شدّت پسند مُلّاؤں کی وجہ سے فرقہ واریت پر مبنی موجودہ مسلکی نظام سیکولرازم کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہو رہاہے ہم آنے والی نسلوں کو الحاد کے غلبے سے نہیں بچا پائیں گے لہذا ڈالر خور مُلاں کو لگام دو
Sociological Forum Pakistan
Pakistani Sociologists are here to highlight & to solve social problems of Pakistan.We are working for Most Developed& Most Peaceful Pakistan.Love Pakistan
یاد رکھیں...!
معمولی نوعیت کے مقدمات (کرایہ داری، ڈینگی،ٹریفک، جوا، بجلی چوری وغیرہ) جو زیادہ تر بیگناہوں پر پولیس یا دیگر محکمے اپنی کارکردگی دکھانے اور خانہ پُری کے لیے کرتے ہے۔ روز مرہ پریکٹس میں ہم بطور وکیل دیکھتے ہیں ایسی ایف آئی آرز کے بعد پولیس خرچہ کا مطالبہ کرتی ہے کہ اتنے پیسے دے دیں اور آپ کا معاملہ ختم کروا دیتے ہیں اور پیسے دینے کے بعد قانونی پیچیدگیوں سے لاعلم بیچارہ عام شہری یہ سمجھتا ہے کہ مسئلہ ختم ہو گیا ہے
درحقیقت ہوتا یوں ہے کہ پولیس ایسے ملزمان سے کورٹ میں اقبالِ جرم (Confession) کروا لیتی ہے اور کورٹ ملزم کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتی ہے اور جرمانہ ادا کرنے کا مطلب ہے کہ ایک عام بے گناہ انسان قانون کی نظر میں زندگی بھر کے لیے مجرم بن جاتا ہے بعد ازاں اس کا نام سی آر او میں ہمیشہ کے لیے ڈال دیا جاتا ہے اور نہیں ڈیلیٹ ہو سکتا۔ پھر دوران ہوائی سفر، سرکاری ملازمت ،پولیس چیک پوسٹوں، پولیس ناکوں، کریکٹر سرٹیفکیٹ وغیرہ وغیرہ کے لیے جہاں بھی آپ کا شناختی کارڈ نمبر درج کیا جائے گا ساتھ سزا یافتہ مجرم (Convicted) لکھا جائے گا
لہذا بہت ضروری ہے کہ معمولی سے معمولی مقدمےکو بھی کنٹیسٹ کیا جائے اور خود کو عدالت میں بے گناہ ثابت کیا جائے
یاد رکھیں ایک باشعور شہری اپنے حقوق سے آگاہ ہوتا ہے
(ادریس مہدی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، 1۔فین روڈ نزد لاہور ہائی کورٹ، لاہور )
یاد رکھیں...!
ایف آئی آر کے بعد ملزم کی ضمانت ہو جانے سے کیس ختم نہیں ہوتا بلکہ ٹرائل کورٹ نے سزا یا بری کرنے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے جس کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ ٹرائل ملزم اور مدعی دونوں کے لیے بہت اہم ہے
عام طور پر ضمانت حاصل کرنے کے بعد ملزمان ٹرائل کورٹ سے رجوع نہیں کرتے جس کی وجہ سے وہ عدالتی مفرور یا اشتہاری قرار دے دیے جاتے ہیں جس کا نتیجہ پھر سے گرفتاری یا دیگر کئی مسائل کی صورت میں نکلتا ہے۔
اگر آپ مدعی ہیں اور ملزم کو سزا دلوانا چاہتے ہیں تو بعد از ضمانت ملزم عدالت سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے بصورت دیگر آپ کے ملزم بری ہو سکتے ہیں
یاد رکھیں ایک باشعور شہری اپنے حقوق سے آگاہ ہوتا ہے
( ادریس مہدی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، 1۔فین روڈ نزد لاہور ہائی کورٹ، لاہور )
بنیادی آئینی حقوق سے محروم اور وطنِ عزیز پاکستان پر مسلّط اشرافیہ کی عیاشی کے خرچے اپنی جیب سے ادا کرنے والی پاکستانی قوم کو عید مبارک ہو۔
آئیں یومِ پاکستان پر یہ عہد کریں
غیرملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے اور صرف میڈ اِن پاکستان خریدیں گے
🇵🇰🇵🇰
17/12/2023
Share for Awareness & Public Interest
شکریہ فلسطین.....
تُو نے ہمیں مزید سمجھا دیا کہ کربلا کن حالات میں وقوع پذیر ہوئی تھی۔۔۔۔ اور تُو نے ایک مرتبہ پھر ہمیں وقت کے شامیوں اور کوفیوں کا تعارف کروا دیا ہے
حضرات ایک ضروری اعلان سنیۓ
40 اسلامی ممالک کی افواج (سعودی اتحاد) اور او آئی سی کی لاشیں فلسطین کی ایک تباہ شدہ بلڈنگ کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ برائے مہربانی نکالنے میں مدد کریں
کمزور حافظہ قوم کیلئے
"ریکوڈک" بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے میں ایران و افغانستان کی سرحدوں سے نزدیک ایک علاقہ ہے جہاں دنیا کے عظیم ترین سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں
"ریکوڈیک" ریت سے بھرے پہاڑ اور ٹیلوں کے 70 مربع کلومیٹر علاقے میں 12 ملین ٹن تانبے اور 21 ملین اونس سونے کے ذخائر موجود ہیں اور ان معدنیات کو غیر ملکی کمپنیاں جہازوں میں بھر کر لے جا رہی ہیں
ریکوڈیک سے نکلنے والے دنیا کے مہنگے ترین سونے اور تانبے کا حساب کتاب سٹیٹ بینک آف پاکستان کو نہیں دیا جاتا یہ ڈائریکٹ باہر بھیج دیا جاتا ہے
ایف بی آر نے 2041 ارب روپے جمع کر لئےجو کہ ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ ہیں۔ یہ پاکستان کی غریب عوام کا خون نچوڑا گیا ہے اس زائد رقم (63 ارب) سے اشیاء خورد نوش کی قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں لیکن یہ نہیں کریں گے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Website
Address
Lahore