04/06/2026
بصیرت کورس کا تعارف:
کووڈ 19 کے بعد سے ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، آن لائن لرننگ اور نئی مہارتوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت نے تعلیم کے روایتی تصورات کو چیلنج کرنا شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف، سکولوں کو ایسے مسائل کا سامنا ہے جو چند سال پہلے اتنے نمایاں نہیں تھے؛ مثلاً طلبہ کی کم ہوتی دلچسپی، بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اخراجات، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، محدود تعلیمی ایام، اور والدین کی یہ بڑھتی ہوئی توقع کہ تعلیم بچوں کی زندگی میں حقیقی اور قابلِ پیمائش تبدیلی پیدا کرے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بیشتر سکول آج بھی نوآبادیاتی دور کے قائم ایک ایسے تعلیمی ماڈل پر چل رہے ہیں جس کا مقصد ایک خاص ڈسپلن اور ضرورت کے تحت افراد کی تیاری تھا۔ مقررہ اوقات، عمر کی بنیاد پر جماعتیں، یکساں نصاب، رٹے پر مبنی تدریس اور امتحان مرکوز نظام ایک طویل عرصے تک مؤثر رہے، لیکن آج کے دور میں یہ سوال پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ سامنے آ رہا ہے کہ کیا یہی نظام تعلیم مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے؟
آج کے طلبہ معلومات کی کمی کا نہیں بلکہ معلومات کے ہجوم کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ ایک ایسی دنیا میں پروان چڑھ رہے ہیں جہاں علم چند سیکنڈ میں دستیاب ہے، جہاں مصنوعی ذہانت چند لمحوں میں پیچیدہ سوالات کے جوابات دے سکتی ہے اور جہاں کامیابی کا انحصار صرف معلومات یاد رکھنے پر نہیں بلکہ تخلیقی سوچ critical thinking، مسئلہ حل کرنےproblem solving، رابطے کی صلاحیتوں communication skills، جدت innovationاور مسلسل سیکھنے کی صلاحیت continuous learning پر ہے۔
ایسے ماحول میں سکولوں کو صرف نصاب مکمل کرنے والے اداروں کے بجائے ایسے مراکزِ تعلم بننا ہوگا جو طلبہ کو زندگی، مستقبل اور غیر یقینی حالات کے لیے تیار کریں۔ عمل پاکستان کا BASEIRAT کورس اسی ضرورت کے پیشِ نظر تیار کیا گیا ہے۔ کورس کو دانستہ طور پر بصیرت کاعنوان دیا گیا ہے جبکہ انگریزی میں اسے ایک مخفف کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جس کا مطب ہے: Building Advanced School Excellence in Education through Innovation, Reform, Acceleration and Technology
یہ کورس سکول پرنسپلز، وائس پرنسپلز، اکیڈمک لیڈرز اور سکول لیڈرشپ ٹیموں کو مستقبل کے تعلیمی رجحانات، جدید سکول ماڈلز، سمارٹ کلاس رومز، میکرز ایجوکیشن، مصنوعی ذہانت، ہائبرڈ لرننگ، اور لچکدار تعلیمی نظاموں سے روشناس کرواتا ہے۔ کورس کا مقصد صرف نظریاتی آگاہی فراہم کرنا نہیں بلکہ شرکاء کو ایسے عملی خیالات، حکمتِ عملیاں اور منصوبہ بندی کے ٹولز فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ اپنے سکولوں کو زیادہ مؤثر، بامقصد، جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ بنا سکیں۔
BASEIRAT دراصل ایک دعوتِ فکر ہے—ایک موقع کہ ہم رک کر یہ سوال پوچھیں کہ اگر ہم آج ایک نیا سکول قائم کرتے، تو کیا وہ موجودہ سکول جیسا ہوتا؟ اگر جواب "نہیں" ہے، تو پھر وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے سکولوں کو صرف چلانے کے بجائے ان کی ازسرِ نو تشکیل (Reinvention) کے بارے میں سوچیں۔ کیونکہ مستقبل ان اداروں کا ہے جو تبدیلی کا انتظار نہیں کرتے بلکہ خود تبدیلی کی قیادت کرتے ہیں۔
کورس کا فارمیٹ:
• کورس کو 6 ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے مطابق 6 آن لائن سیشنز ہوں گے ۔ یہ سیشنز 14 جون بروز اتوار سے آئندہ 6 ہفتوں تک ہر اتوار دوپہر 2 تا 4 بجے سہ پہر منعقد ہوں گے۔ ان شاءاللہ
• ہر آن لائن سیشن کے بعد اس کی پاورپوائنٹ پریزینٹیشن ، اس میں سکھائے گئے ٹولز یا فارمیٹس کی سافٹ فارم اور پی ڈی ایف فارم میں مزید ریسورس بکس یا مینولز بھی شیئر کیے جائیں گے۔
• کورس کے شرکاء کے لیے ایک واٹس ایپ ڈسکشن گروپ بھی بنایا جائے گا جس میں شرکاء ماڈیولز میں شیئر کیے گئے تعلیمی تصورات اور آئیڈیاز پر ڈسکشن کے ذریعے اپنی انڈرسٹینڈنگ کو بہتر بناسکیں گے۔ نیز وقتاً فوقتاً اس گروپ میں اضافی ریسورسز اور کوئز بھی شیئر کیے جائیں گے جن کی مدد سے شرکاء اپنی لرننگ کا جائزہ از خود لے سکیں گے۔
• کورس کے اختتام پر تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا اور اسی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ کورس ماڈیولز کے اہم نکات اور آئیڈیاز پر مشتمل ایک مینول بھی پرنٹ فارم میں شرکاء کو ارسال کیا جائے گا جو سیکھے گئے تصورات کے عملی اطلاق میں شرکاء کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
داخلہ کی اہلیت اور شرائط:
• کورس میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز ، کوآرڈینیٹرز اورایسے سینئر اساتذہ داخلہ لے سکتے ہیں جو تدریس کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ کی مختلف ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہوں۔
• کورس کی فیس 10ہزار روپے ہے تاہم, STEAM CELM اور LEAP کورس کرنے والے شرکاء کے لیے اس میں 25 فیصد رعایت ہوگی۔
• رجسٹریشن کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے یا پوسٹر میں دیا گیا QR کوڈ سکین کیجے
: https://forms.gle/Pgo6Ukg7W7ZBVThGA
• کورس کی مزید تفصیلات کے لیے آپ 03200008800 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔