Physics At LUMS

Physics At LUMS

Share

The Physicists of LUMS. (Unofficial page of LUMS Physics department).

07/10/2025

طبیعات (فزکس) کا نوبل انعام سنہ 2025۔۔۔۔۔

آج طبیعات کے نوبل انعام سنہ 2025 (Nobel Prize in Physics 2025) کا اعلان ہوا تو بہت سی خبریں اسے ’’کوانٹم سرنگ ٹنلنگ‘‘ (quantum tunneling) اور ’’توانائی کی مقدار بندی‘‘ (energy quantization) کی پہلی تجرباتی تصدیق کہہ کر اچھال رہے ہیں۔ حالانکہ نہ ٹنلنگ کوئی نئی چیز ہے نہ ہی مقدار بندی کوئی نئی دریافت ہے۔ مقدار بندی کا تصور پہلی بار میکس پلانک (Max Planck) نے 1900 میں بلیک باڈی سپیکٹرم (Black body spectrum) کو بیان کرتے وقت دیا۔ آئن سٹائن (Einstein) نے فوٹون کے ذریعے اسے روزمرّہ روشنی کی فہم میں بدلا، اور نیلز بوہر (Bohr) نے ایٹم کے مدار کی سطحوں کو متعین کر کے اس کی ایک نئی جہت متعارف کرائی۔ بعد میں برائن جوزفسن (Brian Josephson) آئے جو اُس وقت کیمبرج یونیورسٹی (Cambridge University) کے نوجوان طالبِ علم تھے اور فِلِپ اینڈرسن (Phillip Anderson) کے کیمبرج یونیورسٹی میں بطور وزٹنگ پروفیسر (Visiting Professor) سمر لیکچرز کے دوران باقاعدگی سے بیٹھتے تھے اور اس دوران اس تحقیقی میدان سے متاثر ہوئے۔ جوزفسن نے یہ تصور دیا کہ دو مافوقِ موصل (superconductors) کے بیچ باریک رکاوٹ (Insulator) پرایک جنکشن بنتا ہے جو اب جوزفسن جنکشن (Josephson Junction) کہلاتا ہے اور جس میں برقی رو (current) بغیر وولٹیج کے بہہ سکتی ہے۔اس تصور کو ان کے نام کے ساتھ منسوب کر کے آج کل کی کتابوں میں جوزفسن اثر (Josephson effect) کہا جاتا ہے، جس پر انہیں 1973 میں نوبل ملا۔ ان مافوقِ موصلوں میں الیکٹران خاص جوڑے بنا کر چلتے ہیں جنہیں کوپر پیئرز (Cooper pairs) کہا جاتا ہے۔ یہ تصور لیون کوپر (Leon Cooper) کے نام سے منسوب ہے، اور انہی کے ساتھ جان بارڈین ( John Bardeen) اور شریفر (Schrieffer) نے بی سی ایس نظریہ (BCS theory) قائم کیا جس پر انہیں بھی نوبل انعام ملا۔
اصل تازہ کارنامہ جس کی روح کو آج کے نوبل میں سراہا جا رہا ہے وہ جان کلارک (John Clarke) اور ان کے پوسٹ ڈاکٹریٹ میشیل ڈیفوریٹ (Michel Devoret) اور پی ایچ ڈی طالب علم جان مارٹینس (John Martinis) کے 1985 کے تجربات ہیں، جن میں دکھایا گیا کہ کوانٹم قوانین صرف ذرات تک محدود نہیں ہیں بلکہ ایک پورا برقی سرکٹ بھی میکروسکوپک کوانٹم سرنگ (Macroscopic Quantum Tunneling) کا عمل دکھا سکتا ہے۔ اس آلے کا کلیدی عنصر فیز (phase) ہے۔ جیسے میں اور آپ اپنے گھروں میں رہائش پذیر ہیں ایسے ہی یہ فیز (phase) ایک دائرے (circle) کے اندر رہتا ہے۔ فیز کو اردو میں عرفِ عام میں زاویہ (angle) بھی کہا جاتا ہے۔ انتہائی کم درجہ حرارت پر، جب حرارت فریکوینسی سے انتہائی کم ہو (T≪ ω) تو وہاں حرارت کا اثر کافی حد تک کم ہو جاتا ہے مگر ٹنلنگ کے امکانات پھر بھی موجود رہتے ہیں اور ایسی صورت میں اس ٹنلنگ کا منبع نہ گرمی ہے نہ بیرونی شور، بلکہ فطرت کے اپنے بنیادی ارتعاشات یعنی کوانٹم شور کی حد (quantum noise limit)ہیں۔
اس کو ایک انسانی مثال کے ذریعے سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ تصور کریں کہ ایک بھیڑ بھاڑ والا کمرہ ہے جہاں سب کے بولنے کی گہماگہمی حرارتی شور (thermal noise) کی طرح ہے۔ اگر درجہ حرارت بڑھے تو شور بھی بڑھے گا۔ لیکن اگر سب یکایک خاموش ہو جائیں تو بھی ایک ہلکی گونج رہتی ہے، جیسے ہوا خود سرگوشی کر رہی ہو۔ یہی کوانٹم شور (quantum noise) ہے۔ کوئی آلہ بند ہو، کمرہ ٹھنڈا ہو، تب بھی کائنات کی سانس باقی رہتی ہے۔ اسی کو طبیعیات میں اصولِ ارتعاش و زوال (Fluctuation–Dissipation Theorem) کہا جاتا ہے جو فزکس کی میدان تھرموڈائینامکس (Thermodynamics) کے اندر ایک اہم موضوع ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جہاں توانائی کے ضائع ہونے (dissipation) کی گنجائش ہے وہاں خودبخود ارتعاش (fluctuation) بھی جنم لیتے ہیں۔ یعنی اگر نظام توانائی خارج کر سکتا ہے تو وہ کبھی مکمل خاموش نہیں رہتا، تھوڑا بہت شور اس کی جبلّت ہے۔ یہی بنیادی شور جوزفسن جنکشن میں فیز کے ’’ذرّے‘‘ کو توانائی کی دیوار کے پار پہنچا دیتا ہے۔
کلارک کے دھارے کی دوسری شہہ رگ اطلاق (applications) پہلو ہے۔ سکویڈ SQUID (SQUID: Superconducting Quantum Interference Device) کا دل جوزفسن جنکشن ہوتا ہےجو غیر معمولی مقناطیسی میدان (magnetic field) کو سینس کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ SQUID کی مدد سے نینو سے لے کر مائیکرو اسکیل تک کے انتہائی باریک مقناطیسی سگنلز ناپے جا سکتے ہیں۔ کلارک اور رفقا نے مائیکرو اسٹرپ سکوئیڈ ایمپلیفائر (Microstrip SQUID Amplifier, MSA) بنا کر ریڈیو فریکوئنسی (GHz) پر تقریباً 30 dB تک کے کم شور اضافہ (low-noise gain) دکھائے جو ملی کیلون درجہ حرارت پر کوانٹم شور کی حد کے قریب جا پہنچتے ہیں۔ اسی تحقیق کی ایک نہایت دلکش شاخ لو فیلڈ ایم آر آئی (low-field MRI) اور این ایم آر (NMR: Nuclear Magnetic Resonance) ہے۔SQUID سے انتہائی کم مقناطیسی میدانوں حتیٰ کہ تقریباً 0.132 mT پر بھی اعلیٰ درجے کے سگنل ناپے گئے جو روایتی اسپتالوں کی MRI کے ٹیسلا (Tesla) پیمانے سے چار گنا (four orders of magnitude) کم ہیں۔ اتنے کم میدانوں پر بعض بافتوں (tissues) کے فرق نمایاں طور پر نظر آتے ہیں، اس لیے ایم آر آئی اور این ایم آر میں SQUID کی افادیت غیر معمولی ہے۔ اور عین اسی کم شور (non-dissipative, dispersive readout) کے باعث کوانٹم کمپیوٹرز (quantum computers) میں کیوبٹ (qubit) کی حالت پڑھنا ممکن ہوپاتا ہے۔پڑھنا بھی ایسا جو Qubit کی حالت کو بگاڑے بغیر اس کی معلومات فراہم کرے۔
یوں سمجھ لیجیے کہ پلانک، آئن سٹائن اور بوہر نے توانائی کی مقدار بندی (energy quantuzation) کو سولر سپیکٹرم (Solar soectrum) سے لے کر ایٹم جیسے چھوٹے ذرے پر اطلق کر کے دکھایا۔ جوزفسن نے دکھایا کہ مافوقِ موصل کی دنیا میں لاکھوں اربوں الیکٹران کوپر پیئرز (Cooper pairs) کی صورت میں ایک واحد کوانٹم آواز اختیار کر سکتے ہیں اور کلارک نے ثابت کیا کہ یہی آواز اصولِ ارتعاش و زوال کے عین مطابق ایک پورے سرکٹ میں خاموشی کے اندر بھی سنائی دیتی ہے۔ یہی وہ لطیف مقام ہے جہاں ’’سرنگ/ٹنلنگ‘‘ یا ’’مقدار بندی‘‘ کا قصہ نہیں دہرایا جا رہا، بلکہ یہ بتایا جا رہا ہے کہ کوانٹم صرف چھوٹے کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ شور کی آخری سرحد پر کھڑا، بڑے نظاموں میں بھی پوری آب و تاب سے سانس لیتا ہے چاہے وہ کم میدان ایم آر آئی اور این ایم آر ہوں، یا کیوبٹ کے نازک دل کی دھڑکن۔

محمد نعمان کاکاخیل

19/08/2025

We are delighted to announce that Dr. Muhammad Sabieh Anwar, Professor of Physics and former Dean of the Syed Babar Ali School of Science and Engineering at LUMS, has been awarded the Tamgha-i-Imtiaz.

Dr. Anwar was instrumental in establishing the School of Science and Engineering and its Physics programme, including the widely replicated PhysLab instructional laboratories. His entrepreneurial spirit also led to the co-founding of Qosain Scientific and the launch of Astrolab, an astronomy laboratory for the developing world. A recipient of the TWAS Medal in Physics (2008) and the National Innovation Prize (2015), Dr. Anwar's contributions continue to shape scientific advancement and education particularly through the Khwarizmi Science Society and its flagship Lahore Science Mela.

We congratulate Dr. Anwar on this well-deserved national honour!

Photos from Physics At LUMS's post 17/04/2025

Sample paper and syllabus for MS and PhD physics test

Photos from Physics At LUMS's post 25/12/2024


‎گوالمنڈی اور ملحقہ علاقے صرف کھانے پینے کے لیے ہی مشہور نہیں، آپ شاید جانتے ہوں گے کہ یہاں برکت علی اسلامیہ ہال کے نام سے ایک تاریخی عمارت بھی موجود ہے۔ یہاں تحریکِ پاکستان سے وابستہ بہت سے تاریخی کرداروں نے بےشمار اثر انگیز تقاریر کیں جنہوں نے تحریکِ پاکستان کا رخ پلٹ دیا اور ابنائے ملت میں نیا ولولہ بیدار کر دیا۔

‎اس بار اتوار 29 دسمبر کو اسی ہال میں کوانٹم دنیا یعنی سائنس کے موضوعات پر سَیرِ حاصِل گفتگو ہو گی اور دنیا بھر میں جانے مانے پاکستانی ماہر طبیعیات، سائنسدان اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر سہیل زبیری ہمارے ساتھ موجود ہوں گے جو کوانٹم دنیا اور اسکے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے۔

‎وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔


From echoing with the voices of public and political gatherings in the 20th century to resonating with the spirit of knowledge today, the historic Barkat Ali Islamia Hall is set to host a Public Lecture on the “Mysteries of the Quantum World.”

Organized by the Khwarizmi Science Society (KSS), Pakistan, in collaboration with the Walled City Lahore Authority (WCLA), this event will feature Prof. Dr. M. Suhail Zubairy, University Distinguished Professor and Munnerlyn-Heep Chair in Quantum Optics at Texas A&M University.

Date: 29th December, 2024 (Sunday)
Time: 11:00 AM - 12:00 PM
Venue: Barkat Ali Islamia Hall, Gawalmandi, Lahore

Free Registration:
khwarizmi.org/upcoming-events/publiclecture-quantum/






Walled City Lahore Authority والڈ سٹی لاہور اتھارٹی

22/10/2024

Quantum Algorithms Masterclass at Syed Babar Ali School of Science and Engineering at LUMS

Elevate your quantum expertise with guidance from the giants in the field!

Quantum Computing Mastery Awaits! SBASSE LUMS presents Quantum Algorithms Masterclass (Nov 22-24, 2024). Register now!

Deadline: November 7th, 2024—apply now!
Details: https://sbasse.lums.edu.pk/quantum-masterclass-2024

21/10/2024

You are cordially invited to attend the Physics Seminar on Quantum Information Processing through Entanglement.

Venue: Department of Physics, QAU Islamabad

20/10/2024

شنگھائی یونیورسٹی میں چینی محققین نے، وانگ چاو کی قیادت میں، D-Wave کوانٹم کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے انکرپشن الگورتھم پر کوانٹم حملے کو کامیابی سے انجام دے کر ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پیش رفت خاص طور پر بینکنگ اور فوج جیسے شعبوں کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں۔ https://thequantuminsider.com/2024/10/11/chinese-scientists-report-using-quantum-computer-to-hack-military-grade-encryption/ http://cjc.ict.ac.cn/online/onlinepaper/wc-202458160402.pdf

cjc.ict.ac.cn

Photos from Physics At LUMS's post 08/10/2024

The 2024 Nobel Prize in Physics has been awarded to John Hopfield and Geoffrey Hinton for their pioneering work on artificial neural networks, a fundamental concept in machine learning.

John Hopfield's Contributions:

1. Hopfield networks: Introduced a recurrent neural network model that enabled associative memory and pattern recognition.
2. Energy-based models: Developed the concept of energy-based models, laying the foundation for modern neural networks.

Geoffrey Hinton's Contributions:

1. Backpropagation: Popularized the backpropagation algorithm for training neural networks.
2. Deep learning: Contributed to the development of deep learning architectures, including multilayer perceptrons and convolutional neural networks.
3. Restricted Boltzmann Machines (RBMs): Introduced RBMs, a type of neural network that facilitated unsupervised learning.

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


LUMS LAHORE
Lahore