دن حضرت یوسفؑ کی حضرت یعقوب ؑ سے ایک طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی۔
(9) اس دن حضرت موسیٰ ؑ اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم واستبداد سے نجات حاصل ہوئی۔
(10)اسی دن حضرت موسیٰؑ پر توریت نازل ہوئی۔
(11) اس دن حضرت سلیمان ؑ کو بادشاہت واپس ملی۔
(12) اسی دن حضرت ایوب کو سخت بیماری سے شفا نصیب ہوئی۔
(13) اسی دن حضرت یونسؑ چالیس روز مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے بعد نکالے گئے۔
(14) اسی دن حضرت یونسؑ کی قوم کی توبہ قبول ہوئی اور ان کے اوپر سے عذاب ٹلا۔
(15) اسی دن حضرت عیسیٰ ؑ کی پیدائش ہوئی۔
(16) اور اسی دن حضرت عیسیٰ ؑ کو یہودیوں کے شر سے نجات دلاکر آسمان پر اٹھایاگیا۔
(17) اسی دن دنیا میں پہلی بارانِ رحمت نازل ہوئی۔
(18) اسی دن قریش خانہ کعبہ پر نیا غلاف ڈالتے تھے۔
(19) اسی دن حضور اکرم نے حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ سے نکاح فرمایا۔
(20) اسی دن کوفی فریب کاروں نے نواسہ رسول جگر گوشہ بتول ؓ کو میدانِ کربلا میں شہید کیا۔
(21) اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔
(نزہة المجالس ۱/۳۴۷، ۳۴۸)
اسی دن خانہ کعبہ پر نیا غلاف ڈالا جاتا تھا اور قریش اس دن روزہ رکھتے تھے۔ اس دن سے متعلق سیدنا ابراہیمؑ کی تعظیم و توقیر کے نہ صرف قریش بلکہ تمام اہل مکہ قائل تھے۔ر سول اللہ کا بھی یہ دستور رہا ہے کہ قریش ملتِ ابراہیمی کی نسبت سے جو اچھے کام کرتے تھے، ان کاموں میں آپ ان سے اتفاق واشتراک فرماتے تھے، اسی بنا پر حج میں بھی شرکت فرماتے تھے اور اپنے اس اصول کی بنا پر آپ قریش کے ساتھ عاشورہ کا روزہ بھی رکھتے تھے۔ لیکن دوسروں کو اس کا حکم نہیں دیتے تھے۔ پھر جب آپ مدینہ طیبہ تشریف لائے اور یہاں یہود کو بھی آپ نے عاشورہ کا روزہ رکھتے دیکھا اور ان کی یہ روایت پہنچی کہ یہ وہ مبارک تاریخی دن ہے، جس میں حضرت موسیٰ ؑ اور ان کی قوم کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرعون سے نجات عطا فرمائی تھی تو آپؐ نے اس دن کے روزے کا زیادہ اہتمام فرمایا۔
حضرت ابو قتادہؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «وصيام يوم عاشوراء أحتسب علی الله أن يکفر السنة التي قبله» '' مجھے اللہ تعالیٰ سے اُمید ہے کہ یوم عاشورا کا روزہ گذشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔'' (مسلم : کتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلاثۃ ایام؛ ۱۱۶۲)
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ ''قریش کے لوگ دورِ جاہلیت میں عاشوراء کا روزہ رکھا کرتے اور نبی اکرم ﷺ بھی یہ روزہ رکھتے تھے۔ پھر جب آپؐ مدینہ تشریف لے آئے تو تب بھی عاشوراء کا روزہ رکھتے اور صحابہ کرام کو بھی اس دن روزہ رکھنے کا آپؐ نے حکم دے رکھا تھا۔ البتہ جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو عاشوراء کی فرضیت ختم ہوگئی۔ لہٰذا اب جو چاہے یہ روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔'' (بخاری: کتاب الصیام، باب صوم یوم عاشورا ؛۲۰۰۳/ مسلم: کتاب الصیام، باب صوم یوم عاشوراء ؛۱۱۲۵
عبداللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ دورِ جاہلیت میں لوگ یومِ عاشورا کا روزہ رکھا کرتے تھے اور اللہ کے رسولؐ اور مسلمان بھی اس دن روزہ رکھتے۔ پھر جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
«إن عاشوراء يوم من أيام الله فمن شاء صامه ومن شاء ترکه»
''عاشورا اللہ تعالیٰ کے دنوں میں سے ایک (معزز) دن ہے لہٰذا جو اس دن روزہ رکھنا چاہے، وہ روزہ رکھے اور جونہ رکھنا چاہے وہ نہ رکھے۔'' (مسلم:ایضاً؛ ۱۱۲۶)
24/02/2025
🌟 Unlock the beauty of the Quran with Al Ahsan Online Quran Academy! 📚🤲 Our expert-led classes offer a transformative learning experience, combining traditional teachings with modern convenience. 🌐 Dive into interactive sessions from the comfort of your home, fostering a deep connection with the Holy Quran. 🏡✨
Our Courses
1:Nazra Quran
2:Noorani & Madni Qaida
3: Quran with Tajweed
4: Quran Memorization
5:Namaz Course
6:Six Kalimas
7:Masnoon Duas
8:Basic Islamic Knowledge
📌 Join us in this sacred journey! Enroll now and witness the profound impact of learning the Quran with Al Ahsan Online Quran Academy. 🌿
For Joining contact on WhatsApp 03434605411
09/08/2024
🌟 Unlock the beauty of the Quran with Al Ahsan Online Quran Academy! 📚🤲 Our expert-led classes offer a transformative learning experience, combining traditional teachings with modern convenience. 🌐 Dive into interactive sessions from the comfort of your home, fostering a deep connection with the Holy Quran. 🏡✨
Our Courses
1:Nazra Quran
2:Noorani & Madni Qaida
3: Quran with Tajweed
4: Quran Memorization
5:Namaz Course
6:Six Kalimas
7:Masnoon Duas
8:Basic Islamic Knowledge
📌 Join us in this sacred journey! Enroll now and witness the profound impact of learning the Quran with Al Ahsan Online Quran Academy. 🌿
For Joining contact on WhatsApp 03434605411
24/07/2024
Admission Open
Feel Free To Contact
09/07/2024
Admission Open
Feel Free To Contact