03/09/2022
Assalam o alaikum....
By the grace of ALLAH ALMIGHTY, Al-Hadi Foundation High School has shown good result of 10th class just like always..!
The names of the students with marks are:
Bisma Akhtar 1072 A+
Moazma Ramzan 1055 A+
Laiba Fatima 1054 A+
Nida Fatima 1051 A+
Momina Shahzad 1018 A+
Alishba Ibrar 994 A+
Aniqa Murtaza 994 A+
Fatima Rafique 990 A+
Aiman Asif 967 A+
Muqaddas Hussain 946 A+
Mehwish Younas 890 A
Minahil Touheed 872 A
We highly pay tribute to our hardworking students,respectable & affectionate teachers ..!!!
Thanks...!
27/09/2020
Assalam o alaikum....
By the grace of ALLAH ALMIGHTY, Al-Hadi Foundation High School has shown good result of 10th class just like always..!
The names of the students with marks are:
138705 Ayesha Shabbir 1038 A+
Sameera Aslam 1037 A+
Arooj Haider 1031 A+
Hammad Shafique 1028 A+
Habiba Tariq 1016 A+
Malaika Shahid 1002 A+
Aqsa hussain 984 A+
Zainab Safdar 984 A+
Maheen Touheed 975 A+
Javeria Nazir 925 A+
Sana Latif 924 A+
Muqaddas Arif 911 A+
Faiza Naeem 903 A+
We highly pay tribute to our hardworking students,respectable & affectionate teachers ..!!!
Thanks...!
03/06/2020
السلام علیکم
محترم والدین کرونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیشں نظر چھٹیوں کا دورانیہ 15 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے ۔اس اضافی وقت کو بروئے کار لانے اور طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے پڑھائی اور ٹیسٹ کا شیڈول تیار کیا گیا ہے جو طلباء کو مصروف اور نتیجہ خیز رہنے کے ساتھ ساتھ نئ چیزین سیکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ آپ سبھی والدین سے گزارش ہے کہ اس شیڈول کو 15 جون کو سکول آفس سے حاصل کر لیں اور بچوں کا booklet جو دیا گیا تھا واپس جمع کروائیں ۔۔۔
بک لٹ 15، 16 ، اور 17 جون تک لیا جائے گا ۔ شیڈول کے 100 نمبر ہوں گے جنہیں سالانہ امتحان میں شامل کیا جائے گا۔ شیڈول میں حل شدہ سوالات اور ہفتہ وار ٹیسٹ شامل ہوں گے ۔۔۔
لہذا والدین سے گزارش ہے کہ سکول انظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں اور آپ سے التماس ہے کہ طلباء کی ماہانہ فیس بھی ریگولر جمع کروائیں ۔دیگر صورت آپکو ری ایڈمیشن کے مسئلے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔۔۔
اللہ ہم سب کو حفاظت میں رکھے ۔۔۔۔آمین
سکول آفس
داروغہ والا برانچ
(مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں
0321-9460558)
31/03/2020
وزیر کی جان پہ بنی ہوئی تھی، فقیر بات ہی نهیں سُن رہا تھا ، اۤخر طویل مِنت سماجت کے بعد فقیر نے سر اٹھایا ،
ہاں بول کیا کہنا ہے ؟
وزیر نے ہاتھ جوڑے اور بتانا شروع کیا که
ایک مہینہ پہلے ہمارے بادشاہ سلامت نے اچانک دربار میں ایک سوال اچھالا کہ کامیاب کردار کے لئے تربیت زیادہ کارآمد ہے یا ماحول ؟
میرے ایک ہم منصب وزیر نے جھٹ سے کہا کہ عالی جاہ ! تربیت-
جبکہ میں نے عجلت میں کہا جناب ! ماحول ، ماحول تربیت پر فوقیت رکھتا ہے-
بادشاہ سلامت نے ہماری طرف رعونت سے دیکھا اور فرمایا تم دونوں کو اپنا اپنا جواب عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا جو ثابت نہ کر سکا اس کا سر قلم کر دیا جائے گا اور اس کے لئے ہمیں ایک ماہ کی مہلت دے دی-
ہم دونوں اپنے جواب کی عملی تعبیر تلاش کرنے میں لگ گئے ، میں سوچ سوچ کے پاگل ہونے کے قریب تھا مگر کچھ سمجھ میں نهیں آرہا تھا ، کہ 24 دن بعد اچانک میرے ہم منصب وزیر نے میری موت کے پروانے پر گویا دستخط کرتے ہوئے دربار میں اپنے جواب کو عملی طور پر ثابت کرنے کی اجازت چاہی-
اجازت ملنے پر اس نے دربار میں کھڑے ہو کر تالی بجائی تالی بجتے ہی ایک ایسا منظر سامنے آیا کہ بادشاہ سمیت تمام اہلِ دربار کی سانسیں سینہ میں اٹک گئیں، دربار کے ایک دروازے سے 10 بِلیاں منہ میں پلیٹیں لئے جن میں جلتی ہوئی موم بتیاں تھیں ایک قطار میں خراماں خراماں چلتی دربار کے دوسرے دروازے سے نکل گئیں، نہ پلیٹیں گریں اور نہ موم بتیاں بجھیں-
دربار تعریف و توصیف کے نعروں سے گونج اٹھا ، میرے ہم منصب نے بادشاہ کی طرف دیکھا اور بولا ، حضور ! یہ سب تربیت ہی ہے کہ جس نے جانور تک کو اس درجہ نظم و ضبط کا عادی بنادیا-
بادشاہ نے میری جانب دیکھا-
مجھے اپنی موت سامنے نظر آرہی تھی میں دربار سے نکل آیا تبھی ایک شخص نے آپ کا نام لیا کہ میرے مسئلے کا حل آپ کے پاس ہی ہوسکتا ہے میں 2 دن کی مسافت کے بعد یہاں پہنچا ہوں، دی گئی مدت میں سے 4 دن باقی ہیں اب میرا فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے-
فقیر نے سر جھکایا اور آہستہ سے بولا واپس جاو اور بادشاہ سے کہو کہ 30 ویں دن تم بھرے دربار میں ماحول کی افادیت ثابت کرو گے-
مگر میں تو یہ کبھی نہ کر سکوں گا ۔ وزیر نے لا چارگی سے کہا-
اۤخری دن مَیں خود دربار میں آوں گا۔ فقیر نے سر جھکائے ہوئے کہا-
وزیر مایوسی اور پریشانی کی حالت میں واپس دربار چلا آیا-
مقررہ مدت کا اۤخری دن تھا دربار کھچا کھچ بھرا ہوا تھا-
وزیر کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا سب کی نظریں بار بار دروازے کی طرف اٹھتی تھیں کہ اچانک ایک مفلوک الحال سا شخص اپنا مختصر سامان کا تھیلا اٹھائے دربار میں داخل ہوا ، بادشاہ کی طرف دیکھا اور بولا ، وقت کم ہے میں نے واپس جانا ہے اس وزیر سے کہو تربیت کی افادیت کا ثبوت دوبارہ پیش کرے، تھوڑی دیر بعد ہی دوسرے وزیر نے تالی بجائی اور دوبارہ وہی منظر پلٹا ، دربار کے دروازہ سے 10 بلیاں اسی کیفیت میں چلتی ہوئی سامنے والے دروازے کی طرف بڑھنے لگیں ، سارا مجمع سانس روکے یہ منظر دیکھ رہا تھا وزیر نے امید بھری نگاہوں سے فقیر کی طرف دیکھا ، جب بلیاں عین دربار کے درمیان پہنچیں تو فقیر آگے بڑھا اور ان کے درمیان جا کے اپنا تھیلا اُلٹ دیا ، تھیلے میں سے موٹے تازے چوہے نکلے اور دربار میں ادھر اُدھر بھاگنے لگے، بلیوں کی نظر جیسے ہی چوہوں پر پڑی انہوں نے منہ کھول دیئے پلیٹیں اور موم بتیاں دربار میں بکھر گئیں، ہر طرف بھگدڑ مچ گئی بلیاں چوہوں کے پیچھے لوگوں کی جھولیوں میں گھسنے لگیں، لوگ کرسیوں پر اچھلنے لگے دربار کا سارا نظام درہم برہم ہوگیا-
فقیر نے بادشاہ کی طرف دیکھا بولا آپ کسی جنس کی جیسی بھی اچھی تربیت کر لیں اگر اس کے ساتھ اسے اچھا ماحول فراہم نہیں کریں گے تو تربیت کہیں نہ کہیں اپنا اثر کھو دے گی-
کامیاب کردار کے لئے تربیت کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول بے حد ضروری ہے-
اس سے پہلے کہ بادشاہ اسے روکتا فقیر دربار کے دروازے سے نکل گیا تھا۔
ہمارے ہاں ساری ذمے داری استاد کی تربیت پر ڈال دی جاتی ہے گھر وں کا کیا ماحول ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔۔۔
14/12/2019
Al-Hadians Annual trip at Changa Manga
10/09/2019
*ایک عربی پوسٹ کا اردو ترجمہ*
🌹آپ کا بیٹا جب اسکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو عدد رکھیں اور اس سے کہیں : ایک تمہارے لیے ہے اور دوسرا تمہارے سب سے محبوب دوست کے لیے.
اس طرح آپ کا بچہ محبت اور احسان کا سبق سیکھے گا.
🌹بچے کے بیگ میں قلم ایک سے زائد رکھیں اور اس سے کہیں : اگر کوئی اسٹوڈنٹ اپنا قلم بھول جائے تو آپ مدد کے طور پر یہ قلم اس کو دے دینا.
اس طرح آپ کا بچہ اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ سیکھے گا.
🌹جب بچہ گھر واپس آئے تو اسے بتائیں کہ اس کے آنے سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے.
اس طرح اسے اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا.
🌹جب وہ گھر لوٹے تو اس سے پوچھیں : آج آپ نے سب سے اچھا کام کیا کیا ہے ؟
اس طرح اسے اچھے برے کی تمیز ہوگی اور اگلی بار وہ آپ کے بغیر پوچھے آپ کو بتائے گا.
*تربیت ایک سادہ اور آسان سا فن ہے، زبان سے لمبی چوڑی تقریر کرنے کا نام تربیت نہیں ہے.*
19/08/2019
Assalam o alaikum....
By the grace of ALLAH ALMIGHTY, Al-Hadi Foundation High School has shown superb result of 9th class just like always..!
The names of the students with marks & roll # are:
443744 Maria Farooq 487 A+
443914 Ayesha Shabbir 473A+
442626 Arooj Fatima 468A+
442537 Malaika Shahid 466A+
543167 Hammad Ahmad 465A+
442728 Sameera Aslam 465 A+
444107 Habiba Tariq 458 A+
444033 Aqsa Hussain 448 A+
442933 Maheen Toheed 445 A
443644 Zainab Safdar 443 A
544053 M. Sarmad Khan 441 A
543747 Hamza Ahmad 425 A
542967 M.Zunair Altar 420 A
443167 Muqadas Arif 417 A
442799 Iqra Tahir 412 A
443972 Faiza Naeem 407 A
443570 Muqaddas ilyas 407 A
442666 Tooba Rehman 404 A
545015 M.Hassan Khan 404 A
We highly pay tribute to our hardworking students,respectable & affectionate teachers ..!!!
Thanks...!
15/07/2019
Assalam o alaikum....
By the grace of ALLAH ALMIGHTY, Al-Hadi Foundation High School has shown good result of 10th class just like always..!
The names of the students with roll number and marks are:
212837 M. Arslan 1064 A+
134453 kinza Arif 1011 A+
212039 Hammad Ali 934 A+
211926 Zeeshan Ahmad 927 A+
134285 Laiba Tariq 881A+
212781 Hassan Nadeem 857 A
213187 Talha Bin Shahid 826 A
134332 Jweria Zia 820 A
133660 Areeba Rafique 820 A
212370 Arsal 813 A
We highly pay tribute to our hardworking students,respectable & affectionate teachers ..!!!
Thanks...!
06/01/2019
اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے
اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی
کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں؟
سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں؟ سب نے کہا بہت برے
پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے
ٹیچر پھر ہنس دیئے
صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے؟
سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں؟
ٹیچر نے کہا 👈 ادب،👉
مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری
استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ہے میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا
انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی
یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا
اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آوٹ کرو
جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے
اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو رکھے
آمین ثم آمین