24/09/2026
غُنّہ: تلاوت کی خوبصورتی کا ایک اہم راز
قرآن پڑھتے ہوئے بعض حروف کی آواز ناک کے راستے سے بھی ادا ہوتی ہے، اسے غُنّہ کہتے ہیں۔
یہ صرف آواز کو خوبصورت بنانے کے لیے نہیں بلکہ تجوید کا ایک اہم حصہ ہے۔
خاص طور پر نّ اور مّ میں غُنّہ کی ادائیگی واضح طور پر محسوس ہوتی ہے۔
اکثر ہم تلاوت کرتے ہوئے الفاظ تو درست پڑھ لیتے ہیں لیکن آواز کی یہ باریکیاں نظر انداز کر دیتے ہیں۔
تجوید ہمیں قرآن کو صرف پڑھنا نہیں، درست انداز سے پڑھنا سکھاتی ہے۔
اگر آپ بھی اپنی تلاوت میں ایسی چھوٹی مگر اہم غلطیوں کو درست کرنا چاہتی ہیں، تو باقاعدہ تجوید سیکھنا شروع کریں۔
آپ کو اپنی تلاوت میں سب سے زیادہ کس چیز کو درست کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے؟ کمنٹ میں بتائیں۔