04/06/2026
الحمدللہ، ماشاء اللہ، ماشاء اللہ
آج ایک بچی آفس مینجمنٹ کورس میں داخلہ لینے کے لیے آئیں تو انہوں نے ایک بہت خوشی کی خبر سنائی کہ ان کی ایک کزن جنہوں نے گذشتہ سال ہمارے ادارے سے کمپیوٹر کورس مکمل کیا تھا، الحمدللہ انہیں تقریباً ایک ہفتہ پہلے ایک بہت اچھی کمپیوٹر سے متعلق جاب مل گئی ہے۔
اس جاب کی ابتدائی سیلری تقریباً 45,000 روپے ہے، جبکہ انہوں نے ہمارے ادارے سے جو کورس کیا تھا اس کی کل فیس صرف 12,000 روپے (تین ماہ کا کورس) تھی۔
یہ ہمارے لیے باعثِ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ ایک طرف طلبہ کم خرچ میں ہنر سیکھ رہے ہیں اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ انہیں حلال اور باعزت روزگار عطا فرما رہا ہے۔
حقیقت یہی ہے کہ ہنر ایک ایسی دولت ہے جس پر خرچ کم آتا ہے لیکن اس کا فائدہ کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اس میں اساتذہ کی محنت، طلبہ کی کوشش اور والدین کی دعائیں شامل ہوتی ہیں، اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کا بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے۔
الحمدللہ ہمارے ادارے سے اب تک کئی طلبہ مختلف کورسز کرنے کے بعد حلال اور باعزت روزگار حاصل کر چکے ہیں اور کامیاب زندگی کی طرف گامزن ہیں۔
التدریس علم و ہنر سنٹر گھوئینکی سیالکوٹ
مفتی عبدالحفیظ
03006111021